حادثات کے پیش نظر کراچی میں انتہائی خستہ حال 51 عمارتوں میں سے 11 خالی کروالی گئیں۔

سندھ حکومت نے کراچی کے علاقے لیاری میں بلڈنگ گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

 سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق 5 رکنی کمیٹی عمارتوں کے گرنے کی وجوہات، اور ذمہ داروں سے متعلق سفارشات اور ان کا تعین کر کے 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

کراچی کے کمشنر حسن نقوی کو تحقیقاتی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت

سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مارچ پر پولیس نے مرید کے میں فائرنگ کی جس سے ٹی ایل پی کارکنان کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسی طرح کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، یہ ریاستی جبر اور تشدد کی بدترین مثال ہے، اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی مذاکرات کے لیے تیار تھے، حکمرانوں نے مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اظہار رائے اور احتجاج کو روکنے کے لیے حکومت جس ڈگر پر چل پڑی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے، عوام شدید غم و غصہ میں مبتلا ہیں۔ جماعت اسلامی کی جانب سے باربار حکومت و ریاست کو اس جانب متوجہ کیا گیا ہے۔ ہم جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، ٹی ایل پی گرفتار قیادت اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔ واقعہ کی شفاف و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت نے گریٹر کراچی پلان 2047 پر کام کا آغاز کردیا، شہریوں کی رائے بھی طلب
  • حکومتِ نے ٹی ایل پی واقعے پر فیک نیوز نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی
  • سندھ بلڈنگ ، گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات کا قبرستان
  • سندھ حکومت ، میئر کراچی اور اورنگی کے چیئرمین ناکام ہوگئے، مدثر انصاری
  • حکومت کا ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن
  • سندھ حکومت کا اقدام، طلبہ کی حاضری کیلئے نیا مانیٹرنگ ڈیجیٹل نظام متعارف
  • عثمان بزدار دور میں 20 کروڑ کی مالی بے ضابطگی بے نقاب، سرکاری افسران ملوث قرار
  • حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت
  • سندھ بلڈنگ ،ماڈل کالونی کی سسکتی ہوئی سڑکیں، انتظامیہ بے حس
  • سندھ بلڈنگ،وسطی کے رہائشی علاقوں کی تنگ گلیوں میں غیر قانونی تعمیرات