رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو احتجاجی دھمکیوں کا رویہ ترک کرنا ہو گا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پُرامن احتجاج کا رویہ رکھا تو لاہور میں جلسے کی اجازت مل جائے گی ورنہ قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور ملک کو ترقی سے روکنا ایجنڈا ہے تو سختی سے روکا جانا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں علی امین گنڈا پور پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ پی ٹی آئی کہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی جہاں جلسے کی اجازت مانگے گی اس کی اجازت مقامی انتظامیہ دے گی، اگر مقامی انتظامیہ سمجھے گی کہ یہ پُرامن رہیں گے تو اجازت دے سکتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ان کا ہر قدم معیشت کو ڈبونے اور ڈیفالٹ کرنے کی طرف اٹھتا ہے، انہیں جب بھی جلسہ کا موقع ملا ہے، پھر انہوں نے جو کیا وہ ان کے رویہ کا گواہ ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ ہم بیٹھ کر بات کرنے کے خواہاں ہیں، جب یہ اقتدار میں تھے ہم تب بھی بات کرنے کو تیار تھے۔

پی ٹی آئی بار بار چڑھائی کرتی ہے، پرویز خٹک اس سے نمٹ سکتے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

پاکستان تحریک انصاف دور کے وزیر دفاع پرویز خٹک کو شہباز شریف کا مشیر داخلہ مقرر کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے اپوزیشن کی بینچوں پر جا کر کہا ہے کہ آئیں بیٹھیں بات کریں، وزیرِ اعظم نے کہا کہ آپ اسپیکر کے پاس آئیں، میں بھی آ جاؤں گا، بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ بات کرنا چاہتے ہیں تو یہ 90 دن، 5 اگست، لاہور کی طرف چڑھائی، اس کی کیا ضرورت ہے؟

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ہفتے میں دو ملاقاتیں ہو رہی ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم سے ہو رہی ہیں، یہ ملاقاتیں ہمارے یا حکومت کے حکم سے نہیں ہو رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رانا ثناء الل پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی درجہ کم کرنے کے لیے مذاکرات ہونے چاہییں: عطااللہ تارڑ نے پی ٹی آئی سے بات چیت کا عندیہ دے دیا
  •  دینی مدارس کے خلاف اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کا رویہ دراصل بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمن 
  • پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • امریکی دھمکیوں اور اسرائیلی جارحیت کی حمایت سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، شیخ نعیم قاسم
  • امریکی دھمکیوں اور اسرائیلی جارحیت کی حمایت سے کچھ بدلے گا نہیں ہوگا، شیخ نعیم قاسم
  • اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی مجرم ہمیں دھمکائے، انصار اللّہ
  • افغان مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بہت بڑی کامیابی ہے: طلال چودھری
  • پنجاب حکومت کا25 بڑے منصوبے جلد شروع کرنےکافیصلہ
  • پاک افغان طالبان مذاکرات، پاکستان کے اصولی موقف کی جیت ہوئی ہے، طلال چوہدری