ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
لاہور:
ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر ہوگئی۔ بھارت کی مینز ہاکی ٹیم بھی بمشکل اگلے سیزن میں اپنی جگہ بناسکی جس نے نو ٹیموں میں سے آٹھویں پوزیشن لی۔
ایف آئی ایچ پرو لیگ کے مینز اور ویمنز دونوں ایونٹس ہالینڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔ بھارتی ویمنز نے سولہ میچز میں سے صرف دو میں ہی کامیابی پائی، گیارہ مرتبہ اسے شکست ہوئی، تین میچز برابری پر ختم ہوِئے۔
آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کے لیے شامل کیا جائے گا، ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے مینز اورویمنز دونوں ایونٹس ہالینڈ نے اپنے نام کیے۔
مینز کیٹگری میں بیلجیم نےدوسری پوزیشن پائی۔۔ اسپین کا تیسرا نمبر رہا۔ جرمنی نے چوتھی، آسٹریلیا نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
ارجنٹائن چھٹے، انگلینڈ ساتویں اور انڈیا آٹھویں نمبر پر آیا۔ مینز ایونٹ میں آئرلینڈ باہر ہوگیا، اس کی جگہ اب نیوزی لینڈ کے انکار کی صورت میں پاکستان کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نمیبیا اور زمبابوے نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جگہ بنالی
کراچی:نمیبیا نے افریقی کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں تنزانیہ کو باآسانی شکست دے کر مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
یہ نمیبیا کا چوتھا میگا ایونٹ ہوگا، اس سے پہلے وہ 2021، 2022 اور 2024 ایڈیشن میں بھی حصہ لے چکی ہے۔ زمبابوے نے دوسرے سیمی فائنل میں کینیا کو 7 وکٹ سے زیر کرکے ورلڈ کپ کا ٹکٹ پایا۔
اس سے قبل یورپی کوالیفائرز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اٹلی نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی تھی جبکہ نیدرلینڈز بھی یورپ سے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، امریکا اور نیوزی لینڈ گزشتہ ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کے باعث براہِ راست ایونٹ میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ پاکستان، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی بنیاد پر ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی ہے۔ باقی تین ٹیموں کا تعین امریکا، ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک ریجن کے کوالیفائرز سے ہوگا جس کے بعد مکمل لائن اپ کا اعلان کیا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ٹیموں کی بڑی تعداد اور نئے ممالک کی شمولیت نے شائقین کرکٹ کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔