بھارتی کرکٹر شادی کا جھانسہ دے کر 5 برس تک زیادتی کرتا رہا، خاتون کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف ایک بھارتی خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ کرکٹر شادی کا جھانسہ دے کر اسے جسمانی اور پھر ذہنی طور پر ہراساں کرتا رہا۔شکایت کنندہ خاتون کا تعلق بھارتی شہر غازی آباد سے ہے جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے اور یش دیال کے درمیان گزشتہ 5 برسوں سے قریبی تعلق تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ یش دیال نے ان سے شادی کا وعدہ کیا، مگر بعد میں نہ صرف وعدہ پورا نہ کیا بلکہ ذہنی اور جسمانی طور پر بھی ہراساں کیا۔ خاتون کو بعد میں یہ بھی معلوم ہوا کہ یش دیال دیگر خواتین سے بھی اسی نوعیت کے تعلقات میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرکٹر پر 11 خواتین سے زیادتی کا الزام
خاتون نے 14 جون کو ویمن پولیس ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی، لیکن کارروائی نہ ہونے پر انہیں ریاستی وزیرِ اعلیٰ کے آن لائن پورٹل پر درخواست دینا پڑی۔
ان کے پاس موجود ثبوتوں میں پیغامات، ویڈیو کالز، تصویریں اور اسکرین شاٹس شامل ہیں۔
خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ یش دیال کے خلاف غیر جانبدرانہ اور فوری تحقیقات کی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صرف ان کے لیے نہیں بلکہ ان تمام لڑکیوں کے لیے بھی اہم ہے جو ایسے تعلقات کا شکار بنتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری کردیا
یش دیال کا پس منظروہ رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB) کی طرف سے آئی پی ایل 2025 میں کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے 15 میچز میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ یش دیال اترپردیش کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کھیلتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی کرکٹر خاتون سے زیادتی یش دیال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی کرکٹر خاتون سے زیادتی یش دیال یش دیال
پڑھیں:
بشریٰ انصاری کی شادی صرف 1000 روپے میں ہوئی
معروف اداکارہ، گلوکارہ اور مصنفہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے صرف 1000 روپے میں ہوئی تھی ۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے بتایا کہ اُس وقت اقبال انصاری ایک سرکاری ملازم تھے اور ان کی تنخواہ صرف 1200 روپے تھی۔ ان حالات میں شادی کے بڑے اخراجات ممکن نہیں تھے۔
بشریٰ انصاری کے مطابق ان کے والد نے صاف کہہ دیا کہ نہ کوئی قرض لیا جائے گا، نہ زیور بنے گا، اور نہ ہی کار بیچی جائے گی۔ شادی صرف نکاح پر مشتمل ہوگی اور وہ بھی سادگی سے۔
انہوں نے کہا کہ یوں ان کی شادی صرف 1000 روپے میں مکمل ہوئی اور آج تک انہوں نے کبھی کوئی مالی دباؤ یا بوجھ محسوس نہیں کیا۔
بشریٰ انصاری نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ شادی خوشی کا موقع ہوتا ہے، دکھاوے کا نہیں۔ تعلق کی خوشی اصل دولت ہے، نہ کہ قرض میں ڈوب کر کی جانے والی بڑی تقاریب۔
ان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں مداحوں نے ان کے خیالات کو سراہا اور کہا کہ فضول خرچی سے بچنا اور سادگی اپنانا ہی اصل دانشمندی ہے۔