مودی حکومت کی ناکامیوں کے سبب تمام ممالک ہمارے دشمن بنتے جا رہے ہیں، ملکارجن کھڑگے
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
کانگریس صدر نے کہا کہ آپریشن سندور کے چلتے مودی حکومت نے کہا کہ ہم پاکستان کو برباد کردیں گے، جس میں اپوزیشن نے انکا مکمل ساتھ دیا، لیکن انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کے سبب ہی آج تمام ممالک ہمارے دشمن بنتے جا رہے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے تلنگانہ کے حیدر آباد میں پارٹی کارکنان کی میٹنگ سے خطاب میں "آپریشن سندور" کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کہتا ہے اس نے جنگ ختم کی، لیکن نریندر مودی اس بات پر خاموش ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ دنوں بڑھی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت نے کہا کہ ہم پاکستان کو برباد کر دیں گے، جس میں اپوزیشن نے ان کا مکمل ساتھ دیا، لیکن انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں بی جے پی اور آر ایس ایس کو بھی ہدف تنقید بنایا، وہ کہتے ہیں کہ ہم ملک کے لئے لڑنے اور جان دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی ان سب نے ملک کے لئے جان دے دی، لیکن آر ایس ایس-بی جے پی کے کسی آدمی نے ملک کے لئے جان نہیں دی۔
کانگریس صدر نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی خارجہ پالیسی ٹھیک نہیں ہے، جس کی وجہ سے آج سبھی ہمارے دشمن بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف چین ہے، دوسری طرف پاکستان، حالات یہ ہیں کہ اب نیپال بھی ہم سے دور ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک ہم سے دوری بنا رہا ہے اور نریندر مودی کیا کر رہے ہیں۔ کانگریس صدر نے ایک آر ایس ایس لیڈر کے ذریعہ ہندوستانی آئین سے "سوشلسٹ" اور "سیکولر" لفظ ہٹانے کا مطالبہ کئے جانے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہمیں ہندوستانی آئین سے سیکولر اور سوشلسٹ لفظ ہٹا دینا چاہیئے۔ ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی کے آئین کی کچھ سطریں بھی جلسہ میں سنائیں اور بتایا کہ اس میں بھی "سوشلسٹ" اور "سیکولر" لفظ موجود ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر نے ملکارجن کھڑگے مودی حکومت ا ر ایس ایس کے لئے
پڑھیں:
را نے ہمیں پاکستان کے خلاف استعمال کیا، مودی نے دھوکہ دیا،بلوچ علیحدگی پسند رہنما کا اعتراف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلوچ علیحدگی پسند رہنما نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” نے کئی برسوں تک انہیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا۔
ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ “سچ کا سامنا کرنا ہوگا، برسوں تک را نے ہمیں پیسہ، اسلحہ اور تربیت فراہم کی۔ ہمیں یہ یقین دلایا گیا کہ یہ جنگ بلوچ آزادی کے لیے ہے، لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ ہم صرف بھارت کے مفادات کے لیے استعمال کیے گئے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “ابتداء میں مودی اور را پر مکمل اعتماد تھا، انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمارے مقصد کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے اور مستقل مدد فراہم کریں گے، لیکن آج مودی ہماری کال تک نہیں سنتا۔
بلوچ رہنما نے انکشاف کیا کہ “ہمیں اس میدان جنگ میں تنہا چھوڑ دیا گیا ہے جو بھارت نے خود بنایا۔ ہمارے نوجوانوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں، خاندان برباد ہو گئے، اور یہ سب کچھ صرف بھارت کے اسٹریٹجک کھیلوں کے لیے ہوا۔”
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہم را کے ہاتھوں صرف مہرے بنے رہے، جنہیں بلوچ عوام یا ان کے حقوق سے کوئی سروکار نہیں تھا، انہیں صرف پاکستان کو کمزور کرنا تھا۔”ان کا کہنا تھا کہ “آج ہمیں دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے اور مجرم قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی حمایت کے تمام وعدے جھوٹے نکلے۔ مودی نے ہمیں استعمال کیا، دھوکہ دیا اور جب ہم اس کے منصوبے کے لیے غیر ضروری ہو گئے تو چھوڑ دیا۔”
آخر میں انہوں نے اعتراف کیا کہ “مجھے گہرا افسوس ہے کہ میں نے اپنی قوم کے نوجوانوں کو تباہی کے راستے پر ڈالا۔ اب مجھے صاف دکھائی دیتا ہے کہ بھارت کبھی بھی ہمارا دوست نہیں تھا، ہم ایک بین الاقوامی سازش میں استعمال ہوئے اور آج اس کی قیمت اکیلے چکا رہے ہیں۔”
Post Views: 2