Jasarat News:
2026-07-24@11:35:55 GMT

سکھر،آئی بی اے پاس امیدواروں کے تقرری آڑدڑ جاری

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت ) تین سال کے انتظار کے بعد سندھ ٹیسٹنگ سروس (STS) کے تحت IBA سکھر سے پاس ہونے والے امیدواروں کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ سکھر، روہڑی، نیو سکھر اور پنوعاقل سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 354 کامیاب امیدواروں کو تقرری کے احکامات جاری کر دیے گئے۔اس ضمن میں سکھر کے ماڈرن اسکول میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ، میئر سکھر ارسلان شیخ، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی دھاریجو، ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن علی اکبر کلہوڑو اور ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن مرتضیٰ شاہ نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سکھر سٹی، نیو سکھر اور روہڑی سے تعلق رکھنے والے 157 مرد و خواتین امیدواروں کو باقاعدہ طور پر جوائننگ لیٹرز تقسیم کیے گئے، جبکہ باقی امیدواروں کو مرحلہ وار آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل کمیل شاہ اور میئر سکھر ارسلان شیخ نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی تعیناتیاں تعلیمی نظام میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ہیں۔ چیئرمین کمیل شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ہمیشہ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح دیتی آئی ہے اور اس عمل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران مختلف مراحل میں ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو آفر لیٹرز فراہم کیے گئے تھے، تاہم جوائننگ کے عمل میں مسلسل تاخیر کا سامنا تھا۔ کامیاب امیدواروں اور سول سوسائٹی کی جانب سے اس تاخیر کے خلاف متعدد مرتبہ آواز بلند کی گئی، جس کے نتیجے میں اب جا کر ان امیدواروں کو تقرری دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ایس ٹی ایس کے تحت ان امیدواروں نے PST کے امتحان میں 40 یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے تھے، جو تقرری کے لیے بنیادی معیار قرار دیا گیا تھا۔شرکا تقریب نے حکومت سندھ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اْمید ظاہر کی کہ یہ اساتذہ آنے والے وقت میں بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امیدواروں کو نے والے سکھر ا

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی