غزہ میں جاری کارروائیوں پر بڑھتی ہوئی عالمی مخالفت اور دباؤ سے نکلنے کے لیے اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اپنے حق میں استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت انفلوئنسرز کو فی پوسٹ 7 ہزار ڈالر تک ادا کر رہی ہے تاکہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسرائیل کے حق میں مواد شیئر کریں۔

امریکی فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ فنڈنگ حکومتِ اسرائیل ہیوس (Havas) میڈیا گروپ کے ذریعے کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 9 لاکھ ڈالر کے ابتدائی بجٹ کا نصف امریکی انفلوئنسرز کی بھرتی اور تربیت پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اسرائیل ٹرمپ کے سابق ڈیجیٹل اسٹریٹجسٹ بریڈ پارسکیل کو ماہانہ 15 لاکھ ڈالر دے رہا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہزاروں اسرائیل حامی پیغامات تخلیق کریں۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے نیویارک میں امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ایک گروپ سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اسرائیل کی گرتی ہوئی حمایت کو کیسے بحال کریں گے؟ اس پر نیتن یاہو نے جواب دیا کہ ہمیں مقابلہ کرنا ہوگا اور یہ مقابلہ ہم انفلوئنسرز کے ذریعے کریں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

رجب بٹ اور سامعہ حجاب کا لائیو سیشن وائرل؛ نامناسب گفتگو پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور انفلوئنسر سامعہ حجاب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔ برطانیہ میں مقیم رجب بٹ اور دبئی میں رہنے والی سامعہ حجاب کے حالیہ ٹک ٹاک لائیو سیشن کا ایک کلپ وائرل ہوا جس میں دونوں کے درمیان ’’نامناسب گفتگو‘‘ دیکھی گئی۔ لائیو کے دوران رجب بٹ نے سامعہ کی باڈی سے متعلق غیر مناسب تبصرے کیے، جن کا سامعہ نے بھی بے تکلف انداز میں جواب دیا۔ گفتگو میں جسمانی تبصرے اور بولڈ جملوں نے صارفین کو شدید برہم کر دیا۔ رجب نے سامعہ کے باڈی شیپ کی تعریف کی جس پر سامعہ نے اپنے وزن اور ٹائٹ ڈریسنگ کا ذکر کیا، لیکن رجب نے مزید نامناسب جملے کہہ کر گفتگو کو متنازع بنا دیا۔ کلپ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا، صارفین نے اسے ’’غیر اخلاقی‘‘، ’’نامناسب‘‘ اور ’’سستا مواد‘‘ قرار دیا۔ کئی صارفین نے رجب بٹ کے رویے کو شرمناک کہا جبکہ کچھ نے سامعہ حجاب کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔ یہ دونوں انفلوئنسرز پہلے بھی مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، تاہم اس بار دونوں کے لائیو کلپ نے انہیں ایک نئی بحث کا حصہ بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیص حمید سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں کر رہے ہیں؟
  • بچی کے لالی پاپ نے ڈاکو کو بدل دیا؟ حقیقت جان کر سب حیران
  • شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟
  • رجب بٹ اور سامعہ حجاب کا لائیو سیشن وائرل؛ نامناسب گفتگو پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
  • اہلیہ کی سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ، سلمان آغا کا ردعمل سامنے آگیا
  • نیویارک میئر کی تنخواہ کتنی؟ ظہران ممدانی کی آمدنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
  • رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
  • دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
  • پاک افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے روس کی ثالثی کی پیشکش