گجرات میں 40 سال پرانے پل کا حصہ گر گیا، 10 افراد ہلاک، متعدد گاڑیاں دریا برد
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات کے ضلع گمبھیرا میں ایک پرانا پل اچانک زمین بوس ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد گاڑیاں دریا میں جاگریں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پل پر معمول کے مطابق گاڑیوں کی آمدورفت جاری تھی۔ پل کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں گرنے سے کئی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اب تک 3 افراد کو زندہ نکالا جاچکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پل تقریباً 40 سال پرانا تھا اور مقامی رہائشیوں نے طویل عرصے سے اس کی مرمت کی درخواستیں دے رکھی تھیں، مگر متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔
وزیراعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل نے حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگ کو فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور متاثرین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے مرکزی صوبے کوانگ تری میں ٹرک مقامی مارکیٹ میں گھس گیاجس کے نتیجے میں کم از کم 3راد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثہ صبح پیش آیا جب اچانک ایک تیز رفتار ٹرک قابو سے باہر ہو کر مارکیٹ میں داخل ہو گیا، جس سے کئی اسٹالز تباہ ہو گئے اور وہاں موجود چھوٹے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا۔ہلاک ہونے والوں میں خاتون اور لاؤس کا ایک شہری بھی شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔