پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج کی تبدیلی ؛ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی وضاحت آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج کی تبدیلی کے حوالے سے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی وضاحت سامنے آگئی ۔
امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، فرنٹ کور پیج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر جعلی ہیں جبکہ پاسپورٹ سے متعلق زیر گردش مختلف افواہیں بھی بے بنیاد ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اس حوالے سے خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمے کی طرف سے اپیل کی ہے کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے جعلی خبروں پر توجہ نہ دیں۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے واضح کیا کہ قومی پاسپورٹ میں چند سیکیورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، قومی پاسپورٹ کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فرنٹ کور پیج پاسپورٹ کے کی تبدیلی حوالے سے
پڑھیں:
غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کےلیے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔
اسلام آباد میں محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔
اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
دوران ملاقات غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
دوران گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کے لیے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔