2025-08-13@08:18:03 GMT
تلاش کی گنتی: 2931

«پر اجاگر»:

    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس وقت مغربی ہوائیں شمالی اور بالائی علاقوں میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں، تاہم 17 اگست سے ان کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جو بارش کے سلسلے کو مزید تیز کرے گا۔ 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مظفرآباد، میرپور،...
    مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت ِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 100 روپے اور 1500 روپے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) 15 اگست 2025 بروز جمع المبارک کو فیصل آباد میں ہوگی۔(جاری ہے) 100 روپے والے انعامی بانڈ کا پہلا انعام سات لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام دو لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح تیسرا انعام ہزار روپے کے 1199 انعامات رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 1850 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وفاقی دارالحکومت میں اپنے دفاتر دو دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نادرا کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 13 اگست 2025، بدھ کے روز جشنِ آزادی کی خصوصی تقریبات کے پیشِ نظر مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ 14 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس وجہ سے اسلام آباد میں واقع تمام نادرا دفاتر بدھ اور جمعرات دونوں دن بند رہیں گے۔ ترجمان نادرا نے بتایا کہ 24 گھنٹے سروس فراہم کرنے والے دفاتر بھی 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب سے بند ہوں گے اور 15 اگست، جمعہ کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔ ادارے نے...
    اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری  حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری ہے اور 16 اگست تک جاری رہے گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستیں جمع ہو گئی ہیں اور باقی نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی، سرکاری حج اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکج کی سہولت موجود ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ درخواست کے ہمراہ پیکیج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے...
    —فائل فوٹو آزادی کا اعلان 15 اگست کو ہوا لیکن پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے ٹھوس دستاویزی شواہد کے ساتھ وجوہات بتا دیں۔حامد میر کے مطابق انڈین انڈیپینڈنس ایکٹ 1947 کے تحت یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں 15 اگست کو قائم ہوئے، اس ایکٹ میں لکھا ہوا تھا کہ دونوں ممالک ایک ہی دن آزاد ہوں گے اور پھر 15 اگست کو دونوں ممالک وجود میں آ گئے۔پاکستان کا جو پہلا ڈاک ٹکٹ ہے اس پر بھی پاکستان کا یوم آزادی 15 اگست تحریر ہے لیکن پھر یہ 15 اگست سے 14 اگست کیسے بنا؟ جون 1948 میں وزیراعظم...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کی تاریخ میں ایک دلچسپ سوال اکثر اٹھایا جاتا ہے کہ جب برصغیر کی آزادی کا سرکاری اعلان 15 اگست 1947 کو ہوا تھا تو پاکستان میں یومِ آزادی ایک دن پہلے، یعنی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟ سینئر صحافی حامد میر نے اس حوالے سے تاریخی ریکارڈ اور مستند شواہد کی بنیاد پر وضاحت دی ہے۔ ان کے مطابق *انڈین انڈیپینڈنس ایکٹ 1947* میں صاف طور پر لکھا گیا تھا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایک ہی دن، یعنی 15 اگست کو وجود میں آئیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے پہلے جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹ پر بھی “یومِ آزادی: 15 اگست” درج تھا۔ لیکن یہ تاریخ بعد میں تبدیل...
    محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ موسمی نظام کے مطابق آج (13 اگست) اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موجودہ موسمی صورتحال محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اس وقت مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ یہ ہوائیں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں۔ تاہم 17 اگست سے ان مغربی ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو بارشوں...
    ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سید پور گاؤں کے پیچھے جانے والا ٹریل 13 اگست 2025 (بدھ) کو عام شہریوں کے لیے بند رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:مارگلہ ویو پوائنٹ پر عوام کو کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB) نے بتایا کہ یہ اقدام عوامی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹریل 14 اگست 2025 سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ نوٹیفیکیشن کا عکس یہ فیصلہ تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو آگاہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے تاکہ...
    ویب ڈیسک: ملک میں ماہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات کا اعلان ہوگیاہے۔  تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 14 اگست بروز  جمعرت کو یوم آزادی پر عام تعطیل ہوگی جبکہ 15اگست بروز جمعتہ المبارک کو شہر میں  حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے سلسلہ میں مقامی تعطیل ہوگی۔ 15 اگست کو چہلم امام حسین  بھی ہوگا، چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح پر  مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ دوسری جانب دفاتر میں ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہوں گی۔جس کے بائث دفتر   اور بنک...
    کوئٹہ میں 14 اگست یوم آزادی کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ مختلف سرکاری عمارتوں، اہم چوراہوں اور مرکزی شاہراہوں کو رنگا رنگ برقی قمقموں اور سبز و سفید روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے جو رات کے وقت ایک دلکش منظر پیش کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایسا علاقہ جو 14 اگست 1947 کے ایک سال بعد آزاد ہوا شہر کی گلیوں اور بازاروں میں بھی قومی پرچم، جھنڈیاں اور بینرز آویزاں ہیں جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد آزادی کے جشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ کوئٹہ کی فضا میں حب الوطنی کے گیت اور قومی ترانے گونج رہے ہیں جو جشن کے ماحول کو مزید پرجوش بنا رہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    فائل فوٹو اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہورہی ہیں۔ 17 اگست سے ان کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔17 اگست سے خلیج بنگال سے مر طوب ہواؤں کی شدت میں اضافے کی توقع ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے...
    خوبصورت اور ابھرتی ہوئی اداکارہ سونیا حسین نے ساتھی فنکاروں اور دوستوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی جس میں خوب پارٹی کی گئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا حسین بولڈ انداز میں ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ تقریب کے شرکا بھی محو رقص ہیں۔ سونیا حسین نے تقریب میں دو لباس زیب تن کیے اور دونوں ہی قابل اعتراض تھے جب کہ برتھ ڈے پارٹی کے دیگر شرکا بھی ماڈرن فیشن کے اعتبار سے لباس پہنے ہوئے تھے۔ سونیا حسین نے پہلے بے بی پنک آف شولڈر گاؤن پہنا جبکہ کیک کاٹنے کے لیے انھوں نے آرمی گرین آف شولڈر ڈریس کا انتخاب کیا۔ تقریب میں منشا پاشا، ژالے، عمر عالم، اعجاز اسلم اور حسن رضوی سمیت دیگر قریبی دوست و احباب...
    سوئی گیس نے شہر قائد کے ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں مرمتی اور بحالی کے کام کی وجہ سے 14 اگست کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے معذرت کرلی۔  سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی لائنوں کی بحالی کے پروگرام میں معاونت کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے کچھ علاقوں میں جمعرات، 14 اگست 2025 کو 14 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔  یومِ آزادی کی عام تعطیل کے تناظر میں صارفین کو درپیش آنے والی ممکنہ زحمت کے پیشِ نظر سوئی سدرن کی اعلیٰ انتظامیہ نے اپنی پائپ لائن کی منتقلی کے پروگرام کو کسی اور وقت کے لئے...
    وزیرخارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہوں گے، ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات میں تیزی سے بہتری اور گرمجوشی دیکھنے میں آ رہی ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کبھی ایک ہی ملک تھے لیکن ایک خونریز خانہ جنگی کے بعد الگ ہو گئے، جس میں اس وقت مشرقی پاکستان کہلانے والا خطہ الگ ہو کر آزاد ملک بنگلہ دیش بن گیا۔علیحدگی کے بعد کے برسوں میں بنگلہ دیش کی قیادت، خاص طور پر معزول وزیراعظم...
    ویب ڈیسک : اسلام آباد میں بدھ 13 اگست کو تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت یوم آزادی سے ایک روز قبل بدھ 13 اگست کو تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق  کل (بدھ) لیک ویو پارک، شکر پڑیاں اور مونو منومنٹ بھی عوام کیلیے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے 13 اگست کو تمام ہائیکنگ ٹریل بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ انتظامیہ کی جانب سے ہائیکنگ ٹریک بند کرنے کی وجہ سیکیورٹی اقدامات بتائی گئی...
    امریکی ریاست مونٹانا کے ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے اور ان میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ امریکی ریاست مونٹانا کے شہر کالی اسپیـل میں واقع کالی اسپیـل سٹی ایئرپورٹ پر ایک مسافر بردار چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک پارک شدہ جہاز سے ٹکرا گیا۔ طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ غیر فعال تھا جب کہ لینڈنگ کرنے والے طیارے میں پائلٹ سمیت 4 افراد موجود تھے۔ جنھوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 12 اگست 2025ء ) وزیرمملکت سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 90 فیصد لوگ بانی کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے، بانی سے ملاقات پر پاکستان کی سیاست نہیں چل سکتی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں شکائتیں بہت ہیں ہر کوئی بانی پی ٹی آئی سے شکایت کرتا ہے،بانی کو ہر بندہ جاکر دوسروں کی شکایت کرتا ہے، بانی سے ملاقاتیں جیل مینوئل کے تحت ہوسکتی ہیں کسی کی مرضی سے ملاقاتیں نہیں ہوسکتی۔بانی سے ملاقات نہ ہونے میں وفاقی حکومت کا کوئی کردار نہیں۔ قیدیوں سے ملاقات جیل مینوئل کے مطابق...
    پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس نے کہا ہے 14 اگست کو احتجاج ہوگا، اگر کسی نے 14 اگست کو احتجاج کا کہا یے بلکل غلط کہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اگر کسی نے 14 اگست کو احتجاج کا کہا یے بلکل غلط کہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس نے کہا ہے 14 اگست کو احتجاج ہوگا، اگر کسی نے 14 اگست کو احتجاج کا کہا یے بلکل غلط کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی آزادی کا اور یکجہتی کا دن ہے، اس...
     سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 23 اور 24 اگست کو بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے, اس  اہم دورے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اعلی بنگلہ دیشی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔دورہ بنگلہ دیش سے قبل نائب وزیراعظم برطانیہ کا دورہ کریں گے۔  سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ توحید حسین سے بھی ملاقات کریں گے, وہ 17 اگست کو پاکستانی کمیونٹی کی جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ دورہ برطانیہ میں اسحاق ڈار برطانوی نائب وزیراعظم انجیلا رینز اور وزیر مملکت برایے جنوبی ایشیا ہمیش فالکنر سے ملاقاتیں کریں گے۔ لندن سے واپسی پر وہ اسلام آباد واپس آ  کر پاک-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں...
    سال 2010ء سے 2024ء کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی۔وزارت قانون اور انصاف نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی پنشن اور مراعات کی تفصیل تحریری جواب کی صورت میں سینیٹ میں پیش کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان کو 2024ء میں 23 لاکھ 90 ہزار پنشن کی مد میں ملتے ہیں جبکہ جج کی بیوہ کو ڈرائیور اور اردلی کے ساتھ 2 ہزار یونٹ بجلی، مفت پانی اور ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے۔تفصیل کے مطابق 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار، 2011ء میں 6 لاکھ 44 ہزار اور 2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی پنشن ملتی تھی۔وزارت قانون و انصاف نے تحریری...
    17 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے21 اگست تک پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے21 اگست تک راولپنڈی، مری، چکوال، اٹک، جہلم اور میانوالی میں تیز ہوا اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ جبکہ 18 سے21 اگست تک بھکر، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بارش متوقع ہے، اسی طرح گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں18 سے 21 اگست تک گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔  محکمہ موسمیات...
    پشاور: ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن کو اسپیکر ریفرنس کے بغیر کسی ممبر کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے کی غلط تشریح کی۔ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو طلب کرتے ہوئے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری سے روکنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری آئندہ سماعت تک نہ کی جائے، وکیل کے مطابق درخواست گزار اے ٹی سی نے 31 جولائی کو سزا سنائی، الیکشن کمیشن نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے 5 اگست کو درخواست گزار کو نااہل قرار دیا، 7...
    ٹی ایم سی کے لیڈر نے کہا کہ الیکشن کمیشن یہ نہیں کہہ سکتا کہ گجرات، اترپردیش اور مدھیہ پردیش جیسے کچھ ریاستوں میں ووٹر لسٹ درست ہے، لیکن مغربی بنگال، بہار یا تمل ناڑو میں درست نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایس آئی آر پر الیکشن کمیشن اور مودی حکومت کے خلاف کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری ہے۔ اسی دوران ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیاں ہیں تو وزیر اعظم مودی اور ان کی کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے، ساتھ ہی پارلیمنٹ کو بھی تحلیل کر...
    ویب ڈیسک : جشن آزادی کے موقع پر نادرا کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں دفاتر دو روز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔  نادرا کی جاری کردہ پوسٹ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کی خصوصی تقریبات کے سلسلے میں دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست 2025 بروز بدھ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست کو جشن آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہے، لہٰذا اسلام آباد میں واقع نادرا کے تمام دفاتر 13 اور 14 اگست بروز بدھ اور جمعرات بند رہیں گے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ نادرا کے...
    اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میانمار کے حراستی مراکز میں قیدیوں پر منظم اور سنگین تشدد کے ناقابل تردید شواہد مل چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان مظالم میں ملک کی اعلیٰ سطحی شخصیات اور فوجی کمانڈرز ملوث پائے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی ادارے IIMM کے مطابق قیدیوں کو بدترین جسمانی اذیتیں دی گئیں جن میں مارپیٹ، بجلی کے جھٹکے، گلا گھونٹنا، اور پلاس سے ناخن نکالنے جیسے اذیت ناک واقعات شامل ہیں۔ بعض واقعات میں قیدی تشدد کی شدت کے باعث اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بچوں کو والدین کے بغیر اور قانونی جواز کے بغیر حراست میں رکھا گیا۔ اقوام متحدہ...
    سٹی 42 :  راولپنڈی میں 13 اگست بروز بدھ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔  ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔   نو ٹیفکیشن کا اطلاق تمام صوبائی ادارے اور محکموں پر ہوگا. قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی جیت کے موقع پر عوام کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے کل 13 اگست کو  عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔   زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کی آج جاری کردہ تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق، بحیرۂ عرب سے آنے والے مون سون کے جھکڑ پاکستان کے بالائی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہے ہیں، جبکہ خلیج بنگال سے آنے والی مرطوب ہوائیں ہفتے کے وسط میں مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ، جو اس وقت خطے کو متاثر کر رہا ہے، 17 اگست سے مزید تیز ہونے کی پیش گوئی ہے۔ان حالات میں، 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش، ہوا اور...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا  ہے کہ یوم آزادی قوم کے  لیے جشن منانے کا موقع ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف یوم آزادی کے موقع پر اپنے ملک گیر احتجاج کی کال واپس لے اور اسے کسی دوسرے دن کے لیے مؤخر کردے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو رواں سال معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ احتجاج کو اس سے ایک دن قبل منتقل کردیا جائے یا بعد میں، تاکہ یوم آزادی کی تقریبات پر اثر نہ پڑے۔ انہوں نے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے 14 اگست کے احتجاج کے امکان کو مسترد کردیا۔پی ٹی آئی کا یوم آزادی 14 اگست کو احتجاج ہوگا یا نہیں؟ ایک سوال کے جواب میں اعظم سواتی نے استفسار کیا کہ کس نے کہا ہے کہ 14 اگست کو احتجاج ہوگا؟انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے 14 اگست کو احتجاج کا کہا ہے تو بالکل غلط کہا، 14 اگست قائد اعظم کی فتح کا دن ہے، اس پر احتجاج نہیں کریں گے، یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے منائیں گے۔دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر حقیقی آزادی جشن منائیں گے، قائد اعظم کے...
    جڑواں شہروں میں کل سے 14اگست تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند،ٹریفک پلان جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)14اگست جشن ازادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے موٹر وے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل 13 اگسٹ دوپہر 12 بجے سے 14اگست صبح 03 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔جی ٹی روڈ پشاور سے پنڈی انے والی ہیوی ٹریفک کو سنگجانی کے مقام پر روک دیا جائے گا۔جی ٹی روڈ لاہور سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ٹی چوک کے مقام پر روک دیا جائے گا ۔پشاور اور لاہور سے براستہ موٹروے نے والی ہیوی ٹریفک کو لنک...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو یہ گرفتار بھی کرتے ہیں تو کرلیں مجھے ضمانت نہیں کرانی۔ یہ بات علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے، دو کلومیٹر جیل سے دور ہمیں روکا گیا، سلمان اکرم راجہ ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھہ سمیت سب کو روکا گیا، بانی سے ملاقات نہ کرانے کا مقصد انکا پیغام باہر نہ آجائے، پچھلی ملاقات میں بانی نے کہا تھا 14 اگست حقیقی آزادی کا دن ہے بانی نے کہا تھا 14 اگست کو سب گھروں سے نکلیں۔ انہوں ںے کہا...
    تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر 14 اگست کو انہیں گرفتار بھی کیا جاتا ہے تو وہ ضمانت نہیں کروائیں گی ، یہ دن صرف جشن آزادی کا نہیں بلکہ  حقیقی آزادی کا دن ہے۔  اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ وہ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں، مگر جیل سے دو کلومیٹر دور ہی روک دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمیں صرف اس لیے ملاقات سے روک رہے ہیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام باہر نہ آ سکے۔ گزشتہ ملاقات میں عمران خان نے واضح پیغام دیا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو یہ گرفتار بھی کرتے ہیں تو کرلیں مجھے ضمانت نہیں کرانی۔یہ بات علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے، دو کلومیٹر جیل سے دور ہمیں روکا گیا، سلمان اکرم راجہ ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھہ سمیت سب کو روکا گیا، بانی سے ملاقات نہ کرانے کا مقصد انکا پیغام باہر نہ آجائے، پچھلی ملاقات میں بانی نے کہا تھا 14 اگست حقیقی آزادی کا دن ہے بانی نے کہا تھا 14 اگست کو سب گھروں سے نکلیں۔انہوں...
    اسلام آباد میں 13اگست کو کون کونسے تفریحی مقامات بند رہیں گے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست کو اہم تفریحی مقامات بند رہیں گے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کل وفاقی دارالحکومت میں اہم تفریحی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اور اس ضمن میںڈی سی اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیک ویو پارک 13 اگست کو عوام کیلئے بند رہے گا، اسی طرح دامن کوہ،شکر پڑیاں اور یادگار پاکستان بھی کل عوام الناس کے لیے بند رہیں گے۔نوٹفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کل ٹریل 2، 3،...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews احتجاج کینسل امریکا پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے لیے خوشخبریاں پی ٹی آئی وی نیوز
    پاک امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کا پس منظر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ کامیاب دورہ امریکا کو قرار دیا جا رہا ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حالیہ کامیاب دورہ امریکا کامیاب رہا، جنرل عاصم منیر نے جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ پر فلوریڈا میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوش استقبال، ٹرمپ دور میں تعلقات کی حیران کن بحالی فنانشل ٹائمز کے مطابق اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے بھی ملاقات ہوئی، جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 14 اگست کو احتجاج کی کال دی ہے، تاہم پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ 14 اگست جشن آزادی کا دن ہے، اس روز کوئی احتجاج نہیں ہوگا، ہم جشن آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منائیں گے۔ 14 اگست کو احتجاج نہیں ہوگا، سلمان اکرم راجا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ 14 اگست کو احتجاج نہیں ہوگا، اس روز ہم آزادی کا جشن منائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کے سامنے ڈی چوک جانے کے نعرے لگا دیے انہوں نے کہاکہ اس روز پوری قوم باہر نکلے...
    اسلام آباد کی حدود میں تمام اسکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری اِدارے و دفاتر بند رہیں گے۔ اس طرح وفاقی دارالحکومت کے باسی دو چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کل بروز بدھ 13 اگست کو مقامی سطح پر تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 13 اگست کو اسلام آباد کے ریونیو حدود میں چھٹی ہوگی. لیکن اس دوران اسلام آباد کے اہم ادارے اپنی خدمات جاری رکھیں گے جن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد(MCI)، سی ڈی اے ، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، پولیس، آئیسکو، سوئی گیس اور اسپتال شامل ہیں۔
    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔اسی طرح، 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش...
    پشاور ہائی کورٹ نے منگل کے روز پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی اور عہدوں سے برطرفی کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری پر حکمِ امتناع جاری کر دیا۔ 5 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر اپوزیشن اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کو 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق 3 مقدمات میں سزا کے بعد نااہل قرار دے دیا تھا۔ اس کے بعد، 8 اگست کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر کے دونوں رہنماؤں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید...
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ اسی طرح، 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان...
    14 اگست کی معرکہ حق تقریبات کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹریفک کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس نے اسلام آباد داخل ہونے والی تمام ہیوی ٹریفک کا داخلہ آج رات 12 بجے سے بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ جشن آزادی کی تقریبات میں خلل نہ پڑے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد: جشنِ یوم آزادی پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد پشاور سے راولپنڈی آنے والی ہیوی گاڑیوں کو سنگجانی کے مقام پر روک دیا جائے گا جبکہ لاہور سے راولپنڈی آنے والی ہیوی ٹریفک کو ٹی چوک پر روکا جائے گا۔ موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ ٹریفک پلان کی مکمل...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ رولز 1980 کو منسوخ کرتے ہوئے سپریم کورٹ رولز 2025 نافذ کر دیے ہیں، جو 6 اگست 2025 سے مؤثر ہوں گے، وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق، منسوخ شدہ قواعد کے تحت زیرِ التوا اپیلیں اوردرخواستیں پرانے طریقہ کار کے مطابق نمٹائی جائیں گی۔ نئے قواعد میں اہم ترامیم کی گئی ہیں، جن میں فوجداری اور براہِ راست دیوانی اپیل دائر کرنے کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی ہے، جبکہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل 14 دن میں دائر کرنا لازمی ہوگا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواست کی مدت 30 دن مقرر کی گئی ہے، اور درخواست کے ساتھ فیصلے یا...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 13 اگست کو عوامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 13 اگست کو عوامی تعطیل کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں تمام نجی ادارے، اسکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری اِدارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ اسلام آباد کی حدود میں اسلام آباد انتظامیہ کے تحت ضروری خدمات کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے، تمام وفاقی وزارتیں، ڈویژن، اور تمام وفاقی ذیلی ادارے اور دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔ Local holiday in Islamabad on 13th August. pic.twitter.com/njY1v3k8rM — DC Islamabad (@dcislamabad) August 12, 2025  
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر سابق وزیر عمر ایوب کی نااہلی کے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ یہ سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت عمر ایوب کے جونیئر وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کیس کی آج سماعت پشاور ہائیکورٹ میں جاری ہے۔ اس موقع پر ممبر خیبرپختونخوا نے ریمارکس دیے کہ اب اس ریفرنس کی سماعت کا کیا فائدہ کیونکہ عمر ایوب پہلے ہی نااہل ہو چکے ہیں اور سزا یافتہ ہونے کی بنیاد پر ان کی نااہلی قطعی ہے۔ الیکشن کمیشن کو 90 روز کے اندر ریفرنس پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے...
    ویب ڈیسک: ٹیکسیلا میں تین بچے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے، ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔  راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں 3 بچے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے، حادثہ واہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا،ریسکیو کے مطابق حادثے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں واہ جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آئے، جو تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے۔ 
    مسلم لیگ (ق) برطانیہ کا 14 اگست بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز برمنگھم: پاکستان مسلم لیگ (ق)اوورسیز برطانیہ کے رہنما ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا ہے کہ 14 اگست یومِ آزادی پاکستان قربانی، عزم اور اتحاد کی علامت ہے۔ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر جشنِ آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی مادرِ وطن سے اپنی محبت اور وفاداری کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہیں، اور وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے...
    قومی ایئر لائن پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر بیرون ملک اور اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے ایئر لائن ٹکٹ پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے، پی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے سعودی عرب گلف ممالک متحدہ عرب امارات اور کویت جانے والے مسافروں کو 14 اگست کے روز سفر کرنے پر ٹکٹس پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: 13 اگست 2025 کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان پی آئی اے کے علاوہ نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے بھی جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں 14 فیصد تک کی رعایت کا اعلان کیا ہے، ایئر بلیو نے واضح کیا ہے کہ 11...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں یومِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ایک اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے 14 اگست کے ساتھ 13 اگست (بدھ) کو بھی عام تعطیل قرار دے دیا، جس کا مطلب ہے کہ شہری دو دن مسلسل آرام کر سکیں گے۔ یہ اعلان ایک باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری و نجی دفاتر، اسکول اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔ تاہم، ضروری خدمات فراہم کرنے والے محکمے—جیسے ایم سی آئی، سی ڈی اے، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتال—حسبِ معمول کام کرتے رہیں گے تاکہ عوام کو کسی...
     ملک اشرف: ضلعی عدلیہ کے ترجمان کے مطابق لاہور کی تمام عدالتیں 14 اور 15 اگست کو تعطیل کے باعث بند رہیں گی۔  14 اگست یومِ آزادی کی مناسبت سے عام تعطیل ہو گی,15 اگست حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر عدالتوں کی چھٹی ہوگی. لاہور ہائیکورٹ اور تمام مقامی عدالتیں دونوں دن بند رہیں گی. سیشن ججز اور بار عہدیداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا.
    ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آئی سی ٹی، عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ، 13 اگست کو اسلام آباد کے ریونیو حدود میں چھٹی ہوگی، تاہم اس دوران اسلام آباد کے اہم ادارے اور خدمات جاری رہیں گی جن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد(MCI)، کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (CDA)، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، آئی سی ٹی پولیس، آئیسکو، SNGPL اور اسپتال شامل ہیں۔ Local holiday in Islamabad on 13th August. pic.twitter.com/njY1v3k8rM — DC Islamabad (@dcislamabad) August 12, 2025 مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ حکام، ادارے اور وزارتیں اس تعطیل کی معلومات حاصل کرکے اپنی انتظامیہ کو آگاہ کریں گی اور پریس و میڈیا کے ذریعے بھی اس کی نشریات...
    پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ  نے کہا ہے کہ 14 اگست کو پوری قوم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی سے وابستگی کا اظہار کرے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست جشن کا دن ہے، پوری قوم جشن مناتی ہے،ہم بھی جشن منائیں گے، قوم جو آزادی کی خواہش اور تمنا ہے اس کا اظہار کریگی۔ انہوں نے کہا کہ قوم بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف سے وابستگی کا اظہار کریگی، 14 اگست کو پوری قوم باہر ہوگی ہم بھی باہر ہونگے اور اس قوم کا کلیدی حصہ ہیں۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 5 اگست احتجاج پر پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کو 2 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ سید حیدر شاہ کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے ابھی ریکوری کرنی ہے مزید ریمانڈ دیا جائے، وکیل صفائی نے استدعا کی کہ ملزمان کو...
     احمد منصور :سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم مزید 3 خوارج کو ہلاک کر دیا۔   پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، چار روز سے جاری آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 50 ہوگئی۔  واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ژوب آپریشن میں 8 اگست کو 33 جبکہ 9 اگست کو 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان  ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے مزید 3 بھارتی سپانسر خوارج  سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا...
    بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 روز میں بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں 7 سے 9 اگست کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 47 خوارج جہنم واصل ہوئے۔ اس کے بعد، 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے ساتھ واقع سمبازہ کے نواحی علاقوں میں ایک کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 4...
    ویب ڈیسک:  نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، دنیا بھر میں آج نوجوانوں کا دن منایا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کا دن منانے کا مقصد نوجوانوں کو درپیش مسائل کے ازالے کیساتھ انہیں بے روزگاری سے بچانا ہے، دنیا کا ہر چوتھا نوجوان غربت کا شکار اور ہر پانچواں نوجوان روزگار سے محروم ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 12 اگست کو نوجوانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اقوام متحدہ نے 1999ء میں 12 اگست کو نوجوانوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کی، یوں 12 اگست 2000ء سے لے کر اب تک ہر سال ایک نئے تھیم کے ساتھ اس دن کو نوجوانوں کے عالمی دن کے طور پر منایا...
    ویب ڈیسک: نجی ایئر لائن نے جشن آزادی کی مناسبت سے مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔  ترجمان نجی ایئرلائن نے بتایا کہ 11 سے 17 اگست تک خریدے گئے ڈومیسٹک اور یو اے ای کے ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی، جو 11 اگست سے 30 ستمبر تک کے سفر کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔  ترجمان کے مطابق رعایت ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس پر بھی لاگو ہوگی۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان یاد رہے کہ قومی ائیر لائن نے بھی  جشن آزادی کے موقع پر سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 14فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان نے بتایا...
    ویب ڈیسک: 79 واں یوم آزادی 14اگست بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔  تفصیلات کےمطابق  شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، صوبہ بھر میں تقریبات، سجاوٹ، ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی، وزیر اعلی قومی پرچم لہرائیں گی،مریم نواز 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں 'معرکہ حق پارک کی نقاب کشائی کرینگی،معرکہ حق میوزیم اور یادگار معرکہ حق کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی،عوام کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت کیساتھ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان   جشن آزادی 14 اگست...
    جنوبی کوریا کے صدر لی اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 25 اگست کو ایک سربراہی ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اتحاد اور معیشت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: جنگِ کوریا کی 75 ویں برسی، جنوبی کوریا کے صدر اب کیا چاہتے ہیں؟ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے مطابق ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر بات ہوگی۔ دونوں رہنما دفاعی تعلقات، تجارتی تعاون اور عالمی امور پر بھی غور کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
    اسلام آباد: 45 سال گزرنے کے بعد سپریم کورٹ نے ’’ سپریم کورٹ رولز 2025 ‘‘ کے عنوان سے نئی رولز نوٹیفائی کردیے۔ سپریم کورٹ کے 1980کے رولز کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ عدالتی کارروائیوں میں شفافیت، کارکردگی اور مجموعی تاثیر کو بڑھانے کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی کے ارکان میں جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل تھے۔ کمیٹی نے ججز کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ آفس، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز سے بھی تجاویز طلب کی تھیں، اب نئے قوانین کا اطلاق 6 اگست سے ہوگا۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ منسوخ...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی عدالت میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 5 اگست احتجاج پر پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کو 2 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ...
    سٹی 42 : پی آئی اے کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔ ترجمان کے مطابق جشنِ آزادی کے موقع پر مسافروں کے لیے کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی ایئرلائن 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں کو فضائی ٹکٹس پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ فراہم کرے گی۔   رعایت کا اطلاق ڈومیسٹک، سعودی عرب، گلف ممالک، یو اے ای اور کویت کے ٹکٹس پر ہوگا، جبکہ لاہور سمیت ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان  دوسری جانب نجی ایئر لائن نے بھی جشن آزادی کی...
    سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ خوشی کے موقع پر شہری فائرنگ سے گریز کریں، 2 دن کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کی جائے گی تاکہ خوشیوں کو منایا جا سکے، سندھ حکومت یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منا رہی ہے، مختلف شہروں میں سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ 14 اگست کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آزادی خوشی کا موقع ہے اس موقع پر فائرنگ کرنا غلط عمل ہے۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ خوشی کے موقع پر...
    پاکستان کی ریلوے کی تاریخ میں رواں ماہ اگست کے 11 روز میں سب سے زیادہ حادثات ریکارڈ ہوئے جس کے بعد سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز کے لیے ریلو ے ٹریک وبال جان بن گیا نہ مسافر محفوظ نہ ان کا سامانم مسافر ٹرین ہو یا گڈز ٹرین پٹریوں سے اترنا تو ایسے بن گیا جیسے چھوٹی عمر کا کوئی بچہ چلتے پھرتے بار بار گر پڑے۔ پاکستان ریلویز کی تاریخ میں کبھی اتنی تعداد میں ٹرینیں پٹریوں سے نہیں اتری یا حادثات کا شکار ہوئی جتنی رواں ماہ اگست میں سامنا کرنا پڑا، اگر ٹرین پٹری سے نہ اتریں تو دہشت گردی کا نشانہ بن گئی اگست کے مہینے میں سات مرتبہ مختلف شہروں...
    سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا ، انہوں نےسوال اٹھایا کہ کیا کسی نے سوچا ہےکہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟  جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیوروکریسی کو تمام قوانین اورقواعد کا پابند ہونا چاہیے جوبحیثیت پارلیمنٹیرینز مجھ پرلاگو ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کا پچھلے78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا، کیا آج تک کسی بیوروکریٹ کا احتساب ہوا ہے؟ کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟  میرے پاس دوکمرے کا فلیٹ ہے، پچھلے 25 سال سے وہاں رہ رہا ہوں، میرا تو کوئی بابو محلے میں گھر نہیں ہے، میرے پاس اپنی گاڑی...
    سٹی 42 : ریلوے حکام کی نااہلیوں کے باعث 15 دن میں مختلف ٹرینوں کے 6 حادثات سامنے آ گئے۔   یکم اگست اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 2 اگست واشنگ لائن میں پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی ڈی ریل ہو گئی جبکہ 8 اگست کو فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر مال گاڑی کی ڈیریلمنٹ سامنے آئی،9 اگست کو چک جھمرہ میانوالی ایکسپریس کی ڈیریلمنٹ کا شکار ہوئی۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان علاوہ ازیں 10 اگست کو رحیم یار خان کے مقام پر عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی، جبکہ 11 اگست گزشتہ رات موسی پاک ایکسپریس...
    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت  8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا...
    نومنتخب ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ نوجوان ملت کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، ہم انہیں فکری و روحانی تربیت دے کر دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنائیں گے، ہماری منزل ایک ایسے پاکستان کا قیام ہے جو بانیانِ پاکستان کے خوابوں اور علامہ اقبال کے افکار کا عملی نمونہ ہو، جہاں عدل، مساوات، رواداری اور اخوت کا بول بالا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی و صوبائی انتخابات برائے سیشن 2025/26 الیکشن کمیشن بورڈ کے اراکین ڈاکٹر ظفر اقبال نوری، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، محمد حسنین مصطفائی کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ انتخابی اجلاس میں ملک بھر بشمول ریاست آزاد جموں کشمیر سے اراکین نے بھرپور شرکت...
    سٹی 42 : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بانی پی ٹی آئی کی جلاؤ گھیراؤ اور مار دھاڑ کی سیاست مسترد کرچکا، پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی نہیں نکلا تھا اب بھی نہیں نکلیں گے۔   وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 اگست کو قوم آزادی کا جشن منائے گی، فتنہ پارٹی فساد کی پلاننگ کررہی، کبھی تو حب الوطنی کا مظاہرہ کردیا کریں،اگر کوئی پاکستانیت اور انسانیت باقی ہے تو، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو پھر قانون حرکت میں آئے گا، بہتر یہی ہے پی ٹی آئی 14 اگست کا احتجاج ملتوی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی...
    باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز باجوڑ (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن شروع ہوچکا ہے۔ 11 اگست 2025 سے شروع ہونے والے اس آپریشن کے تحت بعض علاقوں میں نقل و حرکت پر 12 گھنٹے اور بعض میں 72 گھنٹے تک مکمل پابندی عائد رہے گی۔خیبر پختونخوا ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 11 اگست کو صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک خارمونڈہ روڈ، خار ناوگئی روڈ، خار پشت سلارزئی روڈ اور خار صدیق آباد عنایت کلے روڈ پر دفعہ 144 نافذ رہے گی۔اس حوالے سے وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے...
    اسلام آباد: آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب کی تقریب رونمائی کردی گئی، کتاب میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں بھارت کے تمام جھوٹ کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کتاب’’ The War that changed every thing‘‘ مصنفین مرتضیٰ سولنگی اور احمد حسن العرابی  نے تحریر کیا ہے۔ کتاب میں آپریشن بنیان مرصوص کے آغاز سے اختتام تک کی تمام تفصیلات حقائق کے ساتھ واضح کی گئی ہیں۔ کتاب میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے نام کا انتخاب کیسے ہوا؟ ’’ائیر چیف نے آرمی چیف کو پاکستان کے طیاروں کی تصاویر دکھائیں جس پر آرمی چیف نے اس کو آہنی دیوار سے تشبیہ دی اور پھر آیت پڑھی، وزیر اعظم...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ یوم آزادی کے سلسلے میں جمعرات، 14 اگست 2025 کو بینک بند رہے گا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بندش حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری تعطیل کے اعلان کی بنیاد پر ہوگی۔ اس روز بینک کی تمام برانچز اور دفاتر عوامی خدمات کے لیے بند رہیں گے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے 79ویں یوم آزادی پر جواد احمد کا ملی نغمہ جاری یوم آزادی پاکستان کا قومی تیوہار ہے جو ہر سال 14 اگست کو منایا جاتا ہے، اس موقع پر وفاقی اور صوبائی ادارے سرکاری تعطیل کی وجہ سے بند رہتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی بندش کا...
    سٹی 42: وفاقی حکومت نے 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اسٹیٹ بینک  کے مطابق  14اگست کو تمام بینک اورمالیاتی ادارےبندرہیں گے۔
    —فائل فوٹو پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے نئی فلڈ ایڈوائزری جاری کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا۔ بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  پنجاب: رواں سال مون سون بارشوں میں 39 شہری جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے رپورٹصوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 اگست کو کنونشن کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل شام سے پہلے پی ٹی آئی کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔اکمل خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کو مینار پاکستان پر کنونشن کرنا چاہتی ہے، متعلقہ اتھارٹی کو اجازت کے لیے درخواست دی جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ ہفتوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے کہا کہ مون سون کا سیزن ابھی ختم نہیں ہوا اور آئندہ دنوں میں اس کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 13 اگست سے شروع ہوسکتا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے انجم نذیر کے مطابق 14 اگست تک صرف ایک یا دو مقامات پر ہلکی یا درمیانی بارش کا امکان ہے، تاہم 14 اگست سے 23 اگست تک کا 10 روزہ دورانیہ پاکستان کے لیے اہم ہے کیونکہ اس...
    ’مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا‘، 14 سے 23 اگست بارشوں کیلئے اہم قرار (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے کہا کہ پاکستان میں مون سون ابھی ختم نہیں ہوا، مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست تک صرف ایک دو مقامات پر بارش ہوسکتی ہے، کل بھی اسلام آباد میں بارش ہوئی اور آج بھی سیالکوٹ اور اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 12اگست کو طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54کے تحت طلب کیا،سینیٹ اجلاس منگل کی سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ مزید :
    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں 13 اگست کو ہونے والے میوزیکل شو کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ سندھ کے سینیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر میں اہم اجلاس ہوا جس میں تقریب کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری اطلاعات اور دیگر حکام شریک تھے۔ شرجیل میمن نے اجلاس میں ہدایت دی کہ خصوصی بچوں کے لیے خاص انتظامات کیے جائیں تاکہ انہیں براہِ راست نشستوں تک پہنچایا جا سکے، پیپلز پارٹی کی قیادت، وزیر اعلیٰ سندھ اور ہم ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ خصوصی بچے خاص طور پر اس جشن...
    پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 پی ٹی آئی کارکنان دھرنے کے حوالے سے کانفرنس کررہےتھے۔ پولیس چھاپے پر پی ٹی آئی کارکنان...
    روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت اور منفرد نمبر پلیٹ کی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز بھارتی کپتان روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت اور منفرد نمبر پلیٹ کی کہانی سامنے آگئی۔روہت شرما نے حال ہی میں ممبئی میں سرخ رنگ کی لیمبورگینی یورس ایس ای خریدی ہے جس کی قیمت تقریباً 4 کروڑ 57 لاکھ روپے (ایکس شو روم) بتائی جارہی ہے۔روہت کی نئی کار کی نمبر پلیٹ “3015” نے شائقین کی توجہ کھینچ لی۔ رپورٹ کے مطابق یہ نمبر ان کے بچوں کی سالگرہ کی تاریخوں سے جڑا ہوا ہے۔ “30” بیٹی سامائرا کی سالگرہ 30 دسمبر، جبکہ “15” بیٹے اہان کی سالگرہ 15 نومبر کی نمائندگی کرتا...
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی چودہ اگست کو منانے کے بجائے احتجاج کرے، گھیراؤ جلاؤ، جلتی بسز، ڈنڈا بردار لوگ، پھیلی ہوئی انارکی ذہن میں نہیں؟ جب دس سال پہلے اسلام آباد کا گھیراؤ کیا، احتجاج کا پتہ چلا، تیرہ اگست یا پندرہ اگست کا دن احتجاج رکھتے تو افسوسناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت کی گیدڑ بھبھکی کا کیا جواب دینے کیلئے قوم اور افواج نے دس مئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، دس دن کی کہانی سب کے سامنے ہے، بھارت کو اب ذمہ داری کا...
    مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق مری مال روڈ پر 3 دن صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔(جاری ہے) ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، مقدمات درج کیے جائیں گے۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) بلوچستان میں گزشتہ روز دھماکے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے روانگی منسوخ کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، جعفر ایکسپریس 13 اگست کو پشاور اور 14 اگست کو کوئٹہ سے نہیں چلے گی۔(جاری ہے) ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل 16 اگست کو کراچی سے کوئٹہ کے لیے چلے گی، گزشتہ روز سپیزینڈ کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر بم حملے کے بعد ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔واضح رہے کہ متاثرہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ مستونگ کے قصبے...
    مری (نیوز ڈیسک)مری میں یومِ آزادی کے موقع پر ہجوم اور بد نظمی سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 12 سے 14 اگست تک تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان دنوں مری کی مال روڈ پر صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مقدمات بھی درج ہو سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Post Views: 4
    ویب ڈیسک:  وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینےکی اپیل کردی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں،27 ویں ترمیم ابھی زیر غور نہیں ہے لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینےکی اپیل کردی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں،27 ویں ترمیم ابھی زیر غور نہیں ہے لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری...
     مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مری مال روڈ پر 3 دن صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، مقدمات درج کئے جائیں گے۔ڈی سی کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر  سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستانی طیارے گرانے کے نئے بھارتی دعوے کو بے بنیاداور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا  یہ جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ جھوٹ کبھی بانجھ نہیں رہتا بلکہ مزید جھوٹ پیدا کرتا ہے، مودی سرکار کا یہ دعوی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نجی ٹی وی چینلز سیگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے خواجہ آصف یا کسی بھی رہنما کی ملاقات کو غیر معمولی یا سازش کے رنگ میں پیش کرنا درست نہیں۔ یہ معمول کی سیاسی ملاقاتیں ہیں جنہیں غیر ضروری...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اﷲ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کے دن احتجاج نہ کرے کیونکہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھے۔ ایک سوال پر کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں۔ 28 ویں ترمیم ابھی زیرغور نہیں لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔
    کوئٹہ+ مستونگ+ رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے دوران ہوا، جو کوئٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ ٹریک کی بحالی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل سروس تین روز کیلئے معطل کر دی گئیں۔ ریلوے ترجمان کے مطابق جعفر ایکسپریس کی سروس 13, 11 اور 14...
    لاہور: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دینا سابق صدر آصف علی زرداری کا ایک تاریخی اقدام تھا، جس کا مقصد پاکستان میں اقلیتوں کی خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کی اپنی مشہور تقریر میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق دینے کا اعلان کیا تھا، اور اسی وژن کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے آئینی، قانونی اور سماجی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔ مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے لیے...
    کعبہ شریف کے امام صاحب نے عالمِ اسلام کے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہُوئے ارشاد فرمایا ہے کہ ’’سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کو آگے پھیلانے یا شیئر کرنے سے قبل خبر کی تصدیق کر لیا کریں۔‘‘یہ نہائت شاندار اور مستحسن نصیحت ہے ۔ اگر سوشل میڈیا پر متحرک ہمارے نوجوان اِس نصیحت پر عمل کرنا شروع کر دیں تو ہم بہت سی سماجی برائیوں ، غلط فہمیوں اور افواہوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ عمل مگر کون کرے؟ امامِ کعبہ کی مذکورہ بالا نصیحت سے قبل ہمارے پاس کسی بھی آنے والی خبر کی تصدیق و تحقیق کرنے کا حکمِ الٰہی موجود ہے ۔ بد قسمتی مگر یہ ہے کہ ہم سب نے اِس حکم کو بھی...