مائنس ون یعنی الطاف حسین فارمولہ، نہیں تو پھر پوری پی ٹی آئی مائنس، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مائنس ون پر نہیں آئے گی۔ تو پوری پارٹی کو مائنس کر دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں الطاف حسین کی طرح مائنس ون فارمولا ہوگا۔ اگر یہ مائنس ون پر نہیں آتے تو پوری پارٹی مائنس ہوجائے گی۔
فیصل واوڈا کے مطابق پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے اور یہ صرف اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں۔ انہیں ملک سے کسی قسم کی کوئی محبت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے اور اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا،آج تک برداشت کر کے ہی یہاں تک آئے ہیں۔
چین کے J-15 طیاروں کے جاپانی فائٹرز کو لاک کرنے پر تنازعہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ