پاکستان تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کیساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، یہ جلسہ پرامن اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کیساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، یہ جلسہ پرامن اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہوگا۔ شیخ امتیاز نے درخواست میں کہا ہے کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر جلسہ کی اجازت دی جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مینار پاکستان درخواست میں کی اجازت اگست کو
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست پی ٹی آئی کے اکمل خان باری نے دائر کی ہے،استدعا کی گئی ہے کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید :