data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شکارپور (نمائندہ جسارت) آئی بی اے پاس 100 سے زائد اساتذہ کو برطرف کرنے کی سازش، متاثرہ میل اور فی میل اساتذہ کی ایم پی اے امتیاز احمد شیخ سے فریاد۔ تفصیلات کے مطابق ، شکارپور ہاؤس پر سرسو میں کام کرنے والے آئی بی اے پاس میل اور فی میل ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کی سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ ملاقات کی جن میں عبد المنان پہوڑ، عبدالجبار جھلن، عمران احمد پہوڑ، ذیشان کاندڑو، سومیا منگی، سائرہ اور دیگر شامل تھے اساتذہ نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سرسو کے افسران ہمیں ڈیوٹی سے فارغ کرنا چاہتے ہیں ہم آئی بی اے پاس اساتذہ ہیں پابندی کے ساتھ اسکولوں میں پڑھاتے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیتے ہیں، لیکن ہمیں بلیک میل کیا جا رہا ہے اور نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ہماری داد رسی کی جائے۔ ایم پی اے امتیاز احمد شیخ نے معاملے کا بروقت نوٹس لیتے ہوئے سرسو میں تعینات ایجوکیشن پروجیکٹ منیجر سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ آئی بی اے پاس اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز کو برطرف کرنے سے گریز کیا جائے پہلے ہی ملک میں بے روزگاری زیادہ ہے مزید لوگوں کو بے روزگار نہ کیا جائے، بلکہ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید بھرتیوں کے لیے منصوبہ بندی کی جائے میل اور فی میل اساتذہ نے امتیاز احمد شیخ کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امتیاز احمد شیخ ا ئی بی اے پاس

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ مختلف اضلاع میں روزانہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہیں اور نوجوانوں کو جبری طور پر حراست میں لیا جارہا ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بانڈی پورہ ضلع میں تین بچوں کے والد فردوس احمد میر کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔

فردوس احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف حاجن بانڈی پورہ میں شدید احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں عوام نے متاثرہ خاندان کو انصاف دینے اور مجرم بھارتی فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ بانڈی پورہ میں دو ہفتوں کے دوران دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل نوجوان زہور احمد صوفی بھی پولیس حراست میں شہید کیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ان کے گردے پھٹنے اور شدید تشدد کی تصدیق کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاکہ عوامی ردعمل کو دبایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ڈوڈہ ضلع کے ایم ایل اے معراج ملک کو بھی سیلاب متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

کشمیری رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی شناخت، زبان اور دین کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، مگر عوام اپنی عزت اور انصاف کے لیے لڑتے رہیں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے صرف پہلگام واقعے کی آڑ میں 3,190 کشمیریوں کو گرفتار کیا، 81 گھروں کو مسمار کیا اور 44 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔

مقبوضہ وادی میں روزانہ احتجاج، ہڑتالیں اور مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت دس لاکھ فوج کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو ختم کرنے میں ناکام ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈی کیٹ کیلئے امیدواروں کی رجسٹریشن مکمل، امتحان کب ہوگا؟
  • ایم ڈی کیٹ 2025ء کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار امیدواروں کی رجسٹریشن
  • شکارپور میں گیس چوری پکڑی گئی، غیر قانونی بجلی بنانے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار
  • ٹرمپ کا دبائو برطرف، دو طرفہ تعلقات کو بڑھائیں گے ، پیوتن اور مودی کا اتفاق
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • 375 ٹریلین کی بے ضابطگیوں کی رپورٹ حکومت کو بدنام کرنے کی سازش قرار
  • اساتذہ کو روشنی کے نگہبان بنا کر مؤثر تدریس کی حیات نو
  • پاکستان کے مؤقف کو ماننا پڑا؛ آئی سی سی نے سازشی میچ ریفری کو نکال دیا
  • 8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
  • آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائےگا، آل پارٹیز کانفرنس