اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کیلیے 24 پاکستانی خواتین کرکٹرز شامل
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
لاہور:
اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 24 پاکستان کی خواتین کرکٹرز آج کراچی میں رپورٹ کریں گی۔
وویمنز کرکٹرز کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا، 27 روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں ہوگا۔
خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کے لیے تربیتی کیمپ 28 جولائی سے شروع ہوگا اور 2 اگست تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ ٹیم کی 15 کھلاڑی حصہ لیں گی۔
پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ وویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ تینوں میچ کلون ٹرف، آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دورۂ بنگلادیش سے پہلے پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا
دورۂ بنگلا دیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے۔
امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے، جہاں وہ سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کر رہے تھے۔
ٹیم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حارث رؤف ان فٹ ہونے کے باعث لیگ میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔
سان فرانسسکو یونیکارنز نے ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین لسٹر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حارث رؤف گریڈ ون ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، جس کے باعث نہ صرف میجر لیگ میں ان کی شرکت کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے بلکہ ان کا دورہ بنگلا دیش بھی مشکوک ہو چکا ہے۔
حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، جس سے ان کی فارم اور کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے،تاہم اب ان کی مکمل فٹنس کے لیے وقت درکار ہوگا اور ٹیم مینجمنٹ ان کی صحت یابی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔