اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان کا 75 رکنی دستہ شرکت کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT
لاہور:اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان کا پچھتر رکنی دستہ شرکت کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باسٹھ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو این او سی جاری کردیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حکام کے نام این اوسی جاری کرنے والی فہرست میں شامل نہیں۔ وہ اپنے طورپر ان گیمز میں شرکت کر رہے ہیں۔پاکستان پاکستان اتھلیٹکس، باکسنگ، جوجٹسو، کراٹے، سوئمنگ، ٹائیکوانڈو، ٹبیل ٹینس، ریسلنگ اور ووشو میں حصہ لےگا۔ اسلامک سالیڈیرٹی گیمز سات سے اکیس نومبر تک ریاض میں ہوں گے۔اتھلیٹکس میں ارشد ندیم، یاسر سلطان، شہروز خان ملک کی نمائندگی کریں گے۔ کوچ سلمان بٹ، تنویر حسین، کرنل نبیل احمد بیگ بطور آفیشل اتھلیٹکس ٹیم کا حصہ ہیں۔ باکسنگ ٹیم میں فاطمہ زہرا، اورا اکرم، ماریہ اور قدرت اللہ شامل ہیں، ان کے ساتھ محمد نثار خان ٹیم آفیشل ہیں۔ جوجٹسو میں حمیرا ، شاہ زیب، ذاکر عباس کے ساتھ فیاض فیروز جارہے ہیں۔کراٹے میں فخرالنسا، لائبہ ضیا، محمد ابرار، شمس الدین، مبارک علی، کوچ قراۃ العین، رابعہ سلیم اور مینجر محمد سلیم اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔سوئمرز میں حریم ملک، جہانگیر نبی، مہر مقبول، وجہیہ عیشہ حیات ایوب، موحد صادق لون، سید محمد دانیال، اریان رحمان خاور کا نام فہرست میں درج ہے، ٹیم مینجر رضوان رفیع اور کوچ محمدعاطف ہوں گے۔ٹائیکوانڈو کے لیے احتشام الحق، منیشہ علی، فاطمین، حمزہ عمر سعید جبکہ کوچ یوسف کرمانی کا انتخا ب ہوا ہے۔ٹیبل ٹینس ٹیم میں بسمہ فریال، کلثوم خان، محمد شاہ خان، تیمور خان، اعجاز علی، حمزہ اکرام، حور فواد کے ساتھ عرفان اللہ خان مینجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ریسلنگ میں حیدر علی بٹ، عنایت اللہ، محمد عبداللہ، محمد گلزار کے ساتھ کوچ محمد انعام بٹ ہوں گے۔ ووشو کے لیے نمرا مبشر، رابعہ بتول، عبدالرحمان علی، صدام حسین، افتخار احمد انور، محمد اویس کو لیا گیا ہے، عامر شہزاد بٹ ٹیم مینجر ہوں گے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ٹیم دستے میں سعید اختر خزانچی، ڈاکٹر سبینہ کو میڈیکل آفیسر اور سہییل گل کو انتظامی آفیسر رکھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
روم: پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔پاکستان کے سفیر علی جاوید اور اٹلی کی وزارتِ خارجہ کے سیکرٹری جنرل، عزت مآب سفیر ریکارڈو گوارِیلیا نے حال ہی میں ایک ایسے معاہدے پر دستخط کئے ہیں. جس کے تحت سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کیلئے ویزا کی شرط ختم کر دی گئی ہے. معاہدے پر دستخط کی پُروقار تقریب اٹلی کی وزارتِ خارجہ میں روم میں منعقد ہوئی۔تقریب سے قبل دونوں اعلیٰ حکام کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی. دونوں فریقوں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تزویراتی تعاون کی مضبوطی، وسعت اور مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان روایتی طور پر دوستانہ اور تعمیری دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا، جبکہ اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر جاری تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔دونوں جانب سے اس معاہدے کو باہمی اعتماد اور دوستی کی عکاسی قرار دیا گیا اور اسے موجودہ دوطرفہ تعاون کے نظام میں ایک اہم اضافہ قرار دیا گیا. معاہدے سے سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی پیدا ہوگی اور دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے۔پاکستان اور اٹلی کے درمیان اس وقت متعدد نئے معاہدوں پر غور جاری ہے. اس کے علاوہ دونوں ممالک کی جامعات اور تحقیقی اداروں کے درمیان 21 مفاہمتی یادداشتیں (MoUs) موجود ہیں، جبکہ سیاحت، ثقافت، سائنس و ٹیکنالوجی، کھیل، اعلیٰ دفاعی مطالعات اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دونوں حکومتوں کے درمیان 15 معاہدے طے پا چکے ہیں۔دفاعی تعاون کا معاہدہ 2009 میں طے پایا، جبکہ 2013 میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان قائم کیا گیا، اسی طرح مشترکہ اقتصادی کمیشن 2005 میں تشکیل دیا گیا، سرمایہ کاری کے تحفظ کا معاہدہ 1997 میں طے پایا، دوہری شہریت کا معاہدہ 1983 میں جبکہ حوالگیِ ملزمان (Extradition) کا معاہدہ 1972 میں دستخط کیا گیا تھا۔اس سے قبل 7 مئی 2025 کو اسلام آباد میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان ’’لیبر موبیلٹی اینڈ مائیگریشن‘‘ کے موضوع پر ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے، جو کسی یورپی ملک کے ساتھ پاکستان کا پہلا باقاعدہ لیبر معاہدہ ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستانی افرادی قوت کو اٹلی میں پاکستانی شہریوں کیلئے مختص 10,500 ملازمتوں کے کوٹے سے فائدہ اٹھانے کا موقع حاصل ہوگا۔پاکستانی سفیر نے سیکرٹری خارجہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل کو ساتویں دورِ دوطرفہ سیاسی مشاورت میں شرکت کیلئے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، انہوں نے 2026 کی آخری سہ ماہی میں اس اجلاس کے انعقاد کیلئے پاکستان کی آمادگی سے آگاہ کیا اور اسلام آباد میں اٹلی کے نئے سفارت خانے کے افتتاح کی خواہش کا اظہار کیا، جو اٹلی کا بیرونِ ملک سب سے بڑا سفارتی مشن ہوگا. اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔