ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ، تصاویر سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
حیدرآباد: سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ ہوگیا، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
شعیب ملک سے طلاق کے بعد سے دبئی میں اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ مقیم ثانیہ مرزا نے اپنی فیملی میں نئے اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں۔
یہ اضافہ بلی کے بچے کا ہے جس کو انہوں نے خاص نام دیا ہے اور اذہان کے اس کے ساتھ کھیلنے کی تصویر بھی شیئر کی۔
ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ کو کہا کہ "سب کچھ اور کچھ بھی ایک ساتھ نہیں۔"
ثانیہ نے اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن شیئر کیا جس میں لکھا کہ "طوفان ہمیشہ آپ کو تبدیل نہیں کریں گے۔ کبھی کبھی، وہ آپ کو صرف یہ دکھاتے ہیں کہ چھت کہاں سے ٹپکتی ہے۔‘‘
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ثانیہ مرزا شیئر کی
پڑھیں:
نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں مہنگائی میں اضافہ شروع ہوگیا
نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں مہنگائی میں اضافہ شروع ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )رواں مالی سال 26-2025 کے شروع ہوتے ہی ملک میں مہنگائی نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.73 فیصد اضافہ ہوگیا اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.52 فیصد سے بڑھ کر 2.06فیصد ہوگئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 18اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6اشیا سستی اور 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے، پیاز 5 روپے 56 پیسے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں بھی 8 روپے، لہسن فی کلو 18 روپے اور آلو کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا۔اسی طرح چینی کی فی کلو قیمت میں بھی ایک روپے 52 پیسے، چاول، دال مسور، ڈیزل، دہی، مٹن بھی مہنگی ہونے والے اشیا میں شامل ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 302 روپے 23 پیسے سستا ہوا، انڈے فی درجن دو روپے تک اور دال مونگ ایک روپے تک سستی ہوئی، دال چنا، سرسوں کا تیل سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.74 فیصد اضافے کے ساتھ منفی3.02 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.80 فیصد اضافے کے ساتھ منفی 3.93فیصد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والیطبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.72 فیصداضافے کے ساتھ منفی2.37فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.76فیصداضافے کے ساتھ منفی 1.51فیصد رہی۔مزید بتایا گیا کہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.70فیصداضافے کے ساتھ منفی 0.72فیصدرہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریو این ،انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا یو این ،انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں عوام کے لیے خطرناک ہے، بلاول پی آئی اے کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی کامیابی ،3ارب کا فائدہ پاکستان 22 جولائی کو کثیر الجہتی تعاون سے متعلق اجلاس کی میزبانی کرے گا، دفترخارجہ چین نے پاکستان کو ہمارے اہم ٹھکانوں کی معلومات دیں: انڈین ملٹری ڈپٹی چیفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم