کیا مِیرا اپنی نئی فلم سلمان خان کے ساتھ کریں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اداکارہ میرا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر آنے والی نئی فلم کا مبہم اشارہ دیا ہے جس کے لیے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
میرا اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے بیانات اور انگریزی بولنے کی کوشش میں غلطیوں کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں۔
آج کل میرا ایک اور مبہم پوسٹ ک باعث زیر بحث ہیں جس میں انھوں نے اپنی نئی فلم لانگ ڈسٹنس کا اعلان کا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں ادکارہ میرا نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کا شکریہ بھی ادا کیا جنھوں نے ان کی فلم کا سکرپٹ پڑھا۔
اداکارہ میرا کے بقول یہ اسکرپٹ نہ دکھائی دینے والی سیاہی (Invisible Ink) سے لکھا گیا تھا۔ انھوں نے کیپٹن نوید اور امریٹس کا بھی شکریہ ادا کیا۔
میرا کی اس مبہم پوسٹ سے یہ گمان بھی ہوتا ہے کہ ان کی فلم Long Distance کے لیے نوید اور ایمریٹس نے سرمایہ کاری کی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین بھی اداکارہ میرا کی اس مبہم پوسٹ سے کنفیوژن کا شکار ہوگئے۔ زیادہ تر صارفین نے پوچھا کہ آخر آپ کہنا کیا چاہتی ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ دنیا اب تک معصوم لوگوں کی وجہ سے قائم ہے جیسے میرا جی!
دوسرے نے مشورہ دیا: "براہ کرم ChatGPT استعمال کریں۔"
اداکارہ میرا نے فلم کے عنوان یا تفصیلات کا ذکر نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے مداح اور ناقدین مزید وضاحت کے منتظر ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ میرا
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔