غزہ پر اسرائیلی حملوں نے نتین یاہو کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا، حماس
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اور عرب و اسلامی ممالک سنجیدگی کے ساتھ فلسطینی عوام کے حوالے سے اپنی قانونی و انسانی ذمہ داریاں نبھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ صیہونی فورسز، غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف اپنے ظالمانہ جرائم اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ حملے تل ابیب کے رہنماؤں کے اس جھوٹ کو بے نقاب کر رہے ہیں کہ وہ جنگ بندی کے لئے "ڈونلڈ ٹرامپ" کے پیش کردہ منصوبے سے متفق ہیں۔ حماس نے اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" كے اس دعوے كو بھی مسترد كیا جس میں انہوں نے عام شہریوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں کمی کا اشارہ دیا۔ انہوں نے ان انسانیت سوز جرائم کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری اور عرب و اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ فلسطینی عوام کے حوالے سے اپنی قانونی و انسانی ذمہ داریاں نبھائیں۔
نیز فوری طور پر فلسطینی عوام کے تحفظ اور غزہ میں نسل کشی کی اس جنگ کو روکنے کے لئے بھی دباؤ ڈالیں جو دو سال پہلے شروع ہوئی تھی۔ حماس نے دنیا بھر کے حریت پسندوں اور سرگرم کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی جاری رکھیں۔ اس کے علاوہ صیہونی رژیم کے خلاف اپنی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے غزہ میں جاری جنگی جرائم اور جارحیت کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔ واضح رہے کہ حماس کا یہ بیان ایسی صورت میں سامنے آیا جب گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 70 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں کئی خواتین اور بچے شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی عوام کے
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔