میرب سے علیحدگی کے بعد عاصم پھر سے ہانیہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ افواہیں سرگرم
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اداکار اور گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سے سرگرم ہونے لگیں۔
حال ہی میں اداکارہ و ماڈل میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد سے گلوکار عاصم اظہر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عاصم منگنی ختم کرنے کے بعد پھر سے اپنی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کو ڈیٹ کر رہے ہیں، اور اب گلوکار کی ایک حالیہ ویڈیو اور ہانیہ عامر کی انسٹاگرام اسٹوری نے صارفین کو قیاس آرائیوں پر مجبور کردیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by FUCHSIA Magazine (@fuchsia_magazine)
سوشل میڈیا پر عاصم اظہر ایک ویڈیو میں ’پیلے رنگ گا کیپ‘ پہنے نظر آئے جس کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اسی رنگ اور برانڈ کی کیپ پہنے ایک اسٹوری انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس نے ان دونوں کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو ہوا دے دی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ’لو برڈز‘ پھر سے ایک دوسرے سے قریبی تعلق میں ہیں مگر چھپا رہے ہیں کیونکہ حال ہی میں عاصم نے منگنی توڑی ہے یا پھر یہ صرف ایک اتفاق ہے کیونکہ ایک جیسا کیپ دونوں کے پاس ہوسکتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر پھر سے کے بعد
پڑھیں:
پنچاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مستقلی کی درخواست، ملازمین کو وکیل کرنے کی مہلت
وفاقی آئینی عدالت نے پنچاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی۔
آئینی عدالت کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل بینچ نے پنچاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار ملازمین ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ آئینی عدالت نے بغیر وکیل کیس میں حکم امتناع کی فوری استدعا مسترد کر دی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ہمیں تحفظ دے، ڈیپارٹمنٹ میں ہماری گیٹ انٹری بند ہو جائے گی۔
وفاقی آئینی عدالت کے بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر دو میں سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔
جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ اوور اسمارٹ نہ بنیں، گیٹ انٹری کے علاوہ اور بھی کچھ بند ہوسکتا ہے، پہلے اپنا وکیل کریں ورنہ ہم ابھی درخواست مسترد کر دیں گے۔
درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی اپیل منظور ہوئی تھی اس کے خلاف آئینی درخواست ہے۔ جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ اپنا وکیل کریں، وکیل کے ساتھ عدالت آئیں۔
درخواست گزار ملازمین نے استدعا کی کہ عدالت آئندہ سماعت تک ہمیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کرے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ جذباتی نہ ہوں، اپنا وکیل کریں اور آئندہ سماعت میں وکیل کے ساتھ آئیں۔
عدالت نے درخواست گزاروں کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔