ٹرمپ نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیویارک سٹی کے میئر کے ممکنہ امیدوار زہران ممدانی نے ان کے بقول ’درست اقدامات‘ نہ کیے، تو وہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہر کو ملنے والی فنڈنگ روک دیں گے۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ “اگر وہ (زہران ممدانی) میئر منتخب ہوتے ہیں، تو میں بطور صدر اُن سے جواب طلبی کروں گا۔ اگر انہوں نے صحیح فیصلے نہ کیے، تو نیویارک کو ایک پائی بھی نہیں ملے گی۔”

ٹرمپ نے نہ صرف ممدانی کو ہدفِ تنقید بنایا بلکہ انہیں کمیونسٹ قرار دیتے ہوئے کہا، “یہ نیویارک کے لیے تباہ کن ہوگا، میرے خیال میں ایسا کبھی نہ ہوتا، مگر اب ہمارے سامنے ایک کمیونسٹ آ رہا ہے۔”

زہران ممدانی نیویارک میں فلسطینی عوام کے کھلے حامی اور اسرائیلی پالیسیوں کے ناقد سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے “اسٹوڈنٹس فار جسٹس ان فلسطین” تنظیم کے کالج چیپٹر کی بنیاد رکھی اور 2023 میں جنگ بندی کے حق میں وائٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال بھی کی۔

زہران نے حالیہ پرائمری انتخابات میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دی، اور اب وہ نیویارک سٹی کے پہلے مسلمان میئر بننے کے قریب ہیں۔ ان کی جیت کو امریکہ میں مسلم کمیونٹی کے لیے تاریخی موڑ سمجھا جا رہا ہے۔

ٹرمپ ماضی میں بھی مختلف ریاستوں، یونیورسٹیوں اور حکام کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں کہ اگر وہ ان کی پالیسیز سے انحراف کریں تو اُن کی فنڈنگ بند کر دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا عافیہ صدیقی کیس میں امریکی عدالت میں معاونت اور فریق بننے سے انکار زہران ممدانی جیسے رہنما امریکی معاشرے میں اتحاد کی علامت ہیں:محمد عارف ٹرمپ کا دباؤ کام کرگیا، نیتن یاہو کیخلاف کرپشن ٹرائل مؤخر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے دوست پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں،، ترک صدر ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ایران چند ماہ میں یورینیئم افزودہ کرنے کا آغاز کرسکتا ہے، سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اسرائیلی فوج کی غزہ میں بڑے فوجی آپریشن کی تیاری، شمالی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

شہر کی ترقی کیلئے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا، میئر کراچی

سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو ایک جدید، محفوظ اور سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے بلدیاتی ادارے بھرپور محنت کر رہے ہیں، شفافیت، احتساب اور کارکردگی کو بنیاد بنا کر شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہمیڈیا نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتا ہے بلکہ پالیسی سازی میں رہنمائی کا کردار بھی ادا کرتا ہے، ایک باشعور میڈیا ہی عوام اور حکومت کے درمیان موثر رابطے کا ذریعہ بنتا ہے، شہر کی ترقی کے لیے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی پریس کلب میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کے بعد پریس کلب کی مجلس عاملہ اور سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ میڈیا نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتا ہے بلکہ پالیسی سازی میں رہنمائی کا کردار بھی ادا کرتا ہے، ایک باشعور میڈیا ہی عوام اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا، کراچی کو ایک جدید، محفوظ اور سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے بلدیاتی ادارے بھرپور محنت کر رہے ہیں، شفافیت، احتساب اور کارکردگی کو بنیاد بنا کر شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم، نیویارک میں معاہدے پر دستخط
  • پابندیوں کی دھمکی شاید پیوٹن کو ملاقات پر آمادہ کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی، ٹرمپ
  • امریکا کی بھارت پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی
  • شہر کی ترقی کیلئے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا، میئر کراچی
  • آزادی کی قدر سمجھنی ہے تو اہلِ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھیں، میئر کراچی
  • یوکرین ڈیل سے پیچھے ہٹنے پر ٹرمپ کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
  • ٹرمپ دسمبر میں کینیڈی سینٹر آنرز کی میزبانی کریں گے
  • نیویارک میں پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے تحت یوم آزادی کی شاندار تقریب
  • خونی ڈمپر کراچی میں دہشتگردی پھیلارہے ہیں، ہمیں بدمعاشی نہ بتائیں پہلے خود کو ٹھیک کریں، گورنر سندھ
  • جنوبی کوریا کے صدر لی اور صدر ٹرمپ کی 25 اگست کو سکیورٹی و معیشت پر سربراہی ملاقات