data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: چین نے امریکا کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کے بار بار غلط استعمال پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی عالمی کوششیں ناکام ہوتی رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں چینی مندوب اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ فو کونگ نے کہا کہ اگر امریکا بار بار سلامتی کونسل کی قراردادوں کو ویٹو نہ کرتا تو غزہ کے بحران پر عالمی ردعمل کہیں زیادہ مؤثر ہوتا۔

چینی سفیر نے کہا کہ امریکا کے اسرائیل کو مسلسل بچانے کے باعث نہ صرف سلامتی کونسل کی قراردادیں سبوتاژ ہوئیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی،  بین الاقوامی برادری طویل عرصے سے جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لڑائی روکنے کا مطالبہ کر رہی ہے مگر امریکا ہر بار رکاوٹ بن کر سامنے آیا۔

چین نے واضح کیا کہ غزہ میں انسانی المیہ اب عالمی انسانی ضمیر اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کو پامال کر رہا ہے۔ جنگ بندی میں مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے، ،  فلسطین کا دیرینہ مسئلہ صرف دو ریاستی حل کے تحت ہی حل ہو سکتا ہے اور غزہ و مغربی کنارہ فلسطین کے ناقابلِ تقسیم حصے ہیں، اس لیے بعد از جنگ کسی بھی قسم کی تعمیر نو یا حکمرانی کے انتظامات فلسطینی عوام کی مرضی کے مطابق ہونے چاہئیں۔

خیال رہےکہ اسرائیلی نیوی نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے 21 جہازوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور کم از کم 317 انسانی حقوق کے کارکنان اور رضا کاروں کو حراست میں لے لیا۔

 یہ کارکنان دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا واحد مقصد غزہ کے مظلوم عوام تک خوراک، ادویات اور بنیادی امداد پہنچانا تھا، فلوٹیلا کئی روز قبل بحیرۂ روم سے غزہ کی جانب روانہ ہوئی تھی اور اس بار برسوں بعد پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں جہاز اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑتے ہوئے غزہ کے قریب پہنچے تھے۔

فلوٹیلا ٹریکر کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام کارکنان کو اسرائیل کے اشدود پورٹ منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے انہیں یورپی ممالک ڈی پورٹ کر دیا جائے گا، اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پچھلے 18 برس سے اسرائیلی محاصرے میں ہے اور رواں سال مارچ میں اسرائیل نے مزید سختیاں کرتے ہوئے تمام بارڈر کراسنگ بند کر دی تھیں، جس کے باعث کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور امدادی سامان غزہ میں داخل نہیں ہو پا رہا،  اقوام متحدہ کے مطابق صورتحال قحط سالی تک پہنچ چکی ہے۔ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 66 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں امداد کے نام پر امریکا اور اسرائیل دہشت گردی کر رہے ہیں، عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں جبکہ مسلم حکمران بھی بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی اقوام متحدہ

پڑھیں:

مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش

عالمی ادارہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت میں غیر سرکاری تنظیموں اور تنقیدی آوازوں کو دبانےکا مذموم منصوبہ سامنے لے  آیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت8انسانی حقوق کی تنظیموں نے  فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کے قواعد میں کی جانے والی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کےمطابق بھارت کے نئےغیرملکی فنڈنگ قوانین، سول سوسائٹی پر سخت نگرانی اورتنظیم سازی کی آزادی کے حق کو دبا رہے ہیں۔ 

انسانی حقوق،پالیسی تحقیق،عوامی شعور،قانونی اصلاحات اورحکومتی احتساب پرکام کرنے والی ہزاروں تنظیمیں  زد میں آئیں گی ، بھارت کے قوانین عالمی اصولوں کیخلاف ہیں جن کے ذریعے این جی اوز پرغیر ضروری اور حد سے زیادہ پابندیاں عائد کی گئیں۔

بھارتی حکومت گزشتہ ایک دہائی میں انسانی حقوق کی 22 ہزار 498تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کر کےانہیں کام سے روک چکی ، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بھی 2016میں این جی اوز پر پابندیوں کے کالے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے  مطابق بھارتی حکومت یہ قوانین  تنقید کرنے والی این جی اوزکو دبانے کیلئے استعمال کر  رہی ہے۔ مالیاتی شفافیت کے نام پر بنائے گئے یہ قوانین دراصل سول سوسائٹی کو کنٹرول کرنے کا ہتھکنڈہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم