2025-07-05@20:26:05 GMT
تلاش کی گنتی: 16936

«فوری انخلا کا حکم»:

    دورۂ شام میں دارالحکومت دمشق میں موجود برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ برطانیہ شام کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے، شام کی نئی حکومت کی حمایت کرنا برطانیہ کے مفاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ دورۂ شام میں دارالحکومت دمشق میں موجود برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ برطانیہ شام کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے، شام کی نئی حکومت کی حمایت کرنا برطانیہ کے مفاد میں ہے۔ برطانیہ نے شام کی مدد کے لیے 94 ملین پاؤنڈ دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ خیال رہے کہ کسی بھی برطانوی وزیر کا 14 سال بعد یہ پہلا دورہ شام ہے، شام میں 2011ء...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ نے شام کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے دمشق کے دورے میں اس پیش رفت کے حوالے سے بتایا، یہ اعلان گزشتہ دسمبر میں طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد کیا گیا ہے۔ڈیوڈ لیمی نے بیان میں کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے تنازع کے بعد شامی عوام کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے، برطانیہ سفارتی تعلقات اس لیے بحال کر رہا ہے کیونکہ یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ ہم نئی حکومت کو ایک مستحکم، زیادہ محفوظ اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے...
    ریاست چترال کو 1969 میں پاکستان میں باقاعدہ طور پر ضم کر کے صوبہ خیبر پختونخوا کا حصہ بنایا گیا۔ چترال اپنی ثقافتی، لسانی، جغرافیائی اور نسلی انفرادیت کے باعث باقی صوبے سے کافی مختلف ہے، اس کے علاقوں میں چترال، اپر چترال، لوئر جب کہ اس سے ملحق وادی کیلاش اور بعض شمالی پہاڑی علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں بولی جانے والی زبانوں میں کھوار، کیلاشہ، یدغہ، اردو اور پشتو دفتری امور میں بولی جاتی ہے۔ ان کی الگ موسیقی، شاعری اور ثقافتی ورثے ہیں۔ ان کی زبان کالاشہ ہے، یہاں کی آبادی قدیم یونانی و ہندآرائی عقائد سے متاثر انفرادی دیو مالائی نظام، یہ لوگ بتوں، فطری عناصر، سورج، چاند اور موسموں کی پرستش کرتے ہیں۔ ان...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے شمالی پاکستان کے علاقوں میں شدید گرمی کے باعث ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ چلاس اور بونجی میں درجہ حرارت تاریخی حدیں عبور کر گیا ہے، جس کے بعد گلیشیئر پگھلنے اور گلاف (گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ) جیسے خطرناک سیلابی واقعات کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمے کے مطابق چلاس میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ 45 سال کا ریکارڈ توڑ چکا ہے۔ اسی طرح بونجی میں درجہ حرارت 46.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جو 28 سالہ ریکارڈ سے زیادہ ہے۔ شدید گرمی کے باعث ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں موجود گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا امکان بڑھ گیا...
    چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2025ء) سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا، موسمیاتی تبدیلیوں کے تشویش ناک اثرات، چلاس میں ہفتے کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کا گرم ترین علاقہ گلگت بلتستان کا علاقہ چلاس رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چلاس میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ ہفتے کے روز ملک کے کسی دوسرے علاقے میں اتنا زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ہو گیا جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار...
    راولپنڈی میں 250 بوسیدہ عمارتیں خطرناک قرار، میٹرو پولیٹن کا فوری انخلا کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )کراچی کی طرح راولپنڈی میں 250 بوسیدہ عمارات خطرناک قرار دے دی گئیں، میٹرو پولیٹن نے فوری انخلا کا حکم دے دیا، میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت مالکان کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ عدم تعمیل پر مکینوں اور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ بھی کیا گیا ہے۔راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے راجہ بازار اور قریبی علاقوں میں موجود 250 بوسیدہ عمارتوں کو انسانی جانوں کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری انخلا کا حکم دے دیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام نے خطرناک عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری...
    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے،تحریری احکامات سب نیوز پر drap WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا شاہد اسلام کی بطور ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ بحالی پر مبارکباد سواں گارڈن سوسائٹی کے صدر رضا گوندل سمیت منیجمنٹ کمیٹی عہدے سے فارغ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں ٹرانسفر فیس سمیت اور زمین کی خریدوفروخت کے حوالے سے عائد چارجز میں اضافہ کر دیا ،... چیئرمین سی ڈی اے محمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف تین روزہ ہڑتال کا اعلانکشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ وادی میں شراب فروشی کی اجازت دیے جانے پر کشمیری عوام نے شدید ردعمل دیا ہے، اور اسے خطے کی اسلامی روایات کی کھلی توہین قرار دیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ ایک مسلم اکثریتی علاقے میں شراب کی کھلے عام فروخت نہ صرف غیر اخلاقی رجحانات کو فروغ دینے کی کوشش ہے بلکہ یہ وادی کی مذہبی اور ثقافتی شناخت پر ایک سنگین حملہ بھی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سری نگر میں شراب کی دکانوں کے قیام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
    پیرس میں چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کا ساتواں اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے ر وزیر خارجہ وانگ ای نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے ساتھ چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں صدر شی جن پھنگ نے سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ مشترکہ طور پر منانے اور آئندہ 60 برسوں تک چین اور فرانس کے تعلقات کی سمت کو آگے بڑھانے کے لیے فرانس کا تاریخی دورہ کیا۔ فریقین نے افراد کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور عوامی تبادلے کے’’”دو طرفہ بہاؤ ‘‘کو تیز...
    امن کا راستہ ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے ، طاقت حقیقی امن نہیں لا سکتی، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے ساتھ صحافیوں سے ملاقات کے دوران ایرانی جوہری معاملے اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر چین کے خیالات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری معاملے پر چین کا موقف واضح اور مستقل ہے۔ چین ایران کے اعلیٰ رہنماؤں کے ان وعدوں کو اہمیت دیتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں کرے گا لیکن ساتھ ہی چین ’’جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے‘‘کے ایک فریق کے طور...
    جلوس کے پہلے مرحلے میں ضریحِ اقدس محفل شاہ عراق کربلا سے شروع ہوکر گانگوٹی گراؤنڈ، کارواں کربلا روڈ، سینما روڈ سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر پہنچ کر قیام پذیر ہوا۔ دوسرا پڑاؤ دن کے وقت منڈو کھبڑ سے شروع ہو کر روایتی راستوں سے گزرتا ہوا دوبارہ کربلا میدان میں اختتام پذیر ہوا۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں، جو 10 محرم کو دن کے وقت شروع ہوتا ہے، ضریحِ اقدس کا جلوس روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع شہداء قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوتا ہے، جہاں ضریحِ اقدس کو نہر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی مناسبت سے روہڑی میں ساڑھے چار سو سالہ تاریخی نو ڈہالہ ضریحِ اقدس کربلا معلیٰ کا...
    عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے رکن نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ نے کربلا کے تمام مراحل میں امت مسلمہ کے جس پیغام سے آشنا کیا اور رہتی دنیا تک وہ پیغام ہر ذی شعور انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے کہ ا اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی رہنما و عالم دین اور شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے رکن علامہ شبیر حسن میثمی نے دین محمدی کے عنوان سے جاری عشرہ محرم الحرام کی مجالس عزا سے قرآن سینٹر ڈیفنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اور حقوق دو ایسے پر ہیں جن کے ذریعہ کوئی بھی سوسائٹی مہذب بن سکتی ہے اور ترقی کی منازل طے کرسکتی ہے، امام حسینؑ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلور: بھارتی ایئر لائن کا پائلٹ پرواز سے چند لمحے قبل بے ہوش ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز بنگلورو سے دہلی جانے کیلئے تیار تھی کہ اچانک اس کے پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیاایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ پائلٹ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پرواز کے اڑان بھرنے کیلئے دوسرے پائلٹ کا انتظام کیا گیا جو مسافروں کو ان کی منزل پر لیکر روانہ ہوا۔بھارتی ایئر لائن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پائلٹ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم اس کی...
    پشاور :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سانحہ سوات میں متاثر ہونے والی ڈسکہ فیملی کے لیے دو کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دریائے سوات میں ڈونے والی ڈسکہ فیملی کے لواحقین سرکاری نوکری کا تقاضہ کررہے ہیں، واضح کیا ہے کہ پنجاب کے ڈومیسائل کی بنیاد پر براہ راست صوبے میں سرکاری نوکری نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی متاثرہ فیملی کے لواحقین کو 20 لاکھ فی کس کے حساب سے 2 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا، دو کروڑ کو کیسے کاروبار کے لیے استعمال کرنا ہے اس حوالے سے بھی مشورہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا...
    صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی جانب سے ہر ریجنل قیادت کو ہفتے میں 2 سے 3 عوامی پروگرامز منعقد کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوس اور کنونشنز کی قیادت متعلقہ ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی جانب سے ہر ریجنل قیادت کو ہفتے میں 2 سے 3 عوامی پروگرامز منعقد کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوس اور کنونشنز کی قیادت متعلقہ ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کریں گے۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے کہا کہ...
    مقررین نے کہا کہ وقف ایکٹ میں کی گئی ترمیمات نہ صرف مذہبی اقلیتوں کے حقوق پر حملہ ہیں بلکہ یہ ہندوستان کے سیکولر آئینی ڈھانچے اور سماجی انصاف کے اصولوں سے بھی متصادم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست تمل ناڈو کے مختلف علاقوں میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف مسلمانوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر ضلع تروپتور کے شہر وانمباڑی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، جوائنٹ کمیٹی، سیاسی جماعتوں، اسلامی فیڈریشنز اور مقامی سماجی کارکنوں نے مشترکہ طور پر ایک احتجاجی اجلاس منعقد کیا، جس میں مودی حکومت کے منظور کردہ نئے قانون کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس اجلاس میں مقررین نے کہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار نے بھی نواز شریف کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں محض افواہ ہیں، سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اسحقٰ ڈار نے داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، اچھے وقت میں اُن کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، وہ ہمارے اتحادی ہیں اور رہیں گے، پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کے لیے کوئی بات نہیں کی، ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سینیٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: گھریلو ناچاقی پر نوجوان خاتون نے زندگی کا چراغ گل کردیا، ٹرین حادثے اور نامعلوم لاش نے شہر کو سوگوار کر دیاراولپنڈی کی قائداعظم کالونی میں گھریلو تنازعات ایک المیے میں بدل گئے، جہاں 27 سالہ خاتون نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔افسوسناک واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گزشتہ رات شوہر سے شدید جھگڑے کے بعد خاتون نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ادھر راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کی حدود میں ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش ایک شخص...
    — فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے ساتھ دہشت گردوں کے مقابلے کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق تونسہ میں پنجاب خیبر پختونخوا سرحدی پٹی جادے والی کے مقام پر مسلح دہشتگرد داخل ہوئے جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ ڈی جی خان: تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں چیک پوسٹ لکھانی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس دوران دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 5 خوارجی دہشت ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سرحدی...
    — فائل فوٹو محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے صوبے بھر میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 13 شیر برآمد کر لیے۔ترجمان محکمہ جنگلی حیات پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 22 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ اس دوران بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک احاطہ سیل کردیا گیا اور 3 مقدمات درج کیےگئے۔ لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئیلاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ کی ری ویمپنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹرکچر اور نئے سیزن سے متعلق کئی تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، قائد اعظم ٹرافی میں ٹاپ 6 ٹیموں کے ساتھ باقی 2 ٹیمز کے کوالیفکیشن کا طریقہ کار طے کیا گیا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کی 6 ٹیموں کے علاوہ باقی 12 ٹیموں کی آپس میں حنیف محمد ٹرافی کھیلنے کی تجویز بھی دی گئی۔ حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ کی 2 ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کوالیفائی کریں...
    ڈی جی خان: تونسہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ پنجاب خیبرپختونخوا سرحدی علاقے میں ہوا جہاں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں، دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں بھی سی ٹی ڈی اورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت کے گرنے سی17افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سات خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن میں اب تک 12 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ ملبے تلے اب بھی 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ تاہم موبائل سگنلز کی غیر موجودگی نے ریسکیو سرگرمیوں کو مشکل بنادیا۔عمارت کے ملبے کو ہٹانے کیلیے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔عمارت میں چھ خاندان رہائش پذیر تھے۔ عمارت کے ہر فلور پر تین پورشن بنائے گئے تھے۔...
    اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے موسلا دھار بارش ہوئی تاہم حبس کی کیفیت برقرار رہی ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10جولائی تک پنجاب، خیبر پختون خوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے۔ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی اور گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے متاثرہ شخص نے عمارت گرنے کے واقعے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔شہید محترمہ بےنظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما میں زخمی یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت خالی کرنے کے 2 نوٹس پہلے ہی دیے جا چکے تھے۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ حادثے سے پہلے عمارت میں دو بار لرزش محسوس ہوئی، حادثے کے وقت چوتھی منزل پر موجود تھا، خالہ کے ساتھ سیڑھیاں اتر رہا تھا کہ ملبہ سر پر گرا۔ کراچی: بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، کل سے ریسکیو آپریشن جاری، 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیںاسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز) پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختلافات کی نظر ہوگیا ۔سردارتنویرالیاس چودھری یٰسین، چودھری لطیف اکبر اور سردار یعقوب کے اختلافات کی وجہ سے پیپلزپارٹی وزیراعظم چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں ناکام ہوگئی۔ پیپلز پارٹی اگر عدم اعتماد لانے کا اعلان بھی کرتی تو انکے پاس مطلوبہ تعداد پوری نہیں تھی۔ پیپلز پارٹی کے اختلاف کے منفی اثرات پارٹی پر مرتب ہو نے لگے پارٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد عدم اعتماد کیلئے نمبر پورے نہیں کر سکی۔جسکی وجہ سے پارٹی عدم اعتماد نہیں لا سکی۔پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اختلافات کا شکار ہے۔ چوہدری لطیف...
    محکمہ تحفظ جنگلی حیات گوجرانوالہ نے سٹی ہاؤسنگ گوجرانوالہ میں قائم ایک تھیم پارک پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 نایاب نسل کے چیتے (لیپرڈ) برآمد کر لیے ہیں، جو غیر قانونی طور پر رکھے گئے تھے۔ انچارج وائلڈ لائف گوجرانوالہ عاصم کامران کے مطابق، چیتے رکھنے کے لیے تھیم پارک انتظامیہ نے محکمہ وائلڈ لائف سے کوئی قانونی اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا، جو وائلڈ لائف ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت تھیم پارک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، جبکہ برآمد شدہ چیتوں کو محکمہ وائلڈ لائف کی حفاظتی تحویل میں لے کر ان کی صحت کا مکمل معائنہ کیا جا رہا ہے۔ مزید...
    محرم الحرام: آئیسکو کا 9 اور 10 محرم کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد نعیم جان نے کہا ہے کے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی محرم الحرام کے مقدس مہینے میں خصوصاً 9 اور 10 محرم کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہاہے۔آئیسکو فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ ماتمی جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ،جلوسوں کے روٹس میں آنے والی تاروں اور ٹرانسفارمرز کو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔۔مرکزی ماتمی جلوسوں کے ساتھ آئیسکو کمپلینٹ سٹاف موجود ھے تاکہ بجلی سے متعلقہ کسی بھی صورتحال پر بروقت...
    معروف عالمی کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ عالمی ٹیک کمپنی نے ملک میں اپنا آپریشن بند کردیا۔ رپورٹس  میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے آپریشنز باضابطہ طور پر بند کر رہی ہے۔ مائیکروسافٹ کی پاکستان میں موجودگی حالیہ دنوں تک برقرار تھی، کمپنی کے زیادہ تر آپریشنز غیر ملکی دفاتر اور پاکستان میں موجود پارٹنرز کے ذریعے چلائے جا رہے تھے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان مائیکروسافٹ نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو قریبی دفاتر کے ذریعے خدمات فراہم کریں گے، ہم یہ ماڈل دنیا کے کئی دیگر ممالک میں کامیابی سے چلا رہے ہیں۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا, گریڈ ایک سے 22 تک کے سرکاری ملازمین اور افسران کے لیے 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے ملازمین، سول آرمڈ فورسز اور تمام وفاقی سول ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر 10فیصد ایڈہاک الاؤنس جاری کر دیا ہے، یہ الاؤنس کنٹریکٹ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا نے محرم الحرام کے احترام میں وقتی وقفے کے بعد دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے اپنے ایک اہم ویڈیو پیغام میں کیا۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ دس محرم کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ بھرپور انداز میں شروع کی جائے گی اور اس بار احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے ہر حلقے میں منعقد ہوں گے اور اس تحریک میں صوبائی حکومت بھی مکمل طور پر شامل ہو گی۔ جنید اکبر نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتجاجی تیاریوں کا آغاز کریں اور محرم الحرام کے...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید نے اعتراف کیا ہے کہ قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کسی بھی فارمیٹ میں تسلی بخش نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ مکمل ہو چکا ہے جس میں کھلاڑیوں کا ابتدائی تعارف کوچز سے ہوا۔ اب تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہیں انگلینڈ جانا ہے اور آئندہ مرحلوں میں آسٹریلیا ٹور اور ریڈ بال پلیئرز کی تیاری کی جائے گی۔ عاقب جاوید نے کہا کہ چھ سات دن میں کسی کی خامیاں مکمل دور نہیں کی جا سکتیں لیکن کھلاڑیوں کو ان کی کمزوریوں سے آگاہ ضرور کیا جا رہا ہے۔ آل راؤنڈرز اور فاسٹ بولرز کی...
    قیصرکھوکھر : کمشنر اور ڈی سی لاہورکامحکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر زید بن مقصود نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا۔  کمشنر زید بن مقصوداور ڈی سی سیدموسیٰ رضا نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا۔ کمشنر نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا ڈی سی کنٹرول روم سے رابطے کا جائزہ لیا۔کمشنر زید بن مقصودنے شہر کے تما م جلوسوں کی مانٹیرنگ کی لائیو فیڈ دیکھی ۔کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن کے دیگر کنٹرول رومز کی کوارڈی نیشن کو چیک کیا۔...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔یہ اعتراف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 196 روپے کلو ہو چکی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی نے ایک بیان میں کہاکہ اجلاس میں مہنگائی کے رجحانات اور پرائس میکانزم کا جائزکے دوران بتایا گیا کہ بیشتر شہروں میں چینی کی قیمت 190 کلو ہوچکی ہیں، جو 765000 چینی کی برآمد سے قبل 140 روپے کلو تھی، برآمد سے...
    پنجاب بھر میں غیرقانونی طور پر رکھے گئے شیروں اور دیگر خطرناک جانوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرپنجاب وائلڈ لائف رینجر نے صوبہ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 13 شیر بازیاب کر لیے جب کہ مختلف شہروں سے 5 افراد کو گرفتار کیا گیا، 5 مقدمات درج کیے گئے اور 2 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔ وائلڈ لائف رینجرز حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  صوبے بھر میں 22 مختلف مقامات پر انسپکشن کی گئی۔ لاہور میں 4 شیر تحویل میں لیے گئے، 4 افراد گرفتار ہوئے، ایک احاطہ سیل اور 3 مقدمات درج کیے گئے۔ گوجرانوالہ سے 4 شیر برآمد...
    سٹی42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ،عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے،ظلم و جبر کے شکار لوگوں کیلئے امام حسین کی مثال صبر ،برداشت ،ظلم کیخلاف مزاحمت تاریکی میں امید کا دیا جلائے رکھتی ہے۔   مسرت جمشید چیمہ نےعاشورہ محرم پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے ظلم و جبر کے شکار لوگوں کیلئے حضرت امام حسین کی مثال صبر ،برداشت اور ظلم کے خلاف مزاحمت تاریکی میں امید کا دیا جلائے رکھتی ہے،نبی کریم حضرت محمد ۖ کے محبوب نواسے اسلام کی اخلاقی اساس کی حفاظت کیلئے ڈٹے رہے اور انسانیت کی تاریخ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: لیاری سے رکن اسمبلی یوسف بلوچ کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عارضی رہائش کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ روز پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے افسوسناک واقعے میں اب تک 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔یوسف بلوچ کے مطابق متاثرہ افراد کو عارضی طور پر علاقے کے مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے تاکہ انہیں فوری پناہ دی جا سکے۔ادھر حادثے کے بعد متاثرہ عمارت کے اطراف کی دیگر عمارتوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے تحت خالی کرا لیا گیا ہے، جب کہ پولیس نے علاقے کو سیل کر کے سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے.(جاری ہے) ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے ملازمین، سول آرمڈ فورسز اور تمام وفاقی سول ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر 10فیصد ایڈہاک الاؤنس جاری کر دیا ہے، یہ الاؤنس کنٹریکٹ ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں بھی شامل ہوگا۔ْ علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ پر 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کی بھی منظوری دے دی اس کا اطلاق...
    راولپنڈی کی قائد اعظم کالونی میں خانگی جھگڑوں کا افسوس ناک انجام ہوا جہاں 27 سالہ خاتون نے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ افسوسناک واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات دونوں کے درمیان زیادہ جھگڑا ہونے پر خاتون نے خود کو تیل چھڑک کر آگ لگائی اور دم توڑ گئی۔ دوسری جانب راولپنڈی تھانہ چکلالہ ایریا کی حدود میں تیز رفتار ٹرین نے راہ گیر کو کچل دیا، ٹرین گزرتے وقت 40 سالہ نامعلوم شخص نے لائن کراس کرنے کی کوشش میں کچلا گیا۔ ادھر راولپنڈی چک لالہ پولیس اسٹیشن کی حدود ریلوے پل رحیم آباد سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد...
    غزہ (اوصاف نیوز) آج اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 138 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ امدادی مراکز پر خوراک کے حصول کے خواہش مند فلسطینی شہریوں کی شہادتوں کی تعداد 613 ہوچکی ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ غزہ میں آج صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 138 فلسطینی شہید اور 452 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب، اقوام متحدہ نے کہا کہ 27 مئی سے لے کر آج تک غزہ میں امدادی مراکز پر اور قرب و جوار میں امداد کے حصول کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے و الوں کی تعداد 631 ہوچکی...
    ویب ڈیسک:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری   انہوں نے مزید کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم نے اچانک کروٹ لی ہے اور مون سون کے تازہ سسٹم کی آمد کے بعد فضا میں نمی، حبس اور گھٹاؤں کا بسیرا نظر آنے لگا ہے۔محکمہ موسمیات نے نئے مون سون اسپیل کے باقاعدہ آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے ملک کے بیشتر حصوں، خاص طور پر پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر کئی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔لاہور شہر میں شدید گرمی اور حبس کے بعد رات گئے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر...
    مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث لاہور سمیت متعدد اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن بھر شدید حبس اور خشک موسم برقرار رہنے کے بعد رات گئے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 30 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور...
    ویب ڈیسک: لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت کے گرنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن میں اب تک 9 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ ملبے تلے اب بھی 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ تاہم موبائل سگنلز کی غیر موجودگی نے ریسکیو سرگرمیوں کو مشکل بنادیا ہے۔ عمارت کے ملبے کو ہٹانے کےلیے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری تفصیلات کے مطابق گرنے والی عمارت...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ حق، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ،آج کا دن امام حسین علیہ السلام کے عظیم فلسفہ حق، صبر، قربانی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ امام عالی مقامؑ نے میدانِ کربلا میں اپنے خون سے قرآن ، شریعت رسول ﷺکی پاسداری ،ظلم کیخلاف ڈٹ کر حق پر قائم رہنے کے اصولوں کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے عاشورہ محرم پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے ظلم و جبر کے شکار لوگوں کے لیے حضرت امام حسین کی مثال صبر ،برداشت اور ظلم کے خلاف مزاحمت تاریکی میں امید کا دیا جلائے رکھتی ہے،نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے محبوب نواسے اسلام کی اخلاقی اساس کی حفاظت کے لیے ڈٹے رہے اور انسانیت کی تاریخ میں اپنی شجاعت، بہادری اور ایمان کی طاقت کے ان مٹ نقوش چھوڑ گئے۔انہوںنے کہا کہ حضرت امام حسین کا اپنے وقت کے ظالم حکمران یزید کے خلاف موقف طاقت یا انتقام کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ انصاف،...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے شراب کی دکانیں کھولنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنا علاقے کی مذہبی اور ثقافتی شناخت پر براہ راست حملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں شراب کی فروخت کی منظوری علاقے کی اسلامی روایات کی صریح بے توقیری ہے۔ ایک مسلم اکثریتی علاقے میں شراب کی کھلے عام فروخت کا مقصد غیر اخلاقی رویے کو فروغ دینا ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ بھارت کے کئی شہروں میں شراب پر پابندی ہے لیکن بی جے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھوار نے گرمی کی شدت کم کردی۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے 10 جولائی تک پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں طغیانی جبکہ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں فارم 45کی بنیاد پر قائم ایک حقیقی عوامی نمائندہ حکومت موجود ہے، یہ فارم 47کی طرح کوئی جعلی حکومت نہیں ہے جسے کوئی آسانی سے گرا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں تمام ممبران اسمبلی متحد ہیں اور وزیراعلیٰ پر پورا اعتماد ہے، خیبر پختونخوا کا ہر ایم پی اے عمران خان کا سپاہی ہے اور علی امین کو عمران خان کا پورا اعتماد حاصل ہے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 برسوں سے عوام نے اپوزیشن...
    امریکی ریاست ٹیکساس شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب کی لپیٹ میں آگئی، جس نے نظامِ زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کردیا ہے۔ چند ہی گھنٹوں میں کئی علاقوں میں مہینوں کی بارش برس گئی، جس کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب نے گلیوں اور شاہراہوں کو دریا میں تبدیل کردیا۔ حکام کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 24 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ ٹیکساس کے شہر سان اینجلو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کئی مقامات پر 6 سے 8 انچ تک جبکہ بعض علاقوں میں...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 5 منزلہ عمارت کے ملبے میں 6 سے 7 افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ 20 گھنٹے سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس میں مزید 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی تھیں۔اس عمارت کے 5 فلور تھے اور چھت پر پینٹ ہاؤس قائم تھا۔
    جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 80...
    سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقات کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میاں صاحب اڈیالہ جیل جانے کو تیار نہیں، یہ ساری کہانی بے معنی، لغو اور اس میں کوئی وزن نہیں ہے‘۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’ان فوکس‘ میں میزبان نادیہ نقی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ’نواز شریف بڑی دفعہ اڈیالہ جیل جا چکے ہیں، جرم بے گناہی میں بھی جا چکے ہیں اور اڈیالہ جیل کے اندر متعدد بار قید کاٹ چکے ہیں، ان کا اڈیالہ جیل جانے کا کوئی ارادہ...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ نے کہا ہے کہ  عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوز نے اقوام متحدہ کی قراردادوں  کے حوالے سے بتایا کہ  مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ۔ شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 8 جولائی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان المرصوص ریلی نکالی جائے گی۔جس میں تمام قومی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔اس ریلی کا واضح  پیغام ہے کہ کشمیر ہمارا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر کل...
    راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں جاری، رین ایمرجنسی نافذ (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے, محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 10 جولائی تک پنجاب سمیت خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، سکردو، ہنزہ، دیامر اور شگر میں بھی بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔آج سے 10جولائی کے دوران مظفرآباد، وادی نیلم، حویلی اور باغ میں بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے۔سکھر، نوابشاہ، کشمور، حیدرآباد، کراچی، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر، میرپور خاص، مٹھی، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے رہنما اور وزیرجنگلات چوہدری اکمل سرگالہ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری اکمل سرگالہ نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات کی اور اس دوران شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اکمل سرگالہ کو پارلیمانی پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا، مسلم لیگ(ن) کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم فاروق حیدر، عامر الطاف، نجیب نقی سمیت سینئر قیادت نے اکمل سرگالہ کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ اکمل سرگالہ 2021 میں پی ٹی آئی...
    9ویں محرم الحرام کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جلوس کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک کی روانی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی ترتیب دی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے مطابق جی سکس کے علاقے سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی حفاظت کے لیے پولیس، اسپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس سمیت 3 ہزار افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی سیکیورٹی کو تھری لئیر پروٹیکشن فراہم کی جائے گی اور سیف سٹی کیمروں اور موبائل کنٹرول رومز سے مسلسل نگرانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فوج نے پاک بھارت جنگ میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دفاعی نظام کو فوری طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جب کہ ڈپٹی آرمی چیف نے جنگ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔نئی دہلی میں ایک دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بھارت کو جنگ کے دوران نہ صرف پاکستان بلکہ چین اور ترکی سے بھی چیلنجز کا سامنا تھا۔ ان کے مطابق، چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات سے متعلق براہ راست معلومات فراہم کر رہا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ جب ڈی جی ایم او سطح پر مذاکرات ہو رہے تھے، پاکستان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شہادتِ سیدنا حسین ؓ داستانِ عزیمت اور فریضہ شہادتِ حق کی ادائیگی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ اسلام کے سیاسی نظام میں ایک دراڑ آنے پر عزیمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اور اپنے خاندان کی جان قربان کر دی۔ حقیقت میں آج مسلمانوں کی اکثریت نے اسلام کو محض عقائد، عبادات و رسومات کا ایک مجموعہ سمجھ رکھا ہے۔ حالانکہ اسلام تو ایک مکمل نظامِ حیات ہے جو زندگی کے تمام انفرادی اور اجتماعی گوشوں پر محیط ہے۔جس طرح انفرادی سطح پرعقائد، عبادات و رسومات کی دین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک ) کوٹری کے صنعتی زون کا فضلہ ملا پانی کے بی فیڈر میں چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کے بی فیڈر کا پانی کینجھر جھیل میں شامل ہونے کے بعد کراچی کو فراہم کیا جاتا ہے۔ ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کی ٹیم نے کوٹری انڈسٹریل زون کے دورے کے بعد کہا ہے کہ دورے کے دوران فیکٹریوں کے فلٹرپلانٹ غیر فعال ملے ہیں۔ جس کی وجہ سے فیکٹریوں کا فضلہ ملا پانی بغیر ٹریٹمنٹ نہرمیں چھوڑا جارہا ہے۔ انچارج ای پی اے سندھ عمران علی عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر ٹریٹمنٹ کے پانی نہر میں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوئر دیر(جسارت نیوز )جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا شمالی کے امیر اور سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کے کاروبار کی تباہی اور تجاوزات کے نام جاری آپریشن پر شدید غم وغصے کا اظہا رکرتے ہوئے غریبوں کا کاروبار بند کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کااعلان کردیا جبکہ ہو ٹلز اور ریسٹورنٹس بند ہونے سے سیاحت کے فروغ بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ سانحہ سوات کے بعد صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے دریائے پنجکوڑہ کے کنارے قائم کاروباری مراکز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں غریب اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چار سدہ(آن لائن)خیبر پختونخوا میں جامعات کی مالی بحران شدت اختیار کر گیا، باچا خان یونیورسٹی نے 139 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا ہے، فارغ ملازمین میں گریڈ 5 سے گریڈ 17 تک کے ملازمین شامل ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں زیر التوا سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا خیبر پختوانخوا کی 11 سینیٹ نشستوں کیلیے پولنگ 21جولائی کو ہوگی، سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر پولنگ 31جولائی کو ہوگی،مجموعی طور پر سینیٹ کی جنرل نشستیں 7، خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی چار نشستیں اور علما کی نشست شامل ہیں جن پر انتخابات ہونا ہیں۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 9 جولائی 2025 ،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11جولائی ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔مرحوم ساجد میر کی سینٹ سے خالی کردہ نشست پرالیکشن کے مختلف مراحل جوکہ الیکٹورل کالج نا مکمل ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے بعد محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کردی۔ ماہر موسمیات زینت یاسمین کے مطابق آئندہ ہفتے درجہ حرارت میں مزید اضافے اور موسمی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جو متاثرہ وادیوں میں فلیش فلڈ اور گلیشیائی سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلنددرجہ حرارت اور موسمی نظام گلیشیئر جھیلوں پر دباؤ بڑھا رہے ہیں جس کے باعث گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔اس سلسلے میں پی ایم ڈی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ...
    فائل فوٹو اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے موسلا دھار بارش ہوئی، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 10جولائی تک پنجاب، خیبر پختون خوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے۔ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی اور گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا میں سیلاب...
    اسلام آباد؍ باکو (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے علاقائی اتحاد کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے خلاف بھارتی و اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، ترقی کے عمل میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے رکن ممالک کے ساتھ  اجتماعی کاوشوں میں شرکت پر فخر ہے، علاقائی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کیلئے ٹیکنالوجی کی ترقی ناگزیر ہے  ، بڑھتے ہوئے باہمی انحصار اور علم کی وسعت کا نیا دور شروع ہو رہا ہے، ای سی او  کے رکن ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے گہرے اثرات کا سامنا ہے، پگھلتے گلیشیئرز ، شدید گرمی، تباہ کن سیلاب  سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، ماحولیاتی مسائل سے لاکھوں لوگوں کا غذائی تحفظ اور روزگار...
    لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ واقعہ کربلا سے حق کیلئے ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے۔ علما کرام معاشرے میں رواداری اوربھائی چارے کو فروغ دیں۔ محرم الحرام تمام مسلمانوں کیلئے قابل احترام ہے۔ امن وامان برقراررکھنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہئے۔ سیدنا امام حسینؓ کی شہادت کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ امام حسینؓ نے اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر دین پر کسی بھی قسم کی آنچ نہ آنے دی۔ نواسہ رسول سیدنا حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کی خاطر جام شہادت نوش فرما کر اسلام کا پرچم سربلند کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے رہنما اور وزیرجنگلات چوہدری اکمل سرگالہ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری اکمل سرگالہ نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات کی اور اس دوران شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اکمل سرگالہ کو پارلیمانی پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا، مسلم لیگ(ن) کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم فاروق حیدر، عامر الطاف، نجیب نقی سمیت سینئر قیادت نے اکمل سرگالہ کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ اکمل سرگالہ 2021 میں پی...
    اﷲ تعالی نے عورت کو عزت و احترام کا وہ بلند مقام بخشا جو اس کی اصل اور فطرت کے عین مطابق ہے۔ عورت وہ افضل و برتر وجود ہے جو خود اور پورے معاشرے کو سعادت اور نیک نامی کے ساتھ عظمت و نیک بختی کی سعادت کے راستے پر گام زن کرسکتی ہے۔ یہ عورت ہی ہے جس نے کربلا میں امام حسینؓ کے ساتھ مل کر چراغ انسانیت کو تاقیامت روشن کردیا ہے۔ تاریخ اسلام کا اہم، منفرد اور بے مثل واقعہ جس نے انسانیت کو حقیقت اسلام سے روشناس کرایا اور تاریخ اسلام کو حیات ابدی کا جامہ پہنایا وہ نواسہ رسول کریمؐ حضرت امام حسینؓ کا قیام ہے۔ یہ قیام مرد و زن دونوں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مغربی جاپان کے ایک دور دراز جزیرے پر 5.5 شدت کے زلزلے کے بعد لوگوں نے انخلا شروع کردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح آکوسیکی جیما نامی جزیرے سے 13 افراد کاگوشیما شہر کے لیے جہاز پر سوار کیا گیا۔ توشیما گاؤں سلسلہ وار جزائر پر مشتمل ہے۔ تقریباً 2ہفتوں سے زلزلے کے جھٹکوں نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس سے قبل آکوسیکی جیما میں جمعرات کے روز آنے والے زلزلے کی شدت 7 تک نوٹ کی گئی تھی،جب کہ دیگر جھٹکوں کی شدت 6تک رہی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کے حکام نے ایک ایسے نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا جو ملک میں کام کرنے والے بنگلا دیشی شہریوں کے درمیان داعش کے لیے فنڈ جمع کرنے اور نظریات کی ترویج کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کوالالمپور میں 2016 ء کے ایک حملے کے بعد حکومت نے مشتبہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے الزام میں سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ملائیشیا کارخانوں، شجرکاری اور تعمیراتی کام کرنے کے لیے غیر ملکی مزدوروں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے جہاں ہر سال ہزاروں بنگلا دیشی شہری کام کے لیے منتقل ہوتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اپریل سے لے کر اب تک کارروائیوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) جماعت ضلع گڈاپ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیت گاہ برائے کارکنان بعنوان ’’جو دلوں کو فتح کرلے‘‘ دس محرم الحرام 6جولائی بروز اتوار جامع مسجد ابو حذیفہ گلشن معمار میں صبح دس بجے تا نماز عصر منعقد ہوگی جس سے نائب امرائے جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر عطاء الرحمن‘ اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری( نائب قیم) پاکستان عثمان فاروق، نائب امرائے جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر واسع شاکر، سیف الدین ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی۔ دعوت تنظیم و تربیت سیمتعلق اہم امور کی رہنمائی فرمائیں گے، امیر جماعت اسلامی ضلع گڈاپ عرفان احمد نے ضلع کے تمام کارکنان کو تربیت گاہ میں وقت کی پابندی کے ساتھ بھرپور شرکت کی خصوصی تاکید...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں سرکاری ملازمین کی رننگ بیسک تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور30فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈ ایک تا 22 کے ڈی آر اے کے اہل سرکاری ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں کیا گیا ہے، 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں موجودہ بنیادی تنخواہ پر اضافہ ملے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں...
    ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دورہ روس کے دوران ماسکو میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس موقع پر صحافیوں نے سعودی وزیر خارجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری موجودہ ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے۔دوسری جانب سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔امریکی میڈیا کے مطابق خفیہ ملاقات میں ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات کے بعد شہزادہ خالد بن...
    سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہ آذربائیجان مکمل ہوگیا ، پاکستان واپسی کے لیے اڑان بھر لی  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دو روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ، فذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیرِ تعلیم و سائنس امین امر اللائیف، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کو الوداع کیا.  شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران خانکندی میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور عالمی و علاقائی امور پر...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایران اور عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے قائم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس دوران وفاقی وزرا سردار یوسف، چوہدری سالک اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے شرکت کی، ٹاسک فورس کے اجلاس میں زائرین کی سہولت اورسیکیورٹی سےمتعلق اہم فیصلے کیئے گئے جبکہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران کیلئےہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی۔ سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ اربعین پر عراق کے لیے 107 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے پروازوں کی تعداد مزید بڑھانے پر غور کیا جارہاہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مستقبل میں زائرین کے...
    دلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز تبت(سب نیوز )تبتی بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے اعلان کیا ہے کہ ان کے انتقال کے بعد نئے جنم میں ان کا جانشین ضرور آئے گا اور صرف دلائی لاما کا دفتر ہی ان کے اگلے جنم کی شناخت کا مجاز ہوگا۔ دلائی لاما کا یہ اعلان ان کے 90ویں یومِ پیدائش سے قبل سامنے آیا ہے جسے وہ اس اتوار منائیں گے۔دلائی لاما نے بدھ کے روز جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں دلائی لاما کے ادارے کے تسلسل کی تصدیق کر رہا ہوں۔دلائی لاما نے یہ پیغام...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے سانحہ دریائے سوات کو صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جب سیاح پھنسے ہوئے تھے تو انتظامیہ کہاں تھی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں اتحادی سیاسی جماعتوں کے اراکین سے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دی اور مخصوص نشستوں کے بعد ایوان میں پارٹی صورت حال اور اس سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران عمارتیں منہدم ہونے کے کم از کم 4 بڑے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 55 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق سال 2020 میں عمارتیں گرنے کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے۔ مارچ 2020 میں بارشوں کے باعث ایک منزلہ عمارت گر گئی جس میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ اسی سال جون میں دو الگ الگ حادثات میں پانچ منزلہ عمارتیں زمین بوس ہوئیں۔ ایک حادثہ لیاری کے علاقے میں پیش آیا جس میں 22 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ خداداد مارکیٹ کے قریب ایک اور عمارت گرنے سے 25 افراد...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش، امپورٹڈ اسپورٹس ار لگژری گاڑیوں، گھڑیوں، پرفیوم، لگژری باتھ روم فٹنگز، لگژری شپس، کروز اور دیگر لگژری اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیاں، جیپ، گھڑیاں، پرفیوم اور لگژری باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی کم کردی گئی۔ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا کہ اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ جیپوں پر ڈیوٹی 15 سے کم کر کے 10 فیصد اور نئی امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیوں پر ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی گئی۔ امپورٹڈ نئی اسپورٹس جیپوں پر ڈیوٹی90 سے کم...
    صنعتی پالیسی کی سفارشات مکمل، وزیراعظم کے ویژن کے تحت عملدرآمد کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی صنعتی پالیسی کمیٹیوں نے سفارشات مکمل کر لیں اور شہباز شریف کے ویژن کے تحت عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز کی ہدایت پر بنائی گئی صنعتی پالیسی کمیٹیوں کا ایک اعلی سطح کا اجلاس معاونِ خصوصی برائے وزیراعظم برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے 8 ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات کو حتمی شکل دی، جن کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، اس موقع پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے پروازوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ اور مستقبل قریب میں فیری سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کا مقصد زائرین کو بہتر، محفوظ اور سہل سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ فیصلے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر قائم خصوصی ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیے گئے جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ اور ٹاسک فورس کے چیئرمین محسن نقوی نے کی، اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت مختلف وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت...