پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 کے سیزن کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر جاری کر دیا جس میں تمام فارمیٹس کے ٹورنامنٹ، جونیئر لیول مقابلے اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے مقابلے شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز پیدا کرتا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا جبکہ ملک کی سب سے بڑی فرسٹ کلاس کرکٹ چیمپیئن شپ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور ان کے میچز کراچی، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہوں گے۔

اس ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کے لیے کوالیفائی کریں گی جس میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ قائداعظم ٹرافی لیگ فارمیٹ پر مشتمل ہو گی اور اس میں 29 میچز کھیلے جائیں گے۔
سیزن میں قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ بھی شامل ہے جو یکم مارچ سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ اس ایونٹ کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 10 مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔

سپر 10 مرحلے میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد اور فیصل آباد سمیت 8 ٹیمیں براہ راست شامل ہوں گی۔

مزید پڑھیے: ’ڈومیسٹک کرکٹ: دوستی یاری میں امپائر سے بچ جاتے ہیں‘، فہیم اشرف کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

علاوہ ازیں، پی سی بی نے 4 ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس پریذیڈنٹ ٹرافی، پریذیڈنٹ کپ، گریڈ II اور گریڈ III بھی سیزن میں شامل کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کے ریجنل ٹورنامنٹس کو بھی کیلنڈر کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ 26-2025 کا ڈومیسٹک اسٹرکچر میرٹ، مواقع اور مقابلے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر میچ کی اہمیت بڑھا دی گئی ہے اور کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنز کے لیے خود کو منوانے کا سنہری موقع ہوگا جبکہ نیشنل ٹی 20 کا سپر 10 فارمیٹ معیاری اور سنسنی خیز کرکٹ کو فروغ دے گا۔

سمیر احمد سعید نے کہا کہ ہمارا مقصد کارکردگی کی بنیاد پر عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کرنا ہے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی کا کہنا تھا کہ ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو یکساں اہمیت دی گئی ہے۔ انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹورنامنٹس نوجوان ٹیلنٹ کے لیے نیا پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کو پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ حنیف محمد ٹرافی کے نمایاں کھلاڑی قائداعظم ٹرافی میں بطور گیسٹ پلیئرز کھیل سکیں گے اور انہیں ڈومیسٹک کنٹریکٹس بھی دیے جائیں گے تاکہ ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے۔

دریں اثنا پی سی بی کا یہ نیا ڈومیسٹک کیلنڈر پاکستانی کرکٹ میں مقابلے، معیار اور کھلاڑیوں کی ترقی کی نئی راہیں کھولنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

26-2025 ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 26 2025 ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر ڈومیسٹک کرکٹ کی حنیف محمد ٹرافی قائداعظم ٹرافی پی سی بی کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام میں تیزی، 60 فیصد تکمیل ہوچکی

اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس، ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس پر تعمیراتی کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ دونوں منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

فلائی اوور کو دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ شاہین چوک انڈر پاس کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں مقامات کا دورہ کیا، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے اہم فیصلے

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹی چوک فلائی اوور کی تکمیل کے بعد جی ٹی روڈ سے آنے والے مسافر سگنل فری اسلام آباد میں داخل ہوسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام اباد انڈر پاس ٹی چوک شاہین چوک فلائی اوور محسن نقوی وزیرداخلہ

متعلقہ مضامین

  • بہار کے وزیراعلٰی کو اپنے 20 سالہ دور اقتدار کا حساب دینا چاہیئے، اشوک گہلوت
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
  • وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ  
  • اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام میں تیزی، 60 فیصد تکمیل ہوچکی
  • مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار
  • محسن نقوی  کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ  
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار
  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے ‘چائے کا وقفہ’ کرنے کا فیصلہ
  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انقلابی قدم، چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے، نیا شیڈول متعارف