برہان وانی کاخون رائیگاں نہیں جائے گا‘فیصل ندیم
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کشمیری نوجوان برہان مظفر وانی کی نویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ برہان وانی نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی روح دی۔ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جنگی جنون، ریاستی جبر اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیری نوجوانوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سزا یافتہ شخص صرف سزا کاٹےگا، ڈرامےاب نہیں چلیں گے
سٹی42: اب کوئی ڈرامہ نہیں چلے گا۔سزا یافتہ شخص صرف اپنی سزا بھگتے گا۔پی ٹی آئی چاہتی ہے سزا یافتہ شخص پارٹی اور ملک چلائے، یہ نہیں ہو گا۔ یہ باتیں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں کہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈا کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہٹ دھرمی کی روش کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔سرکاری مشینری کو ہر گز استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کسی کو صوبہ میں کاروبارِ حیات کو بند کرنے یا اسلام آباد کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔