کراچی صحتمند ہوگا تو پاکستان صحتمند ہوگا‘ جہاں تک ممکن ہوسکا مسائل حل کرینگے ‘ وفاقی وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی صحت مند ہوگا تو پاکستان صحت مند ہوگا، جہاں تک ممکن ہوسکا شہر کے مسائل حل کریں گے، سیف سٹی کراچی کی تکمیل سے جرائم میں کمی آئے گی،جلد ہی پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ ایک بڑی چھلانگ مارے گی، ڈالر کی بلیک مارکیٹ میں خرید و فروخت کو ختم کریں گے،معیشت کی بہتری ہمارا اہم ہدف ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ ہم نے پاسپورٹ کی رینکنگ پر بہت کام کیا ہے، تھوڑی سی محنت سے پاسپورٹ رینکنگ بہتر ہوئی، ان شااللہ اگلے 2 سال میں پاسپورٹ کی رینکنگ بہت بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی صحت مند ہوگا توپاکستان صحت مندہوگا، سیف سٹی کراچی کی تکمیل سے جرائم میں بہت کمی آئیگی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ایک وقت تھا کہ یہاں سے ڈالر بھی اسمگل ہوتے تھے اور پاکستانی سرحدات کا کوئی والی وارث نہیں تھا، ہم نے اسمگلنگ پر بہت حد تک قابو پایا ہے، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اسمگلنگ ختم کردی ہے، لیکن اس میں بہت کمی آئی ہے، اسمگلنگ معیشت کے لیے دیمک ہے، اس کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ جرائم کو روکنا سیف سٹی سے ہی ممکن ہے، یہ بنیادی ضرورت ہے، کراچی کا سیف سٹی مکمل ہوگیا تو جرائم بہت نیچے آئیں گے، ہم سے بھی جو کچھ ہوسکا کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ کراچی پولیس جرائم کو نیچے لائی ہے جس پر انہیں کریڈٹ دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ کراچی اتنا بڑا شہر ہے کہ کئی شہروں کو ملالیں تو بھی کراچی ان سے بڑا ہوگا، شہر کے مسائل بھی اسی طرح بڑھتے ہیں، کسی نے آج 50، 100 سال پہلے سوچا نہیں تھا کہ یہ شہر اتنا بڑا ہوگا،لیکن اس کے باوجود کراچی اور سندھ پولیس کو جرائم میں کمی لانے کا کریڈٹ دینا ہوگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ جب تک قوانین سخت نہیں ہوں گے تجاوزات کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، جرمانے اور سزائیں بڑھانی ہوں گی، تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، نتائج جلد نظر آئیں گے۔ قبل ازیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام کراچی بندرگاہ پر 2 نئی بوٹس کی شمولیت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی بندرگاہ آمد پر استقبال کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے نئی بوٹس کا معائنہ کیااور نئی بوٹ پر سفر کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز میں جدید بوٹس کی شمولیت کے اقدام کو سراہا، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے جدید بوٹس کے بارے بریفنگ دی۔
کراچی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان کوسٹ گارڈز فلیٹ میں دو نئی بوٹس شامل کرنے کی تقریب کا ربن کاٹ کر افتتاح کررہے ہیں
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان کوسٹ گارڈز داخلہ محسن نقوی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا نے کہاکہ کہ کراچی سیف سٹی
پڑھیں:
پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع , کن افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا؟
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پرمکمل پابندی ہو گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا بتانا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جبکہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔