وزیراعظم شہباز شریف کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے چہل قدمی کے دوران اہم معاملات پر گفتگو کی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔

اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔

تینوں رہنماؤں نے مختلف امور پر غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو  کی۔

پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ اور آذربائیجان  کے صدور نے گفتگو کے دوران ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر تینوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور آذربائیجان آذربائیجان کے کے صدر

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

لاہور آمد کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ پہنچے ۔ وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لاہور پہنچے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ ایران، ترکیہ، آذر بائیجان ،ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی رجب طیب اردوان اور الہام علیوف کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترک اور آذری صدور کیساتھ چہل قدمی، ویڈیو وائرل
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ اورآذربائیجان کے صدور سے خوشگوارملاقات، تینوں رہنماؤں نے دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا
  • وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی
  • خانکندی میں سفارت، دوستی اور چہل قدمی: شہباز شریف، اردوان اور علیوف کی خوشگوار ملاقات
  • پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات,تینوں رہنماؤں کا ہاتھ تھام کر یکجہتی کا اظہار
  • ہاتھوں میں ہاتھ، چہروں پر مسکراہٹیں، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی سیاسی قیادت کی تصاویر وائرل، چہل قدمی بھی کی
  • وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو