افغانستان پر علاقائی ممالک کا اجلاس، پاکستان کو لاحق دہشتگردی خطرات کا تدارک ناگزیر قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز

تہران /اسلام آباد (سب نیوز)افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کی خصوصی نمائندوں کا تہران میں اہم اجلاس ہوا۔ پاکستانی وفد نے دہشت گردی کے حوالے سے سنگین تحفظات بھرپور انداز میں اٹھائے اور پاکستان کو لاحق دہشتگردی کے خطرات کا سنجیدگی سے تدارک ناگزیر قرار دیا۔تہران اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے کی، وفد میں تہران اور کابل میں پاکستانی سفرا مدثر ٹیپو اور، عبیدالرحمن نظامانی شامل ہوئے۔اجلاس کا افتتاح ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کلیدی خطاب سے کیا، ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے کہا افغانستان میں استحکام پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

اسلام آباد خطے میں امن، ترقی اور پائیدار سلامتی کے فروغ کا خواہاں ہے۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاک افغان کشیدگی سے ایران بھی شدید متاثر ہوگا۔ دونوں ملکوں کے ساتھ ایران کی سرحدیں مشترک ہیں۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ طالبان رجیم کے تہران کانفرنس میں نہ آنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن ایسے علاقائی فورمز میں شرکت باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دے سکتی ہے۔ افغانستان اور ہمسایہ ممالک کے درمیان مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کی قیادت کے درمیان اعلی سطح روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق اور عباس عراقچی کی ملاقات تہران میں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔عباس عراقچی نے پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ محمد صادق نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کے اجلاس کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا، کہا امید ہے اجلاس خطے میں امن، استحکام اور ترقی میں موثر کردار ادا کرے گا۔دوسری طرف طالبان حکومت نے باضابطہ دعوت موصول ہونے کے باوجود ایران میں افغانستان سے متعلق ہونے والے علاقائی اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیا احمد تکل نے پژواک افغان نیوز کو بتایا کہ اسلامی امارت کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے علاقائی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم افغانستان اس اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنرل باجوہ نے فیض حمید سے کہا رانا بہت موٹا ہوگیا، اسے دوبارہ سمارٹ بنائو، رانا ثنا اللہ جنرل باجوہ نے فیض حمید سے کہا رانا بہت موٹا ہوگیا، اسے دوبارہ سمارٹ بنائو، رانا ثنا اللہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، ایڈوائزری جاری آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں مالیت کا سرکاری سامان برآمد سوڈان میں ڈرون حملہ، یو این امن مشن کے 6 بنگلادیشی ارکان جاں بحق اسرائیل نے مغربی کنارے میں 19 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

تہران اور بیجنگ کے تعلقات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے، چینی سفیر

زونگ بی وو نے کہا کہ تعلقات کی درست سمت کو برقرار رکھنا اور باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط کرنا غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، موجودہ عالمی نظام میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیوں کے تناظر میں چین اور ایران کے تعلقات کی قدر و قیمت مزید واضح ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں چین کے سفیر نے ایران چین تھنک ٹینکس کے تیسرے فورم کی افتتاحی تقریب میں کہا ہے کہ موجودہ عالمی نظام میں، جہاں یکطرفہ طرزِ عمل میں اضافہ ہو رہا ہے، چین اور ایران کے تعلقات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہو چکی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے ایران میں سفیر زونگ پی وو نے ایران چین تھنک ٹینکس کے تیسرے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تیسری بار سیاسی و بین الاقوامی اسٹڈیز کے سنٹر کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ فورم جغرافیائی طور پر بھی چینی سفارت خانے کے قریب ہے اور مکالمے و تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس اجلاس کا انعقاد چین اور ایران دونوں کے لیے نہایت اہم ہے۔

زونگ پی وو نے کہا کہ ایران اور چین نے اعلیٰ سطح پر، خصوصاً بیجنگ میں دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کے دوران، اہم مفاہمتوں تک رسائی حاصل کی ہے، سنہ 2026 ایران اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپن ویں سالگرہ ہوگی، ان تعلقات کے آغاز سے اب تک دونوں ممالک نے مثبت پیش رفت اور باہمی فوائد حاصل کیے ہیں اور ان تعلقات نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ تعلقات کی درست سمت کو برقرار رکھنا اور باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط کرنا غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، موجودہ عالمی نظام میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیوں کے تناظر میں چین اور ایران کے تعلقات کی قدر و قیمت مزید واضح ہو گئی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اساتذہ اور محققین دونوں قوموں کے مفادات کو درست طور پر سمجھیں گے، دونوں معاشروں کے بارے میں گہری آگاہی پیدا کرنے میں مدد دیں گے اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ زونگ پی وو نے مزید کہا کہ چین کی مرکزی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں تجارتی شعبے میں جدت پر زور دیا گیا ہے اور ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ اقدام کو مزید اعلیٰ معیار کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے تہران کی سڑکوں پر برقی بسوں کی موجودگی کو سبز ترقی کے میدان میں ایران اور چین کے تعاون کی ایک واضح مثال قرار دیا۔ ان کے مطابق، محققین مختلف شعبوں میں تعاون کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کثیرالجہتی اقدامات اور عالمی جنوب کے ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ اقدام عالمی جنوب کے تقریباً تین چوتھائی ممالک اور سو سے زائد ریاستوں پر مشتمل ہے، اور بہت سے ممالک اس فریم ورک میں تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران، عالمی جنوب کے ایک اہم ملک کی حیثیت سے، اس میں فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسی طرح شنگھائی تعاون تنظیم کے دائرے میں تعاون کو مضبوط بنانا بھی نہایت اہم ہے۔ چینی سفیر نے زور دے کر کہا کہ چین اور ایران دونوں وسیع صلاحیتوں اور مشترکہ مفادات کے حامل ہیں اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان نمایاں تبادلے دیکھنے میں آئے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • افغانستان پر علاقائی ممالک کی اہم بیٹھک، پاکستان نے دہشتگردی کا تدارک ناگزیر قرار دے دیا
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی: پاکستان نے تہران کانفرنس میں اپنی سلامتی کا معاملہ رکھ دیا
  • افغان ایشو پراجلاس، پاکستان کو لاحق دہشتگردی کے خطرات کا سنجیدگی سے تدارک ناگزیر قرار
  • افغانستان کا ایران میں ہونے والے خصوصی علاقائی اجلاس میں شرکت سے انکار
  • تہران اور بیجنگ کے تعلقات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے، چینی سفیر
  • افغان طالبان کا ایران میں ہونے والے علاقائی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • افغانستان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات، ہمسایہ ممالک کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خدشات پر ہمسایہ ممالک کی اہم کانفرنس کل تہران میں
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں ہمسائیہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی