کیا آپ جانتے ہیں کہ ویزا کی درخواست دیتے وقت 18 سال سے کم عمر کے بچوں پر لاگو ہونے والی اضافی شرائط کیا ہیں؟ اس حوالے سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد والدین کو خبردار کیا ہے۔

اداکارہ نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیرونِ ملک سفر سے قبل ویزا کی شرائط اور قانونی تقاضوں کو مکمل طور پر سمجھ لیں، کیونکہ معمولی سی غفلت بھی سفر کے دوران سنگین مسائل اور غیر ضروری پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کا الیکٹرونک ویزا کیا ہے اور کون اپلائی کرسکتا ہے؟

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی 18 سال سے کم عمر ہونے کی وجہ سے والدین کے بغیر سفر نہیں کر سکتی کیونکہ اس کے ویزا پر لکھا ہوا تھا اور میرا اور یحییٰ کا پاسپورٹ نمبر اس پر درج تھا، جس کا ہمیں علم نہیں تھا۔ اداکارہ کے مطابق ٹریول ایجنٹ کے پاس دستاویزات کی کاپی موجود تھی لیکن اُس نے بھی یہ بات نوٹ نہیں کی، چیک اِن اور امیگریشن والوں نے بھی اس پر توجہ نہیں دی۔ جب یو کے پہنچے تو وہاں بتایا گیا کہ اب یہ ایک مسئلہ بن سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

صارفین شگفتہ اعجاز کی ویڈیو پر مختصر تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اکثر اوقات لوگ دستاویزات میں موجود تفصیلات پر دھیان نہیں دیتے اس لیے یہ اچھی بات ہے کہ اداکارہ نے اس کی نشاندہی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای ویزا: برطانیہ کا ویزا نظام ڈیجیٹل ہوگیا، پاکستانی طلبا اور ہنرمندوں کو کیا فائدہ ہوگا؟

 کرن نامی صارف نے لکھا کہ بالکل ایسا ہی واقعہ ان کے بھانجے کے استھ بھی پیش آ چکا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچے اگر بیرون ملک سفر کریں تو انہیں اتھارٹی لیٹر چاہیے ہوتا ہے۔

کئی صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہر جگہ کا قانون ہے آپ نے کیسے ویزا ڈاکیومنٹس کو غور سے نہیں پڑھا جبکہ چند صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ اتنی چھوٹی بچی کو اکیلے بھیجا ہی کیوں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ اتنا سفر کرتی ہیں اور اس بات سے لاعلم نکلیں یہ بہت حیران کن بات ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

18 سال سے کم عمر بچے برطانیہ شگفتہ اعجاز یو کے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 18 سال سے کم عمر بچے برطانیہ شگفتہ اعجاز یو کے سال سے کم عمر

پڑھیں:

بارشیں کب تک رہیں گی؟کہاں سیلاب کا خطرہ ہے؟محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا

ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد خان نے کہا ہےکہ پورے پاکستان میں 70 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں، کچھ علاقوں میں معمول اور کچھ میں حد سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی میٹ کا کہناتھا کہ کل اسلام آباد میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی، چکوال میں 36 گھنٹے میں 245 ملی میٹربارش ہوئی، زیادہ بارش ہو تو لوگ اس کو کلاؤڈبرسٹ کہنا شروع ہو جاتے ہیں، موجودہ اسپیل مزید 3 دن جاری رہے گا، موجودہ اسپیل میں کشمیر کے دریائی علاقوں میں زیادہ بارشیں ہوں گی، دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ ہے، اگست میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
  • پاکستان علماء کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دے دیا
  • اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟
  • والدین یہ معلومات ضرور جان لیں!!! نادرا نے پالیسی تبدیل کردی
  • تنوشری دتہ کی چیخیں سنائی نہیں دے رہیں: می ٹو موومنٹ کی بانی اب خود مدد کی طلبگار
  • ڈی آئی جی ساؤتھ نے حمیرا اصغر کیس کی تفصیلات بتادیں
  • خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش،والدین خوشی سے نہال
  • بارشیں کب تک رہیں گی؟کہاں سیلاب کا خطرہ ہے؟محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
  • حمیرا کا مالک مکان سے کیا تنازع تھا، واجبات کتنے تھے؟ حیران کن انکشافات