2025-07-07@22:04:42 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«ڈومیسٹک کرکٹ کی»:

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 کے سیزن کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر جاری کر دیا جس میں تمام فارمیٹس کے ٹورنامنٹ، جونیئر لیول مقابلے اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے مقابلے شامل ہیں یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز پیدا کرتا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا جبکہ ملک کی سب سے بڑی فرسٹ کلاس کرکٹ چیمپیئن شپ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور ان کے میچز کراچی، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہوں...
    کراچی: کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ کر لیا، آئندہ برس قائد اعظم ٹرافی میں 18 کے بجائے 8 ٹیمیں شامل کی جائیں گی، گذشتہ برس کے پوائنٹس ٹیبل کی ابتدائی 6 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کر لیں گی، 15 اگست سے شروع ہونے والے گریڈ 2 حنیف محمد کپ سے دیگردو جگہ بنائیں گی۔  یوں ابتدائی طور پر کراچی کی کوئی ٹیم فرسٹ کلاس ایونٹ میں شریک نہیں ہے، کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں پہلی بار ایسا ہوگا کہ 21  بار کی فاتح سائیڈ قائد اعظم ٹرافی میں حصہ نہیں لے گی، ماضی میں شہرقائد...
    لاہور: پی سی بی نے  پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا لازمی قرار دے دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک پلئیرز کی گرومنگ ہوگی، ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگے لا سکتا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ سے ہی انٹرنیشنل کرکٹرز کا اچھا بیک اپ ملے گا۔ اجلاس میں شاہینز ٹیم کی کرکٹ سیریز کی تیاریوں کا جائزہ اور سینٹرل کنٹریکٹ پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقہ...
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ اپنی نظر اتارتا ہوں، کیونکہ نظر لگ جاتی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور پرفارمنس دینا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے، پرفارمنس کے ذریعے ہی ڈومیسٹک کرکٹ سے پی ایس ایل میں منتخب کیا گیا ہوں۔صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ رواں سیزن ٹی ٹوئنٹی میں 2 سینچریاں کرنے کا ہدف تھا لیکن 3 سنچریاں اسکور کر لیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے میں نے پاور ہٹنگ پر بہت محنت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ٹاپ آرڈر میں کھیل رہا ہوں، ڈومیسٹک میں بھی اسی نمبر پر کھیلا تھا، اْمید ہے قومی کرکٹ ٹیم...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس میں کمی کے فیصلے کا سخت نوٹس لے لیا ہے  پی سی بی ترجمان کے مطابق چیئرمین نے کھلاڑیوں کے معاوضے کم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے واضح ہدایت دی ہے کہ کسی بھی کرکٹر کی میچ فیس میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں انہوں نے فوری طور پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے محسن نقوی نے نیشنل ٹی 20 میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کے معاوضے کم کرنے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ان کا کہنا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس میں کمی کا نوٹس لے لیتے ہوئے فیصلہ روکنے کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرّم نیازی کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کی ادائیگیوں میں کمی کا فیصلہ روک دیں۔ کہا کہ فوری طور پر کھلاڑیوں کے میچ فیس کا جامع جائزہ لیا جائے۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کی میچ فیس کو ایک لاکھ...
    نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس کم ہونے کا نوٹس لے لیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضے کم کرنے سےمنع کر دیا گیا ہے، چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرِ ثانی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ’جیو نیوز‘ نے گزشتہ روز ڈومیسٹک کرکٹ کی میچ فیس کم ہونے کی خبر نشر کی...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے مسائل سننے کے بعد فوری حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات کے چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے پوچھا کہ آپ کو کیا چاہیے، اور کس چیز کی کمی ہے؟ جس پر پر کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں چیئرمین پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی سے شکایت کی کہ انجری کا شکار ہونے پر ہمارا اچھے طریقے سے چیک اپ نہیں کرایا جاتا، اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ میڈیکل کی سہولیات کو بہتر کیا...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کرکٹ کی مہارتوں، پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔ کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سنٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان کے حوالے سے مسائل کے بارے آگاہ کیا جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ یہ بھی پڑھیے: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کونسا نیا عہدہ ملنے جارہا ہے؟ چیئرمین پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو...
     چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کے مسائل کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی جس میں محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے اسکلز پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ پر بات چیت کی، کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کو ہائی پرفارمنس سینٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان مسائل کے بارے آگاہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی۔ پاکستان کے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹریننگ کے دوران درپیش فٹنس اسکلز اور ڈائٹ پلان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور تمام اکیڈمیز تک ان نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل...
    بھارت کے اسٹار کرکٹرز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا بُرا وقت ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ دونوں کو قومی ٹیم میں جگہ بنائے رکھنے کے لیے انتہائی نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہے۔ بُرے فارم کے باعث اُن کی کارکردگی کا گراف خطرناک حد تک نیچے آچکا ہے اور اب اُنہیں ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے اپنی پوزیشن بہتر بنانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ وراٹ کوہلی نے رنجی ٹرافی میں واپسی کے لیے علی باغ (اتر پردیش) میں خصوصی تربیت لینے کے بعد مشق کی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ سنجے بنگر کی نگرانی میں کوہلی نے اپنی بیٹنگ کی چند خامیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے اور بیک فُٹ پر کھیلنے پر...
    کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی ناکافی سہولیات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے فرسٹ کلاس میچز کے دوران کھلاڑیوں کو درپیش بنیادی مسائل کو اجاگر کیا اور بورڈ کی ترجیحات پر سوال اٹھایا۔ محمد حفیظ، جو ایس این جی پی ایل کے کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے انکشاف کیا کہ فرسٹ کلاس میچز میں ڈریسنگ رومز کی عدم دستیابی کے علاوہ کھلاڑیوں کے لیے پانی اور واش روم جیسی بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی کو اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ چیمپینز کپ کو کامیاب...
۱