Daily Mumtaz:
2026-07-24@03:38:40 GMT

سابق ورلڈ چیمپئن باکسر رکی ہیٹن 46 برس کی عمر میں چل بسے

اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT

سابق ورلڈ چیمپئن باکسر رکی ہیٹن 46 برس کی عمر میں چل بسے

برطانوی باکسنگ لیجنڈ اور سابق دو ڈویژن ورلڈ چیمپئن رکی ہیٹن 46 برس کی عمر میں چل بسے، ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن (WBA) نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

’ہٹ مین‘ کے نام سے مشہور رکی ہیٹن نے اپنے شاندار کیریئر میں WBA ،IBO اور IBF لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹلز light-welterweight titles کے ساتھ ساتھ WBA ویلٹر ویٹ welterweight کا عالمی اعزاز بھی اپنے نام کیا.

انہوں نے 2012ء میں باکسنگ کو خیر باد کہا تھا، تاہم رواں سال دبئی میں ایک نمائشی فائٹ کے لیے واپسی کی تیاری کر رہے تھے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق اتوار کی صبح ہائیڈ میں ایک مکان سے ان کی لاش ملی تھی۔

ہیٹن نے اپنے پروفیشنل کیریئر میں 48 میں سے 45 فائٹس جیتیں، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کئی بار ذہنی دباؤ، شراب نوشی اور منشیات کے باعث مشکلات کا شکار رہے اور خودکشی کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

2016ء میں بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ میری زندگی شراب نوشی کے باعث پٹری سے اتر گئی تھی اور اسی نے مجھے نشے کی طرف دھکیل دیا، یہ سب ایک بے قابو ٹرین کی طرح تھا۔

ان کی سب سے یادگار فتح 2005ء میں ہوئی تھی جب انہوں نے آسٹریلوی باکسر کوستیا زو کو شکست دے کر IBF لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا، اس کے بعد وہ اپنی پرانی فارم میں واپس نہ آ سکے۔

ان کی موت پر برطانوی باکسر اور سابق چیمپئن عامر خان نے ایک جذباتی پیغام میں کہا، ’آج ہم نے ناصرف برطانیہ کے عظیم ترین باکسرز میں سے ایک کو کھو دیا بلکہ ایک دوست، ایک رہنما اور ایک فائٹر کو بھی کھو دیا، رکی ہیٹن آپ ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔‘

Post Views: 9

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رکی ہیٹن

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی