چیئرمین پی سی بی کا قائدِ اعظم ٹرافی میں کراچی ٹیم کی شمولیت پر اہم بیان!
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی میں کراچی ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔
چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان نے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ملاقات میں قائد اعظم ٹرافی میں کراچی کی ٹیموں کی نمائندگی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
انکا کہنا تھا کہ اکیس مرتبہ فرسٹ کلاس ایونٹ جیتنے والی ٹیم کو ایونٹ سے کیسے باہر کیا جاسکتا ہے جس پر پی سی بی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں یہ معاملہ ہے اور اس کا کوئی خاطرخواہ حل نکالا جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی میں کراچی ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔
ملاقات میں فواد اعجاز خان نے محسن نقوی کو بین الاقوامی ویٹرنز ٹورنامنٹ کی تفصیلات بھی پیش کیں۔
میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، سری لنکا اور انگلینڈ جیسے بڑے کرکٹ کھیلنے والے ممالک شامل ہوں گے۔
فواد اعجاز خان نے پی سی چیف کو آگاہ کیا کہ ابتدائی طور پر ہماری درخواست پر پی سی بی کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم صرف چار دنوں کے لیے فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم، پی وی سی اے کی خواہش تھی کہ پورے ٹورنامنٹ کا انعقاد اسی تاریخی میدان میں ہو تاکہ بین الاقوامی معیار کے اس ایونٹ کو شایان شان اور محفوظ انداز میں منعقد کیا جا سکے۔
چیئرمین محسن نقوی نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے 10 دنوں کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے مکمل استعمال کی منظوری دے دی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے 56میں سے 19میچز ہوں گے، بقیہ میچز معین خان اکیڈمی، ساوتھ اینڈ کلب، نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس اور کراچی جمخانہ پر کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں شاہد خان آفریدی، مصباح الحق، یونس خان، محمد حفیظ، شعیب ملک، کامران اکمل اور عبدالرزاق جیسے سابق اسٹار کرکٹرزکی شرکت متوقع ہے۔
عالمی ایونٹ یکم دسمبر سے 13 دسمبر 2025 تک کراچی میں منعقد ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اعظم ٹرافی میں کراچی پی سی بی
پڑھیں:
کراچی میں انڈسٹریل الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرنگ فیئر کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)انڈسٹریل الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرنگ پاکستان فیئر کا 14واں ایڈیشن آج ایکسپو سینٹر کراچی میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا، جو 16 سے 18 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔
یہ ایونٹ آئی ای ای ای پی کراچی سینٹر کی جانب سے، بدر ایکسپو سولیوشنز کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جو الیکٹریکل، الیکٹرانکس، اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) کے صدر، جناب جاوید بلوانی، مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ انہوں نے منتظمین کو ایک اس نوعیت کے اہم اور وسیع پیمانے کے ایونٹ کے انعقاد پر سراہا.
“آئی ای ای ای پی فیئر الیکٹرانکس، الیکٹریکل اور قابلِ تجدید توانائی کے نمائش کنندگان، کنسلٹنٹس اور تجارتی زائرین کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے خیالات کا تبادلہ کریں،
جدید ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی سے آگاہی حاصل کریں، اور انجینئرنگ کے چیلنجز کے لیے جدید اور کم لاگت حل دریافت کریں۔ میں آئی ای ای ای پی کراچی اور بدر ایکسپو سولیوشنز کو ایک ایسا ایونٹ منعقد کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جس سے پوری صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔”
اپنے استقبالیہ خطاب میں، انجینئر نوید اکرم انصاری، چیئرمین آئی ای ای ای پی کراچی سینٹر، نے اس نمائش کی صنعت میں روابط بڑھانے میں اہمیت پر زور دیا۔
“یہ نمائش کاروباری اداروں کو آپس میں رابطے قائم کرنے، پیشہ ورانہ شراکت داری بنانے اور مستقبل میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ یہ فیئر مختلف صنعتی شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کے ایک وسیع میدان کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرتا ہے۔”
ایونٹ کے دوران ایک اعلیٰ سطحی صنعتی سیمینار بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں تعمیرات، ٹیکسٹائل، اور متعلقہ صنعتوں میں توانائی کے حل پر توجہ دی جائے گی۔ اس میں پائیدار توانائی سے متعلق ماہرین کی آراء اور رہنمائی شامل ہوگی۔
آئی ای ای ای پی فیئر 2025 پاکستان کے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدت، نیٹ ورکنگ، اور ترقی کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دیتا رہے گا۔