آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ بلاول بھٹو کا نکلا( زرداری نے اندر کی بات بتا دی)
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
صدر مملکت نے چیئرمین پیپلز پارٹی کا نام لے کر آزاد کشمیر حکومت سنبھالنے کا فیصلہ سنایا
آزاد کشمیر میں فیصلہ غیر معمولی ،پیپلز پارٹی کی بڑی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
پاکستان پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ بلاول بھٹو کا نکلا، یہ بات خود صدر مملکت آصف زرداری نے بتائی۔ایوان صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی بڑی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے مختصر دورانیے کے اجلاس کے آغاز ہی میں صدر مملکت نے ایک مختصر اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے چیٔرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا نام لے کر آزاد کشمیر حکومت سنبھالنے کا فیصلہ سنایا، انھوں نے کہا کہ’’چیٔرمین پی پی نے آزاد کشمیر میں حکومت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘صدر مملکت کے اعلان پر بعض اراکین نے جیے بھٹو کے نعرے لگائے، اپنے مختصر خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا فیصلہ غیر معمولی ہے، پی پی مشکل حالات میں حکومت سنبھالنے جا رہی ہے، یہ پارٹی اور آپ سب کے لیے بھاری ذمہ داری ہے، یقین ہے پی پی ماضی کی طرح ڈلیور کرے گی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ا زاد کشمیر حکومت پیپلز پارٹی صدر مملکت کا فیصلہ
پڑھیں:
صدرِ آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے
پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔