Express News:
2025-11-02@13:14:59 GMT

کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی

اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT

کراچی:

کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ کر لیا، آئندہ برس قائد اعظم ٹرافی میں 18 کے بجائے 8 ٹیمیں شامل کی جائیں گی، گذشتہ برس کے پوائنٹس ٹیبل کی ابتدائی 6 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کر لیں گی، 15 اگست سے شروع ہونے والے گریڈ 2 حنیف محمد کپ سے دیگردو جگہ بنائیں گی۔

 یوں ابتدائی طور پر کراچی کی کوئی ٹیم فرسٹ کلاس ایونٹ میں شریک نہیں ہے، کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں پہلی بار ایسا ہوگا کہ 21  بار کی فاتح سائیڈ قائد اعظم ٹرافی میں حصہ نہیں لے گی، ماضی میں شہرقائد کی 2 ٹیمیں ایونٹ کے دوران ایکشن میں نظر آتی رہی ہیں۔

 گزشتہ روز لاہور میں ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت سی او او سمیر احمد سید نے کی، بورڈ کی جانب سے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید، جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیا اورچیئرمین کے مشیر بلال افضل  بھی شریک ہوئے۔

 طارق سرور ( بہاولپور ریجن) سجاد کھوکر (اے جے کے) ظفر اللہ (ڈی ایم جے) اور خواجہ ندیم (لاہور) میٹنگ میں موجود رہے، ندیم عمر ( کراچی ) گل زادہ (پشاور) اور تنویر احمد (لاڑکانہ ) نے ویڈیو کال پر جوائن کیا۔

 پی سی بی آفیشلز نے شرکا کو بتایا کہ تعداد کے بجائے کوالٹی کو ترجیح دیتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی میں ٹیموں کی تعداد 18 سے کم کر کے 8 کی جا رہی ہے، گریڈ ٹو حنیف محمد ٹرافی کا انعقاد ہوگا، اس کی دونوں فائنلسٹ ٹیمیں بھی فرسٹ کلاس ایونٹ میں جگہ بنا لیں گی، گریڈ ٹو سے باہر سائیڈز کے غیرمعمولی پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو قائد اعظم ٹرافی میں بطور مہمان پلیئر حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ 2023-24 کے سیزن میں لاہور بلوز 99، سیالکوٹ 90، پشاور 89، اسلام آباد 87، ایبٹ آباد 84 اور بہاولپورکی ٹیم 82 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی، یہ 6 ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی میں براہ راست حصہ لینے کی اہل ہوں گی، یوں گریڈ ٹو کا فائنل نہ کھیلنے پر 21 ٹائٹلز جیتنے والی کراچی کی ٹیم تاریخ میں پہلی بار قائد اعظم ٹرافی سے باہر ہونے کے قریب پہنچ گئی۔

 گزشتہ سیزن میں کراچی اور لاہور کی 2،2 سائیڈز شریک ہوئی تھیں، لاہور کی ایک ٹیم باہر ہوگئی، راولپنڈی کو بھی براہ راست جگہ نہ مل سکی، میٹنگ کے دوران گرماگرمی بھی ہوئی، کراچی ریجن نے صدر ندیم عمر نے اپنا اختلافی نوٹ درج کرایا، طارق سرور کی ایک اعلیٰ آفیشل سے تکرار ہوئی تاہم بعد میں معاملہ حل کر لیا گیا۔

حالیہ فیصلوں کے حوالے سے کراچی کرکٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2023-24 سیزن میں کراچی  کی ٹیموں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کھیل پیش کیا تھا، قائد اعظم ٹرافی، قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹائٹلز جیتے، قومی ون ڈے کپ کا فائنل کھیلا، انڈر 19 ون ڈے کپ میں فتح حاصل کی جبکہ سہ روزہ اور انڈر 17 کے فائنل میں حصہ لیا۔

گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی میں ناقص کارکردگی کی وجہ سلیکشن معاملات میں بورڈ کی مبینہ مداخلت بنی، بعض کرکٹرز کو بطور گیسٹ دیگر ٹیموں میں شامل کرا دیا گیا جبکہ سعود شکیل اور شان مسعود کو ابتدائی میچز کھیلنے کی اجازت نہ ملی، ملک کے سب سے بڑے شہر کی ڈومیسٹک ایونٹ میں نمائندگی نہ ہونا ظلم ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قائد اعظم ٹرافی میں ڈومیسٹک کرکٹ

پڑھیں:

ماہیما چوہدری نے دوسری شادی کرلی؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہیما چوہدری اور اداکار سنجے مشرا کی شادی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی۔

پردیس، دھڑکن اور ایمرجنسی جیسی مشہور فلموں کیلئے مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری  کی اداکار سنجے مشرا کے ساتھ شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں تاہم یہ خبریں غلط ثابت ہوگئی ہیں۔

دونوں فنکاروں کی شادی کی وائرل ویڈیو دراصل ان کی آنے والی فلم ’درلبھ پرساد کی دوسری شادی‘ کی تشہیری ویڈیو تھی۔ اس فلم کے ہدایتکار سدھانت راج ہیں، جبکہ اس میں دیوِتا جونیجا، پرت کمانی اور آشی توش رانا بھی شامل ہیں۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مداح اور سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ ماہیما نے سالوں بعد دوسری شادی کرلی ہے تاہم اب یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

A post common by Namaste Bollywood (@namastebollywood.in)

یاد رہے کہ ماہیما چوہدری کی ذاتی زندگی بھی طویل عرصے سے توجہ کا مرکز رہی ہے۔ انہوں نے 2006 میں بھارتی آرکیٹیکٹ اور بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کی تھی، اور 2007 میں ان کی بیٹی آریانا پیدا ہوئی۔ تاہم ازدواجی اختلافات کے باعث دونوں نے 2013 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

ایک انٹرویو میں ماہیما نے بتایا کہ علیحدگی کے دوران بچی کی پرورش اور کیریئر کے درمیان توازن برقرار رکھنا ان کیلئے بےحد مشکل تھا، جبکہ شوہر سے علیحدگی سے قبل کے عرصے میں انہیں دو بار اسقاطِ حمل سے بھی گزرنا پڑا۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
  • بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • نان فائلرز سے اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس کی تیاری
  • آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • بچوں کا ٹیلنٹ اجاگر کرنے پر  پاک فوج کو سلام: شاہد آفریدی
  • شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے
  • نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں ریڈ لائن بی آر ٹی کی تعمیر میں تاخیر کے سلسلے میں لائحہ عمل کی تیاری کے لیے جماعت اسلامی کی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہورہا ہے
  • ماہیما چوہدری نے دوسری شادی کرلی؟
  • کرکٹ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار