UrduPoint:
2026-06-03@05:41:34 GMT

تیونس: حزب اختلاف کے متعدد رہنماؤں کو قید کی سزائیں

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

تیونس: حزب اختلاف کے متعدد رہنماؤں کو قید کی سزائیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جولائی 2025ء) تیونس کی عدالت نے منگل کے روز حزب اختلاف کے سرکردہ رہنما راشد غنوشی سمیت کئی دیگر اعلیٰ سیاستدانوں اور عہدیداروں کو جیل بھیج دیا۔

ایک عدالت نے اجتماعی مقدمے میں مجموعی طور پر 21 افراد کو 12 سے 35 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان سیاسی رہنماؤں میں سے دس پہلے ہی حراست میں ہیں جبکہ گیارہ ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔

ان رہنماؤں پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں، اس میں دہشت گردی سے منسلک تنظیم میں حصہ لینے، تشدد پر اکسانے، حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے سمیت تیونس اور بیرون ملک دہشت گردی کے مقاصد کے لیے افراد کو بھرتی اور تربیت دینے جیسے الزام شامل ہیں۔

تیونس: گرفتاریوں اور 'طاقت کے غلط استعمال' پر بار ایسوسی ایشن کی تنقید

راشد غنوشی کے دفاعی وکلاء نے ایک بیان میں کہا، "تمام الزامات ایک خفیہ، گمنام گواہ کی جھوٹی اور متضاد گواہی پر مبنی تھے، جو اپنے بے بنیاد اور متضاد الزامات کے لیے کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں بھی ناکام رہے، اور بالآخر اس نے ان میں سے بیشتر الزامات کو واپس بھی لے لیا۔

(جاری ہے)

" حزب اختلاف کی کن شخصیات کو جیل میں ڈالا گیا؟

راشد غنوشی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت 'النہضہ' کے رہنما اور پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر ہیں۔ البتہ صدر قیس سعید نے پارلیمان کو تحلیل کر دیا تھا۔ غنوشی کو 14برس کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہ 2023 سے جیل میں ہیں اور انہیں اب تک الگ الگ مقدمات میں مجموعی طور پر 27 برس کے لیے تین سزائیں مل چکی ہیں۔

84 سالہ اسلام پسند رہنما نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ عدالتی نظام پر حکومت کا بہت زیادہ کنٹرول ہے۔

سابق انٹیلیجنس چیف کامل غیزانی، سابق وزیر خارجہ رفیق عبدالسلام اور راشد غنوشی کے بیٹے معاذ غنوشی کو 35 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ البتہ یہ لوگ پہلے ہی ملک چھوڑ چکے ہیں۔

تیونس میں حزب اختلاف کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید سختی

مقامی ریڈیو اسٹیشن موزیک ایف ایم نے بتایا کہ سزا پانے والے دیگر افراد میں صدر قیس سعید کی سابق چیف آف اسٹاف نادیہ اکاشا بھی شامل ہیں۔

صدر کا اپوزیشن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

صدر قیس سعید نے چھ سال قبل اقتدار سنبھالا تھا اور پھر 2021 میں منتخب پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مخالف سیاسی آوازوں کو دبانے کے لیے تیزی سے کارروائی کرتے رہے ہیں۔

رواں برس اپریل میں ملک کے 66 سیاستدانوں، کاروباری شخصیات اور وکلاء کو 66 برس تک قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تیونس میں حزب اختلاف کے رہنما کو ایک برس قید کی سزا

کارکنوں اور حزب اختلاف کی شخصیات کا کہنا ہے کہ تیونس کی جمہوریت، جو سن 2011 کی عرب بہار کی بغاوتوں کے دوران پروان جڑھی تھی، تیزی سے کمزور ہو رہی ہے۔ حزب اختلاف کا الزام ہے کہ صدر سعید عدلیہ اور سکیورٹی فورسز کو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔

جبکہ سعید کا استدلال ہے کہ اشرافیہ میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے یہ اقدامات ضروری ہیں۔

ادارت: جاوید اختر

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قید کی سزا سنائی حزب اختلاف کے کے لیے

پڑھیں:

5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

وزیراعلیٰ پنجاب(chief minister punjab) کی ہدایات پر تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں؛ ترجمان پی ڈی ایم اے

پنجاب کے میدانی اور بالائی علاقوں میں چند روز سے جاری شدید گرمی کے بعد اب بیشتر اضلاع میں طوفانی ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی اہم پیشگوئی جاری کی ہے

بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ و گردونواح، لاہور، اوکاڑہ، بھکر اور لیہ میں بارشوں کا امکان ہےْ

جس کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے خراب موسم کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے کہ شہری آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کے اندر رہیں اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات یا درختوں تلے ہرگز کھڑے نہ ہوں۔

کسان اپنی فصلوں کی کٹائی اور سنبھال سمیت تمام تر پیشگی اقدامات موجودہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات کے سفر پر روانہ ہونے والے سیاح موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں:شہری پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں

 کسی بھی بھی ناگہانی یا ایمرجنسی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری