پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر مائنس ون نہیں ہوگا تو پی ٹی آئی کے لیے اب کسی رعایت کی گنجائش نہیں، اور اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صورت حال سخت ہوگی اور اب رگڑ دینے کی سیاست شروع ہوگی۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کی موجودہ مقبولیت ختم ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ یہ جماعت اقتدار اور دولت کی جنگ میں مصروف ہے، جبکہ ملک سے محبت نہیں کر رہی۔ اُن کے مطابق، یہ جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کے اختلافات کا نتیجہ ہے اور اب صبر کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اب کسی بھی ایکشن کا ڈبل ری ایکشن ہوگا، اور پیر سے سیاسی سرگرمیاں شدت اختیار کریں گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس کے بعد بہت سے افراد نے اپنے آپ کو تسلیم کر لیا ہے، لیکن پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں نے ایسی معلومات فراہم کیں جن کے بارے میں حکومت کو معلوم نہیں تھا، جس سے پارٹی کی کمزوری سامنے آئی۔
اسی پروگرام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک میں سیاسی تقسیم اتنی بڑھ گئی ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ کے بغیر کوئی راستہ باقی نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاست میں مسائل کا حل ہمیشہ بات چیت اور ڈائیلاگ کے ذریعے نکلتا ہے، اور اگر پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کا سلسلہ بحال کیا جائے تو مذاکرات کی راہ کھل سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ترقی سب کا مقصد ہونا چاہیے اور عوام کا اختیار ہے کہ وہ کسی بھی جماعت کے ساتھ کھڑے ہوں یا نہ ہوں۔ جب کسی کو وقت سے پہلے فارغ کر دیا جاتا ہے، تو عوام ان کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں، جیسا کہ نواز شریف کے ساتھ ہوا اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ سامنے آیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ ریاست پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، اور ایک شخص کی خواہشات کے سبب مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کیا کہ اب پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو جیل ملاقات یا عوامی جلسے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اگر کوئی معذرت کرے اور پارٹی کے بیانات پر شرمندگی ظاہر کرے تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے، لیکن بغیر بانی پی ٹی آئی کے بات چیت نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

’اب ایک انچ بھی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائےگی‘، فیصل واوڈا کو فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم

سینیئر سیاستدان، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگرچہ انہوں نے پہلے نرم لہجہ اپنایا تھا، مگر آج ریاست نے اپنا مؤقف پوری وضاحت کے ساتھ پیش کر دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پوزیشن کی تائید کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

فیصل واوڈا کے مطابق اب پاکستان، اس کی فوج اور شہدا کے حوالے سے ایک انچ بھی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائےگی۔

انہوں نے واضح کیاکہ فوج کے خلاف دشمن ملک کا بیانیہ کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا، اور ریاست نے آج اپنے ردِعمل سے یہ بات ایک بار پھر ثابت کردی ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو واضح کیا ہے کہ عمران خان کی سیاست اب ختم ہو چکی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کو درپیش بیشتر خطرات کا محور ایک ایسا شخص ہے جو اپنی ذات کا قیدی بن چکا ہے۔ یہ فرد اپنی خواہشات اور مفادات کو ریاستِ پاکستان سے بالاتر سمجھتا ہے، اور اس کا یہ طرزِ فکر ملک کی قومی سلامتی کے لیے واضح خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فوج کے پاس اب 9 مئی کا کوئی کیس نہیں، تمام سول کورٹس کو مکمل ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیض حمید کورٹ مارشل: ڈی جی آئی ایس پی آر کا عوام کو مشورہ

خیبرپختونخوا میں ممکنہ گورنر راج سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس سے متعلق کوئی بھی فیصلہ حکومت کرےگی، فوج کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پریس کانفرنس پی ٹی آئی خیرمقدم ڈی جی آئی ایس پی آر عمران خان فوجی ترجمان فیصل واوڈا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس ہو جائے گی ، فیصل واوڈاکا اہم بیان سامنے آگیا
  • مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس ہو گی: فیصل واوڈا
  • مائنس ون پر نہیں آئے تو پوری پارٹی مائنس ہوگی؛ فیصل واوڈا
  • مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی مائنس: فیصل واوڈا
  • پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئی تو پوری پارٹی مائنس ہو گی، فیصل واوڈا
  • مائنس ون یعنی الطاف حسین فارمولہ، نہیں تو پھر پوری پی ٹی آئی مائنس، فیصل واوڈا
  • مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی ختم، فیصل واوڈا نے سخت پیغام دے دیا
  • آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پر دے دیا ، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی، فیصل واوڈا
  • ’اب ایک انچ بھی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائےگی‘، فیصل واوڈا کو فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم