سکھر اور حیدرآباد میں انڈسٹریل انکلیو بنانے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
حب ڈیم کی مرمت کیلئے سندھ حکومت نے واٹر کارپوریشن کی جانب سے شیئر دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، سندھ حکومت واٹر کارپوریشن کی طرف سے ایک ارب روپے فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سکھر اور حیدرآباد میں انڈسٹریل انکلیو بنانے کی منظوری دی گئی، یہ نئے انڈسٹریل انکلیو پبلک پرائیوٹ پارنٹرشپ کے تحت قائم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران تھرکول سے چھور تک 105 کلو میٹر ریلوے لائن بچھانے کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ 42 ارب روپے مالیت کا ہے۔ وفاقی حکومت نے 7 ارب روپے مختص کیے ہیں تو سندھ حکومت نے بھی 7 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق حب ڈیم کی مرمت کیلئے سندھ حکومت نے واٹر کارپوریشن کی جانب سے شیئر دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، سندھ حکومت واٹر کارپوریشن کی طرف سے ایک ارب روپے فراہم کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: واٹر کارپوریشن کی سندھ حکومت کی منظوری حکومت نے ارب روپے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔