مذہبی اختلافات کے باوجود سلمیٰ خان سے شادی کیسے ہوئی، سلمان خان کے والد نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
بالی ووڈ کے سینئر فلم ساز سلیم خان جنہوں نے ’دیوار‘ ’زنجیر‘ اور ’شعلے‘ جیسی مشہور ایکشن اور ڈرامائی فلمیں لکھیں ان کی ذاتی زندگی بھی ان کی فلموں کی طرح ڈرامائی رہی۔ انہوں نے ایک بار بتایا تھا کہ کس طرح انہیں اپنی بیوی سلمیٰ خان کے ہندو خاندان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے ان کی قبولیت حاصل کرنے کے لیے کیا کوششیں کیں۔
سلیم خان نے اپنے بیٹے ارباز خان کے ٹاک شو ’دی انونسیبلز‘ میں ایک بار اعتراف کیا کہ ان کا تعلق سلمیٰ خان سے خفیہ طور پر شروع ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سلمیٰ کے خاندان سے یہ تعلق چھپانا مشکل لگا تو انہوں نے کہا کہ میں آپ کے والدین سے ملنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے والد اور والدہ کی ویڈیو کیوں دھوم مچا رہی ہے؟
سلیم خان نے پہلی ملاقات کے دوران اپنے گھبراہٹ کے بارے میں بتایا، ’جب میں ان کے خاندان سے ملنے گیا، تو مجھے لگا جیسے پورے ملک کے مہاراشٹراین ایک جگہ جمع ہو گئے ہوں۔ وہاں اتنے لوگ تھے، میں اتنا کبھی نہیں گھبرایا تھا جتنا اس دن تھا۔ سب مجھے دیکھنے آئے تھے، جیسے میں چڑیا گھر کا نیا جانور ہوں۔ بہت سے لوگ میرے حق میں بھی تھے‘۔
انہوں نے بتایا کہ سلمیٰ کے والد نے میرے مذہب کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا اور کہا، ’ہم نے آپ کے بارے میں تحقیق کی ہے۔ آپ تعلیم یافتہ ہیں اور اچھے خاندان سے ہیں۔ آج کل اچھے لڑکے کم ملتے ہیں، مگر مذہب قابل قبول نہیں ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’باپ بننا چاہتا ہوں اور بنوں گا بھی‘، سلمان خان نے خواہش کا اظہار کردیا
سلیم خان کے مطابق انہوں نے سلمیٰ خان کے خاندان کو یقین دلایا کہ ’میرے اور سلمیٰ کے درمیان ہزاروں مسائل ہو سکتے ہیں، مگر مذہب کبھی مسئلہ نہیں ہوگا‘۔ سلیم نے یہ بھی بتایا کہ انہیں سلمیٰ کی دادی کی حمایت حاصل تھی۔ انہوں نے کہا، ’ان کی دادی، جنہیں آجی کہتے تھے، خاندان میں صرف وہی تھیں جو میرے حق میں تھیں۔ وہ انتظار کرتی تھیں اور کہتی تھیں، میرا شنکر کب آئے گا‘؟
سلمیٰ خان جن کا اصل نام سوشیلا تھا، نے 1964 میں شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کیا۔ اس جوڑے کے چار بچے ہیں، بیٹے سلمان، ارباز، سہیل اور بیٹی علویرا۔ بعد ازاں 1981 میں سلیم خان نے اداکارہ ہیلن سے دوسری شادی کی۔ آج بھی یہ پورا خاندان ممبئی میں ایک ساتھ رہتا ہے اور مضبوط رشتوں اور خاندانی اقدار کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ سلمان خان سلمیٰ خان سلیم خان سلیم خان شادی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ سلیم خان سلیم خان شادی
پڑھیں:
بینظیرانکم سپورٹ کےساڑھے13 ہزار ایک خاندان کےلیےبہت اہمیت رکھتےہیں، حقارت سےنہ دیکھاجائے،روبینہ خالد
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اج کل بہت زیر بحث ہے، چھ کروڑ افراد اس پروگرام سے جڑے ہیں۔ 13 ہزار 5 سو روپے ایک خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، اسے حقارت سے نہ دیکھا جائے۔
چئیرپرسن بی آئی ایس پی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی سیاسی نہیں بلکہ صرف کفالت، نشونما، وظائف اور ہنر مند پروگرام کی بات کروں گی، منفی بات کرنا اسان ہے لیکن کسی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اہم کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک کے اداروں کی عزت کرتی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک کروڑ خاندانوں کی کفالت کرتا ہے، چھ کروڑ افراد اس پروگرام سے جڑے ہیں۔ 13 ہزار 5 سو روپے ایک خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اسے حقارت سے نہ دیکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ 36 لاکھ خواتین نشونما پروگرام سے استفادہ حاصل کرتی ہیں۔ بچوں میں گروتھ اسٹنٹنگ میں 6.4 فیصد کمی آئی ہے، آغا خان کی رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کی عمر کے بچوں میں گورتھ اسٹنٹنگ میں20 فیصد کمی آئی ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ تعلیمی پروگرام میں ایک کروڑ 87ہزار بچے اس پروگرام میں رجسٹرد ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انتظامی اخراجات صرف ایک فیصد ہیں، کفالت پروگرام کے تحت ایک کروڑ 70 لاکھ بچے رجسٹرڈ ہیں، 216ارب روپے بچوں کی تعلیم پرخرچ کرچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت 500 سے زائد بچوں نے میٹرک میں اے گریڈ حاصل کیا، تمام حکومتیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کرتی ہیں۔