محسن نقوی کا نیشنل ٹی 20 میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کم کرنے کا سخت نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس میں کمی کے فیصلے کا سخت نوٹس لے لیا ہے پی سی بی ترجمان کے مطابق چیئرمین نے کھلاڑیوں کے معاوضے کم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے واضح ہدایت دی ہے کہ کسی بھی کرکٹر کی میچ فیس میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں انہوں نے فوری طور پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے محسن نقوی نے نیشنل ٹی 20 میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کے معاوضے کم کرنے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹرز کو پہلے ہی محدود مواقع ملتے ہیں اور اگر ان کے مالی حقوق متاثر کیے گئے تو اس سے نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بھی متاثر ہوگا انہوں نے پی سی بی انتظامیہ کو تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی کرنے اور ان کے مکمل معاوضے یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں ذرائع کے مطابق کچھ عرصے سے پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں میں کمی کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں جس پر کھلاڑیوں اور کرکٹ حلقوں میں تشویش پائی جاتی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی کے نوٹس لینے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو مکمل میچ فیس دی جائے گی اور کسی بھی قسم کی کٹوتی یا کمی نہیں کی جائے گی پی سی بی ترجمان نے مزید بتایا کہ محسن نقوی کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہے ہیں اور اسی مقصد کے تحت وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے خواہاں ہیں ان کے فیصلے سے ڈومیسٹک کرکٹرز کی معاشی مشکلات کم ہونے کی امید ہے اور اس سے ملک میں کرکٹ کا معیار مزید بہتر ہوگا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے مالی معاملات پر شدید بحث جاری ہے اور کئی سابق کرکٹرز بھی کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کے حق میں آواز بلند کر چکے ہیں محسن نقوی کے اس فیصلے کو کرکٹ حلقوں میں مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ نیشنل ٹی 20 جیسے اہم ٹورنامنٹس میں مزید جوش و خروش نظر آئے گا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈومیسٹک کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کھلاڑیوں کی نیشنل ٹی 20 کی میچ فیس محسن نقوی کے فیصلے پی سی بی
پڑھیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 غیرملکی کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا
اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں بڑا دھچکا لگ گیا۔
فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو رواں سیزن پلئیر ڈرافٹ میں منتخب کیے گئے جنوبی افریقی بیٹر راسی وین ڈر ڈوسن اور میٹ شارٹ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔
3 بار کی چیمپئین فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ راسی وین ڈر ڈوسن اور میٹ شارٹ ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ کھیلنے سے قاصر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
جنوبی افریقی بیٹی راسی وین ڈر ڈوسن کی جگہ ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
کائل میئرز کا فرنچائز کو لاہور میں اسکے چھٹے میچ سے قبل جوائن کرنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
دوسری جانب فرنچائز کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ٹیم نے ابتک بہترین کھیل پیش کیا ہے لیکن ہم کسی قسم کا چانس نہیں لینا چاہتے، راسی وین ڈر ڈوسن اور اہلخانہ کیساتھ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں۔