’طلاق کے بعد مسلسل شراب پی کر جان دینے کی کوشش کی‘، عامر خان کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
عامر خان نے رینا دتہ سے طلاق کے بعد کی تکالیف شیئر کیں، جب وہ شراب نوشی اور ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتے تھے، لیکن ایک موقع پر انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے تاریک مرحلے کے بارے میں کھل کر بات کی ، اپنی پہلی بیوی رینا دتہ سے علیحدگی۔
ایک انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ 2002 میں رینا سے طلاق کے بعد وہ شراب اور ڈپریشن کے سیاہ دور سے گزرے۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب وہ لگان کی کامیابی کے بعد ’مین آف دی ایئر‘ کے طور پر سراہا جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان کی فلم لگان کی کامیابی کے باوجود وہ خود کو کھویا ہوا اور ٹوٹا ہوا محسوس کرتے تھے انہوں نے اس دور کو اپنی زندگی کا سب سے تاریک مرحلہ قرار دیا۔
عامر نے اس دوران 1978 کی فلم ’گمان‘ کے گانے ’آپ کی یاد آتی رہی رات بھر‘ کے چند بول بھی گنگنائے اور ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔
View this post on InstagramA post shared by The Lallantop (@thelallantop)
عامر اور رینا کی محبت کی کہانی پڑوسی ہونے سے شروع ہوئی تھی۔ وہ ایک دوسرے کو اپنی کھڑکیوں سے دیکھتے تھے اور عامر نے رینا کو متاثر کرنے کے لیے اپنے خون سے ایک خط لکھا تھا۔
ابتدا میں رینا نے انکار کیا تھا، لیکن بعد میں ہاں کہا اور دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی۔ رینا نے عامر کی پہلی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں چھوٹی سی جھلک بھی دکھائی تھی۔
دونوں کی شادی 16 سال تک رہی اور ان کے دو بچے، جنید اور ایرا ہیں۔ ان کی شادی ’لگان‘ کے بعد ایک سال میں ختم ہوگئی۔
عامر نے ایک پچھلے انٹرویو میں ’کافی ود کرن‘ پر کہا تھا، ”رینا اور میں 16 سال تک شادی شدہ رہے۔ جب ہم الگ ہوئے تو یہ ہمارے لیے اور ہمارے خاندانوں کے لیے ایک تکلیف دہ مرحلہ تھا۔ ہم نے اس صورتحال کو جتنا ممکن ہو سکے بہتر طریقے سے نمٹنے کی کوشش کی۔“
انہوں نے یہ بھی کہا کہ علیحدگی کے باوجود وہ اور رینا ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام برقرار رکھتے ہیں۔
رینا سے طلاق کے بعد، عامر خان نے 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا، آزاد، ہے۔ تاہم، 2021 میں دونوں نے 16 سال کی شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا۔
عامر خان اس وقت اپنی 20 سال پرانی دوست گوری اسپرٹ کے ساتھ تعلق میں ہیں اور اپنی سابقہ بیویوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھتے ہوئے اپنے بچوں کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: طلاق کے بعد انہوں نے
پڑھیں:
بلوچستان، گیس پائپ لائن کا کام مکمل نہ ہو سکا، عوام کو مشکلات کا سامنا
گیس حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار علاقے اور خرابی کی سنگین نوعیت کے باعث مرمتی عمل میں سست روی پیدا ہوئی ہے، جبکہ تکنیکی ٹیمیں مسلسل کام میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بولان میں مچھ کے قریب 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں خرابی کے باعث تیسرے روز بھی کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع کو گیس کی فراہمی متاثر ہے۔ تین دن میں پائپ لائن کی مرمت مکمل نہ ہو سکی ہے۔ جس کے سبب کوئٹہ، قلات، مستونگ، پشین اور زیارت سمیت متعدد اضلاع میں گیس کا بحران بدستور برقرار ہے۔ گیس حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار علاقے اور خرابی کی سنگین نوعیت کے باعث مرمتی عمل میں سست روی پیدا ہوئی ہے، جبکہ تکنیکی ٹیمیں مسلسل کام میں مصروف ہیں۔ شدید سردی میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کھانا پکانا ناممکن ہو گیا ہے، جبکہ شدید سردی میں گیس نہ ہونے سے بزرگ، خواتین اور بچے شدید پریشان ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق پائپ لائن کی مرمت آخری مراحل میں ہے اور امید ہے کہ گیس کی فراہمی کل تک بتدریج بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔ موسم اور مقام کی دشواری کے باوجود ٹیمیں شہریوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔