بھارتی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر ذہنی اور جسمانی طور پر حراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق غازی آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ریاستی وزیرِ اعلیٰ کے آن لائن پورٹل پر فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔
خاتون نے شکایت میں مؤقف اپنایا کہ اس کا کرکٹر کے ساتھ گزشتہ 5 برس سے قریبی تعلق تھا، یش دہال نے شادی کا جھانسہ دے کر میرا جذباتی، ذہنی اور جسمانی استحصال کیا۔
خاتون نے مزید دعویٰ کیا کہ کرکٹر یش دیال نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر حراساں بھی کیا ہے، متاثرہ خاتون کے مطابق اُسے بعد میں معلوم ہوا کہ کرکٹر دیگر خواتین کے ساتھ بھی اسی طرح کے تعلقات میں ہے۔
متاثرہ خاتون نے اپنی درخواست میں بتایا کہ اس نے 14 جون کو ویمن پولیس ہیلپ لائن پر اپنی شکایت درج کروائی تاہم معاملہ تھانے سے آگے نہیں بڑھ سکا، لہذا مجبور ہو کر اسے وزیراعلیٰ کے آن لائن پورٹل پر درخواست جمع کروانی پڑی۔
خاتون نے کہا کہ اس کے پاس کرکٹر کے پیغامات، اسکرین شاٹس ، ویڈیو کالز اور تصویروں سمیت دیگر ثبوت موجود ہیں۔
درخواست میں خاتون نے کرکٹر یش دیال کے خلاف جلد اور غیرجانبدرانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم نہ صرف اس کے لیے اہمیت کا حامل ہے بلکہ ان تمام لڑکیوں کے لیے بھی اہم ہے جو اس طرح کے تعلقات کا شکار بنتی ہیں۔
خیال رہے کہ یش دیال آئی پی ایل 2025 کی فاتح ٹیم رائل چینلجرز بنگلورو (آر سی بی) کے اسکواڈ کا حصہ تھے انہوں نے 15 میچز میں 13 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ باؤلر ڈومیسٹک کرکٹ میں اترپردیش کی نمائندگی کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارتی اپوزیشن کا حکومت پر بہار الیکشن میں 14 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کا الزام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی اپوزیشن جماعت نے بہار اسمبلی انتخابات کے بعد حکومتی اتحاد پر بھاری مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کردیا ہے۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی حکومت نے الیکشن جیتنے کے لیے اربوں روپے عوام میں بانٹے۔ یہ الزامات بھارتی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جن سوراج پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے عالمی بینک سے لیے گئے 14 ہزار کروڑ کے قرض سمیت مجموعی طور پر 40 ہزار کروڑ روپے عوامی مراعات اور ووٹ خریدنے پر خرچ کیے۔ پارٹی کے صدر ادے سنگھ کے مطابق مکھیا منتری مہیلا روزگار یوجنا کے تحت ہر خاتون کو 10 ہزار روپے دیے گئے، اور یہ رقم انتخابات سے ایک دن پہلے تک تقسیم ہوتی رہی۔
اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہیں اور حکومتی اتحاد نے مالی طاقت استعمال کرتے ہوئے نتائج کو اپنے حق میں موڑا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ سچ سامنے آ سکے۔
واضح رہے کہ بہار کے انتخابی نتائج میں حکمران اتحاد این ڈی اے نے بھاری اکثریت حاصل کی۔ 243 میں سے 203 سیٹیں جیت کر بی جے پی اور جے ڈی یو نے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی، جبکہ ایم جی بی کو 34 اور دیگر جماعتوں کو صرف 6 نشستیں مل سکیں۔