data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی ریاست آرکنساس کے مشہور کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک میں ایک عام تفریح نے ایک شخص کی زندگی بدل دی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اس کے ہاتھ زمین کے اندر سے ایک 2.71 قیراط وزنی سفید ہیرا لگ گیا جب کہ انڈیانا کے علاقے پاؤلی سے تعلق رکھنے والے ڈیوی وائٹ اپنی اہلیہ کے ہمراہ پارک کی سیر کو آئے تھے۔

یہ دونوں میاں بیوی اپنی تعطیلات کے دوران اس پارک میں دو دن قیام کے بعد اتنے متاثر ہوئے کہ واپسی کے راستے میں دوبارہ یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔

ڈیوی وائٹ کے مطابق دوسری بار آنے پر وہ اپنے ساتھ کچھ اسکرینز بھی لے آئے تاکہ زمین میں چھان بین کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کینیری ہِل نامی مقام پر کھدائی کر رہے تھے جہاں انہیں ایک نایاب پتھر دکھائی دیا۔

وائٹ نے بتایا کہ جب میں نے اس پتھر کو بیلچے میں دیکھا تو پہلے لگا کہ شاید یہ شیشے کا کوئی ٹکڑا ہے، لیکن پھر احساس ہوا کہ یہ کچھ خاص ہے۔

پارک انتظامیہ کے مطابق یہ 2.

71 قیراط کا سفید ہیرا تقریباً مٹر کے دانے کے برابر سائز کا ہے اور اس کی چمک غیر معمولی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پارک میں پائے جانے والے ہیرے قدرتی طور پر زمین کی تہ سے باہر آنے والے معدنی پتھروں میں چھپے ہوتے ہیں، جنہیں عام سیاح بھی خوش قسمتی سے ڈھونڈ لیتے ہیں۔

یہ پارک دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا واحد مقام ہے جہاں عام لوگ اپنی قسمت آزما سکتے ہیں اور یہاں سے ملنے والے ہیرے قانونی طور پر ان کے ذاتی ملکیت بن جاتے ہیں۔ وائٹ اور ان کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ اپنی اس نایاب دریافت کو یادگار کے طور پر محفوظ رکھیں گے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پارک میں

پڑھیں:

پاکستان نے امریکا میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی، امریکی جریدہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-01-4
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔فارن پالیسی کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ دور میں پاکستان نے غیر معمولی سفارت کاری دکھا کر واشنگٹن میں غیر معمولی طورپر سب سے مضبوط مقام حاصل کیا۔صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ تاریخی سطح کی قربت قائم کی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کابل حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں فیصلہ کن کردار ادا کر کے صدر ٹرمپ کا مکمل اعتماد جیتا جبکہ اسلام آباد کی ذہانت بھری سفارتکاری نے پاک امریکا تعلقات کو نئی بلندی دی۔فارن پالیسی کے مطابق مریکا کا رویہ بھارت کے ساتھ سرد اور پاکستان کے ساتھ گرم ہوا، جس نے اسلام آباد کی سفارتی کامیابی کو نمایاں کیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا کو واضح پیغام دیا کہ تعلقات اپنی میرٹ پر ہوں گے، کسی تیسرے ملک کے تناظر میں نہیں، خطے میں امن و استحکام کے لیے صدر ٹرمپ نے پاکستان کو اپنی مشرق وسطیٰ حکمت عملی کا لازمی ستون قرار دیا۔فارن پالیسی کے مطابق مستقبل میں پاکستان کا کردار کرٹیکل منرلز، خطے کے امن اور عالمی توانائی استحکام کا مرکزی عنصر بننے جارہا ہے، امریکہ کا پاکستان پر تنقیدی لہجہ کم اور اعتماد بڑھ رہا ہے، جو اسلام آباد کی کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد،سخت سردی میں شہری آگ پر ہاتھ تاپ رہے ہیں
  • چاول کی درآمد پر مزید ٹیرفز لگ سکتے ہیں، امریکی صدرکی  بھارت کو دھمکی  
  • قومی اسمبلی میں دلچسپ منظر، گرے ہوئے پیسوں کے 12 دعویدار سامنے آگئے، ویڈیو وائرل
  • پاکستان نے امریکا میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی، امریکی جریدہ
  • ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر: ایک امریکی ڈالر کی قیمت ساڑھے 12 لاکھ ریال کے برابر
  • قومی اسمبلی میں گرے ہوئے پیسے ملنے کے بعد دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی، اسپیکر حیران
  • کراچی؛ شہری سے 18لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والے ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی
  • ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 کارندے گرفتار
  • انڈین شہری نے کاٹن رومال سے منفرد وینٹیج شرٹ تیار کردی
  • دبئی: پاکستانی طاہر امین کی بہادری اور عزتِ وطن کی مثال