بھارتی میڈیا ورلڈ کلب چیمپئن شپ سے پاکستان کو باہر کرنے کی خبریں چلانے لگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
بھارتی میڈیا اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، اب ورلڈ کلب ٹی 20 چیمپئن شپ میں پاکستان کو شامل نہ کرنے کی خبریں دینے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے سال آئی سی سی کے تعاون سے ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز کی چیمپئن ٹیموں کا ایونٹ پلان کیا گیا ہے جس کے لیے لندن میں منعقدہ میٹنگ میں پاکستان کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی۔
اس لیے پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کواس سے باہر کردیا گیا ہے، آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کو بھی اس ایونٹ میں شامل نہیں کیا جارہا۔
دوسری جانب ذرائع نے بھارتی میڈیا کی ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے موقف اخیتار کیا ہے کہ ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز کی چیمپئن ٹیموں کے درمیان ایسے کسی ایونٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
جب کوئی ایونٹ ہی نہیں ہورہا تو پھر اس میں سے پی ایس ایل چیمپئن ٹیم کے اخراج کو کس بنا پر پیش کیا جارہا ہے۔
ورلڈ کلب چیمپئن شپ کے بارے میں فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے تاہم فی الحال کسی بھی اجلاس میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی میڈیا کا پاکستان میں مائیکروسافٹ آفس بند ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا
بھارتی میڈیا کی جانب سے مائیکروسافٹ کے پاکستان میں دفتر بند کرنے کے جھوٹے دعوے کو حقائق نے مسترد کر دیا۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے واضح کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کا پاکستان میں کبھی مستقل دفتر موجود نہیں تھا بلکہ صرف ایک رابطہ دفتر کام کر رہا تھا۔
وزارت کے مطابق مائیکروسافٹ کی عالمی پالیسی کے تحت پاکستان میں اس کے لائسنسنگ اور کمرشل آپریشنز آئرلینڈ سے چلائے جا رہے ہیں اور یہ انتظام کئی سال سے جاری ہے۔
رابطہ دفتر میں ممکنہ تبدیلی مائیکروسافٹ کے “ورک فورس آپٹیمائزیشن پروگرام” کا حصہ ہے جو کمپنی کی عالمی حکمت عملی کا تسلسل ہے۔
وزارت آئی ٹی نے مزید کہا کہ مائیکروسافٹ کے ساتھ رابطہ جاری ہے اور کمپنی کا پاکستان کے لیے عزم بدستور برقرار ہے۔
Post Views: 5