خواتین کے ہنر کو فروغ دینا ناگزیر ہے‘ جعویدہ فہیم‘ نادیہ سیف
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-02-10
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کی جانب سے ماہرالقادری فیملی پارک میں ویمنز ٹیلنٹ ایگزیبیشن 2025ء کا انعقاد کیا گیا۔جس کا عنوان: ’’اسپیشل نیڈز ایڈیٹ‘‘ رکھا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اور اپنے فن، ہنر اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،اس موقع پر ناظمہ کراچی جعویدہ فہیم، ناظمہ ضلع نادیہ سیف، چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طٰہٰ سلیم، ڈائر یکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمدودیگر معزز مہمان گرامی افسران اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ناظمہ کراچی جعویدہ فہیم نے کہا کہ ناظم آباد ٹاؤن کی یہ کاوش قابلِ ستائش ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایسے پروگرامز معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ناظمہ ضلع نادیہ سیف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ہنر کو فروغ دینا اور انہیں پلیٹ فارم مہیا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ آئندہ بھی ایسے مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ایکزیبیشن کا مقصد خواتین کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔ ہماری خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، لیکن اکثر خواتین کو انہیں اپنی قابلیت دنیا کے سامنے لانے کا موقع نہیں ملتا۔ ناظم آباد ٹاؤن نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے انہیں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طٰہٰ سلیم نے کہا کہ یہ ایکزیبیشن نہ صرف خواتین کے لیے بلکہ پورے معاشرے کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ خواتین کا ٹیلنٹ ہمارے معاشرتی اور اقتصادی نظام کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر اورڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے خواتین میں ایوارڈز اور شیلڈز تقسیم کی،خواتین اور اسپیشل بچوں نے اس اعزاز کو اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا۔ آخر میں تمام مہمانانِ گرامی نے شرکاکے کام کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی خواتین کے لیے ایسے مواقع فراہم کیے جاتے رہیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ناظم ا باد ٹاو ن خواتین کے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
صبا قمر کو کراچی سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا
اداکارہ صبا قمر شہر کراچی سے متعلق اپنے حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں میزبان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ ’آپ کام کے لیے کراچی منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں؟‘
اس سوال کے جواب میں صبا قمر نے کہا، ’استغفراللہ، کبھی نہیں، لیکن شاید یہ نہیں کہنا چاہیے، کیونکہ مستقبل کا کچھ پتا نہیں۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ صرف کام کے سلسلے میں کراچی جاتی ہیں اور فوراً واپس آجاتی ہیں۔
صبا قمر کا کہنا تھا کہ انہیں لاہور اور اسلام آباد میں رہنا زیادہ پسند ہے کیونکہ وہ اپارٹمنٹس کے بجائے گھروں میں رہنا پسند کرتی ہیں انہیں کھلی فضا اور لان وغیرہ زیادہ پسند ہیں۔
اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ کئی افراد نے صبا قمر پر کراچی کی توہین کرنے کا الزام بھی لگا دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ غیر مقامی میٹروپولیٹن سٹی سے صرف پیسے کمانا چاہتے ہیں اور صرف اس ہی لیے یہاں آتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا، ’’انہوں نے کراچی کے لیے استغفراللہ کہا، یہ انتہائی نامناسب ہے۔‘‘
ایک اور صارف نے سوال کیا کہ، ’’جب کراچی کے ڈراموں میں کام کرنا ہے تو شہر کے خلاف بات کیوں؟‘‘