کراچی (نیوز ڈیسک)شہر قائد میں آگ لگنے کے تین واقعات میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح بلدیہ اتحاد ٹاؤن خیبرچوک کے قریب گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے، آگ نے گودام میں کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کی اطلاع پر کے ایم سی فائربریگیڈ کا ایک فائرٹینڈر موقع پر پہنچا اور عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز اور باؤزر کو طلب کرلیا گیا۔

فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پرموجود شہریوں کی مدد سے گودام کی دیواریں توڑ کر کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا، اس دوران گودام میں موجود 5 گاڑیاں، ایک رکشہ، گتہ، کپڑا اور مشیںوں سمیت بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔

گودام کے مالک حاجی حیات خان کے مطابق گودام میں آگ صبح سات بجے کے قریب لگی لیکن دو گھنٹے بعد فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پرپہنچی جسے علاقے کے نوجوان موٹر سائیکل پرجاکر لے کر آئے جب تک گاڑیاں آئیں سب کچھ ختم ہوچکا تھا، گودام میں آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں لگنے والی آگ پرقابو پانے کیلئے 7 فائر ٹینڈراور 2 باؤزرز نے حصہ لیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کا تخیمنہ نہیں لگایا جاسکا، آتشزدگی کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کیماڑی میں لانچ میں آتشزدگی:

کیماڑی فشریز مچھلی مارکیٹ کے قریب ایک کھڑی لانچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، آگ کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اورآگ پرقابو پانے کی کوشش شروع کردی۔

کے ایم سی فائر بریگیڈ اورریسکیو 1122 نے کچھ ہی دیرمیں لانچ میں لگنے والی آگ پر قابوپا لیا، اس دوران لانچ کوشدید نقصان پہنچا جبکہ دیگرلانچوں کو جلنے سے بچالیا گیا، فوری طورآگ لگنے کی وجہ اورنقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا۔

شاہ لطیف میں پولٹری فارم میں آگ لگ گئی:

ادھر شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے رزاق آباد کے قریب پولٹری فارم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، آگ کی اطلاع موصول ہونے پر کے ایم سی فائر برییگیڈ کے 2 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے۔

فائر بریگیڈ حکام کے آگ پولٹری فارم کے ایک کمرے اور ارد گرد موجود کچرے میں لگی تھی جسے بروقت بجھادیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے ایم سی فائر فائر بریگیڈ گودام میں ا گ لگنے کے قریب

پڑھیں:

کچرہ خانے میں لگنے والی آگ نے دمہ کے مریضوں کی زندگی اجیرن کردی

شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد  ایف سی ایریا  لال گرلز سینکنڈری اسکول کے قریب کچرے میں لگنے والی آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کچرے میں آگ لگنے کی وجہ سے اطراف میں شدید دھواں پھیل گیا۔ مکینوں کو سانس لینا مشکل ہوگیا اور دمہ س سینہ کے امراض مِیں مبتلا مریضوں کو شدید مشکل ہوئی۔

اہل محلہ کے مطابق گذشتہ ایک ماہ قبل گورنمنٹ لال گرلز اسکول کے قریب خالی پلاٹ پر سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے اہلکاروں نے کچرا ڈال دیا تھا اور شکایات کے باوجود کچرا نہیں اٹھایا گیا۔

کئی روز قبل بھی اس کچرے میں آگ لگ گئی تھی جس کو فائر بریگیڈ نے بجھایا تھا۔منگل کو کچرے میں آگ لگنے کا دوسرا واقعہ ہوا۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ کچرا کنڈی بنے کے سبب اسکول میں زیر تعلیم طلباء اور طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا یے، اطراف میں مرکزی جامع مسجد یے، کچرے کے تعفن کی وجہ سے مکین نمازی اور طالب علم ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔

اہل محلہ نے ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ منحینمنٹ بورڈ سے اپیل کی یے کہ کچرا فوری صفاف کرایا جائے۔دوسری جانب منگل کوکچرے میں لگنے والی آگ پر کے ایم سی فاٙئر بریگیڈ کو طلاع دینے پر فائر ٹینڈر نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔آگ لگنے کی وجہ سے اطراف لگی جھاڑیاں اور اسکول کی عمارت متاثر ہوسکتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد
  • بلوچستان: ژوب میں پہاڑوں پر آگ لگنے سے جنگلات کو شدید نقصان
  • کراچی، ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی
  • نیویارک : مین ہٹن میں آتشزدگی سے 3 افراد زخمی
  • میئر کراچی واٹر کارپوریشن کے ہیڈ آفس اور مرکزی کال سینٹرکے دورے کے موقع پر شہریوں کی شکایات کے ازالے، سروس ڈیلیوری اور کال سینٹر کے مجموعی آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں
  • کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو روند ڈالا، طالب علم جاں بحق
  • جکارتہ کی سات منزلہ عمارت میں ہولناک آگ سے 15 خواتین سمیت 22 افراد ہلاک
  • کراچی: انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کے موقع پر چیئرمین اینٹی کرپشن ذوالفقار علی شاہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • کراچی، گھر میں بنے گودام میں آگے لگنے سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا
  • کچرہ خانے میں لگنے والی آگ نے دمہ کے مریضوں کی زندگی اجیرن کردی