یونان سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ مصورہ نِکول میوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک موقع پر اسپتال میں 2 منٹ تک مردہ رہیں اور اس مختصر وقت میں انہوں نے ایک ایسی دنیا کا مشاہدہ کیا جو ان کے بقول الفاظ سے بالاتر اور حقیقت سے کہیں بڑھ کر تھی۔

نِکول میوز کو حمل ضائع ہونے کے بعد ایمرجنسی آپریشن کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پیچیدگیوں کے باعث ان کا جسمانی نظام جواب دے گیا اور وہ 2 منٹ تک موت کی حالت میں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہوگئی

میوز نے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک سرنگ سے گزریں، جو نیلی اور سفید روشنیوں سے بھری ہوئی تھی۔ ان کے بقول وہ روشنی محض روشنی نہیں تھی بلکہ زندہ محسوس ہو رہی تھی، جیسے وہ پانی سے بنی ہوئی کسی موسیقی کا راستہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک وسیع و عریض جگہ میں داخل ہوئیں جہاں چاندی، نرم بنفشی اور گہرے نیلے رنگوں کی روشنی ہر طرف پھیلی ہوئی تھی۔ نِکول نے کہا کہ وہ جگہ خوفناک نہیں بلکہ مانوس سی لگ رہی تھی، جیسے وہیں سے ان کا تعلق ہو۔

ان کے بقول اس دنیائے نور میں 2 دیو قامت نیلگوں مخلوقات ان کے منتظر تھے۔ ان کا رنگ نیلا، آنکھیں بڑی اور چمکتی ہوئی، چہرے انسانی جبکہ گالوں پر نرم گلپھڑے اور جسم کے نچلے حصے پر مچھلی جیسی دم موجود تھی۔ وہ دونوں نر و مادہ کا امتزاج لگتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون قرض حاصل کرنے کے لیےمردہ انکل کو بینک لے آئی

میوز نے کہا کہ ان مخلوقات نے ان سے الفاظ کے بغیر بات کی، مگر وہ سب کچھ سمجھ رہی تھیں۔ ان کے مطابق انہیں بتایا گیا کہ زمینی زندگی محض ایک خواب ہے، اور اصل زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مخلوقات نے انہیں یہ بھی بتایا کہ ان کے مقدر میں اولاد نہیں تھی، بلکہ ان کے حصے میں یہ پیغام آیا ہے کہ وہ دنیا کو ’دوسری طرف‘ کے حقائق سے آگاہ کریں۔

نِکول نے بتایا کہ وہ خود کو پہلے سے زیادہ پہچانا ہوا محسوس کر رہی تھیں، جیسے یہ وہ جگہ تھی جہاں سے وہ آئیں اور جہاں انہیں واپس لوٹنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ واپس نہیں آنا چاہتی تھیں، لیکن ایک جھٹکے سے انہیں دوبارہ جسم میں واپس لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 40 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون کے ہُوشربا انکشافات

ان کے ہوش میں آنے پر ان کے شوہر نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی، مگر وہ ایک اجنبی اور تیز آواز میں بات کر رہی تھیں، جو ڈولفن کی بولی جیسی تھی۔ وہ زبان ان کے قابو میں نہیں تھی، بلکہ جیسے وہ خود بخود ان کے اندر سے نکل رہی ہو۔

نِکول کے مطابق ان کی حواس خمسہ اس واقعے کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہو گئی تھیں اور وہ لوگوں کی آوازوں میں چھپے جذبات کو رنگوں میں محسوس کرسکتی تھیں۔

میوز کا کہنا ہے کہ اس تجربے کے بعد وہ کئی بار نیند یا خیال میں انہی نیلے رنگ کی مخلوقات کو دیکھ چکی ہیں۔ ان کے مطابق یہ مخلوقات کوئی خلائی مخلوق نہیں بلکہ اپکالو نامی بین البعدی قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں، جنہیں بعض تہذیبوں میں دیوتاؤں کا درجہ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ باضابطہ طور پر دوبارہ زندہ ہو گئی ہیں‘، خاتون کے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ

نِکول میوز نے کہا کہ انہیں جو پیغام دیا گیا وہ یہ ہے کہ ’محبت موت سے زیادہ طاقتور ہے‘۔ ان کے بقول ہم سب ایک ہی چنگاری سے پیدا ہوئے ہیں اور جب تک نفرت، خوف اور جھوٹ میں جکڑے رہیں گے، ہمیں آسانی سے قابو میں رکھا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم زمین پر جنت دیکھنا چاہتے ہیں تو ہر دن محبت بانٹنا ہوگی۔ نِکول نے کہا کہ اب انہیں موت کا کوئی خوف نہیں کیونکہ وہ جان چکی ہیں کہ اس کے بعد کیا ہوتا ہے۔ ان کے الفاظ میں، ’موت انجام نہیں، ایک نئی شروعات ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news زندگی مصورہ نِکول میوز موت یونانی خاتون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: زندگی مصورہ ن کول میوز موت یونانی خاتون یہ بھی پڑھیں ن کول میوز ان کے بقول نے کہا کہ انہوں نے میوز نے رہی تھی کے بعد وہ ایک

پڑھیں:

اسرائیلی فوج کا غزہ سے ڈھائی لاکھ فلسطینوں کی نقل مکانی کا دعویٰ

یروشلم: اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ شہر سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جب کہ فلسطینی حکام کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں کم ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ جنوبی علاقوں میں ہجوم کی وجہ سے منتقل نہیں ہو سکے۔

اقوام متحدہ نے اگست کے آخر میں اندازہ لگایا تھا کہ غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز اور اس کے اردگرد تقریباً دس لاکھ فلسطینی رہائش پذیر ہیں، جہاں کئی ماہ سے جاری محاصرے اور بمباری کے بعد قحط کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

فوجی ترجمان اویخائے ادرعی نے بتایا کہ "ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد اپنی حفاظت کے لیے شہر چھوڑ چکے ہیں۔" تاہم غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ اب تک صرف 70 ہزار کے قریب افراد ہی نکل سکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی قیادت کو ختم کیے بغیر غزہ میں امن ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "قطر میں رہنے والے حماس کے سربراہان عوام کی پرواہ نہیں کرتے، وہ مسلسل جنگ کو طول دینے کے لیے فائر بندی کی کوششوں کو ناکام بناتے رہے ہیں۔"

ادھر امریکی سینیئر سفارتکار مارکو روبیو نے کہا کہ قطر میں اسرائیلی حملے سے امریکا اور اسرائیل کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، تاہم اس کے اثرات پر بات ضرور کی جائے گی تاکہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں جاری رہ سکیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • شوگر کے مریضوں کے لیے مورنگا (سہانجنا) کے 6 حیرت انگیز فوائد
  • شوبز انڈسٹری بدل گئی ہے، اب ڈرامے بنا کر خود کو لانچ کیا جارہا ہے، غزالہ جاوید کا انکشاف
  • حکومت کا 2600 ارب روپے کے قرض قبل از وقت واپس کرنے اور 850 ارب کی سود بچانے کا دعویٰ
  • یوسف پٹھان سرکاری زمین پر قابض قرار، مشہور شخصیات قانون سے بالاتر نہیں، گجرات ہائیکورٹ
  • حکومت کا 2600 ارب کے قرضے قبل از وقت واپس اور سود میں 850 ارب کی بچت کا دعویٰ
  • بشریٰ بی بی کو قیدیوں میں سے سب سے اچھا کھانا کھلایا جاتاہے: سلمان احمد
  • ابوظبی کے سر بنی یاس جزیرے پر 1400 سال پرانی صلیب کی حیرت انگیز دریافت
  • بھارت؛ فیس بک دوست نے شادی کے مطالبے پر خاتون کو بیدردی سے قتل کردیا
  • اداکارہ تارا محمود کا والد کے سیاسی پس منظر اور دھمکیاں ملنے کا انکشاف
  • اسرائیلی فوج کا غزہ سے ڈھائی لاکھ فلسطینوں کی نقل مکانی کا دعویٰ