غزہ و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سلمان راجا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-08-15
اسلام آباد ( آن لائن) تحریک تحفظ آئین پاکستان و پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرام راجہ کا کہنا ہے کہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ہم کشمیری عوام کے ساتھ بھی کھڑے ہیں، ان سے مذاکرات کیے جائیں۔ اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے بیڑے کو اسرائیل نے قبضے میں لے لیا ہے۔سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت جبر سے نہیں چل سکتی، نوجوان نسل بیرونِ ممالک جا رہی ہے، یہاں دن بدن مہنگائی بڑھ رہی ہے، ملک میں گندم کا بحران سر اٹھا رہا ہے۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے میں امن کی کوئی بات نہیں، ٹرمپ کے 20 نکاتی ایجنڈے کی وزیرِ اعظم پاکستان نے تعریف کی، وزیرِ اعظم نے ایجنڈا پڑھے بغیر ہی اس کی تعریفیں کرنا شروع کر دیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے۔وزیراعظم نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس مبارک دن پر وہ چینی عوام کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، یہ دن نہ صرف چین کے شاندار قومی سفر کی یاد دہانی ہے بلکہ عالمی امن، استحکام اور ترقی میں چین کے کردار کا بھی اعتراف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین نے ترقی اور خوشحالی کے ایسے سنگِ میل عبور کیے ہیں جو دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔