پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان ایک بار پھر دوسری اہلیہ سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہوگئے۔

گزشتہ شب فیروز خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اسٹوری شیئر ہوئی جس میں ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو ٹیگ کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے۔

وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار کو بلیک میل کرکے شادی پر مجبور کیا گیا اور انہیں والدہ اور بچوں کا ساتھ چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ورنہ جھوٹے الزامات لگائے جائیں گے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

اسٹوری میں مزید کہا گیا کہ وہ نفسیاتی علاج کرا رہے ہیں مگر انہیں اپنے ہی گھر والوں کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور گھر والوں سے دور کیا جارہا ہے۔

یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کے درمیان قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب سے بھی علیحدگی ہوگئی ہے۔ تاہم کچھ گھنٹوں بعد فیروز خان نے وضاحت دی کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور یہ پوسٹ ان کی مرضی یا علم کے بغیر اپ لوڈ ہوئی جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ جون 2024 میں فیروز خان نے ماہر نفسیات ڈاکٹر زینب سے شادی کی تھی جبکہ اس سے قبل 2018 میں علیزا سلطان سے پہلی شادی اور 2022 میں علیحدگی ہوچکی تھی۔ تازہ معاملے پر فی الحال فیروز خان یا ڈاکٹر زینب کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز خان

پڑھیں:

کیٹی پیری سے رومانوی تعلقات، جسٹن ٹروڈو کی سابقہ اہلیہ کا ردِعمل آگیا

کینیڈا کے سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کی سابقہ اہلیہ صوفی گریگوار نے اپنے سابق شوہر کی امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے ساتھ رومانس پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری سے متعلق سوال کے جواب میں صوفی نے کہا کہ سابق ساتھی کا کسی نئے شخص کے ساتھ دیکھے جانا کسی کے لیے بھی بس ایک عام احساس ہوتا ہے۔

صوفی نے کہا کہ ہم انسان ہیں اور چیزیں ہمیں متاثر کرتی ہیں یہ نارمل ہے، لیکن آپ کیسے ردِعمل دیتے ہیں، یہ آپ کی اپنی چوائس ہوتی ہے، میں کوشش کرتی ہوں کہ شور کے بجائے موسیقی سنوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی زندگی میں موجود خبریں اور باتیں بعض اوقات ٹرگر بھی بن سکتی ہیں، مگر یہ بھی انسان ہونے کا حصہ ہے، میں ان جذبات کے ساتھ کیسے جینا چاہتی ہوں، یہ میرا فیصلہ ہے۔

انٹرویو میں صوفی کا کہنا تھا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میرے پاس جذبات نہیں یا میں روتی، ہنستی یا غصہ نہیں کرتی، میں بہت نرم دل انسان ہوں، لیکن جذبات اور ردِعمل کے درمیان جو فیصلہ ہوتا ہے، وہ میرے ہاتھ میں ہے۔

ٹروڈو کی سابق اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ میں خود کو مایوس ہونے دیتی ہوں، غصہ، اداسی سب محسوس کرنے دیتی ہوں، کیونکہ ایک مینٹل ہیلتھ ایڈووکیٹ کے طور پر مجھے معلوم ہے کہ ان جذبات کو محسوس کرنا کتنا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ کیٹی پیری نے جولائی 2025 میں اورلینڈو بلوم سے علیحدگی اختیار کی تھی، انہوں نے 25 اکتوبر 2025 کو جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھے جانے کے بعد اپنی نئی محبت کو عوامی سطح پر ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ صوفی گریگوار اور جسٹن ٹروڈو نے 2023 میں 18 سال کی شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکنالوجی کے دو بے تاج بادشاہ آمنے سامنے؛ ایلون مسک اور جیف بیزوس کی نوک جھونک
  • اہلیہ کی سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ، سلمان آغا کا ردعمل سامنے آگیا
  • بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر ماں کو کلہاڑی کے وار سے موت کے گھاٹ اُتار دیا
  • شاہ زیب خانزادہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل
  • کیٹی پیری سے رومانوی تعلقات، جسٹن ٹروڈو کی سابقہ اہلیہ کا ردِعمل آگیا
  • قصور، ناخلف بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر ماں کو کلہاڑی کے وار سے موت کے گھاٹ اُتار دیا
  • ٹک ٹاک میں ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف
  • جعفرآباد ؛ پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کاحملہ، کانسٹیبل زخمی
  • ’گووندا اچھے شوہر نہیں… ہیروئینز کے ساتھ زیادہ وقت گزارا، اہلیہ سنیتا آہوجا
  • فیروز خان کی پوسٹ پر سابقہ و موجودہ اہلیہ کی لڑائی، بہن نے حقیقت بیان کردی