2025-11-19@11:15:24 GMT
تلاش کی گنتی: 27046

«انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی»:

    — فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔اس ملاقات میں ‎‎پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ‎دوطرفہ تعاون بڑھانے اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔‎‎سعودی سفیر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔‎پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برما کے مسلمانوں کے لیگل اسٹیس کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے تو سعودی عرب کے سفیر نے مسئلے کےحل میں مثبت کردار ادا کرنے پر پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اس ضمن میں باضابطہ معاہدے پر...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے والدین سے بچوں کو خسرہ اور روبیلا ویکسین لازمی لگوانے کی اپیل کر دی۔اسلام آباد میں ویکسین مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچے اندھے یا دماغی طور پر مفلوج ہوسکتے ہیں، ویکسین بچوں کی زندگیاں بچاتی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا کی ویکسین بچوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
    اسکرین گریب وفاقی وزیرِاطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کی دیگر حکام کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر گرے شرٹ اور بلیک ٹراوز میں سر پر کیپ لگائے پُرجوش انداز میں پیڈل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ان کے ہمراہ پیڈل کورٹ میں دیگر حکام بھی موجود ہیں، جو عطا تارڑ کے ساتھ پیڈل کھیلتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ پیڈل ایک ریکیٹ اسپورٹ ہے جو ٹینس سے ماخوذ ہے اور سو سال سے زائد عرصے سے کھیلی جا رہی ہے، ٹینس کے مقابلے میں اس کا کورٹ چھوٹا ہوتا ہے، اس میں ڈبلز لائنز نہیں ہوتیں اور جال (نیٹ) بھی نیچا ہوتا ہے۔یہ کھیل حالیہ برسوں میں...
    آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کےلیے ابھی سے تیاری کی جائے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس...
    امریکا میں وکلا خبردار کر رہے ہیں کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ساتھ جذباتی یا رومانوی تعلقات شادیوں کے ٹوٹنے کی ایک بڑھتی ہوئی وجہ بن رہے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) اور گورک (Grok) جیسے چیٹ بوٹس لوگوں کی روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور کچھ لوگ ان سے اتنا گہرا تعلق قائم کر لیتے ہیں کہ اپنے حقیقی ساتھیوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔ مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے تاریک پہلو کیا ہیں، دنیا میں کتنے افراد استعمال کر رہے ہیں؟ ماہرین کے مطابق جیسے جیسے مصنوعی ذہانت (AI) بوٹس زیادہ ’ہمدرد‘ اور ’انسان دوست‘ بنتے جا رہے ہیں، تنہائی یا ناخوش شادی شدہ افراد ان کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: کیا...
    پنجاب حکومت نےغیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان و غیرملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام ملے گا اور اُ ن کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ عُظمیٰ بخاری نے بتایا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا ہے۔ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے درست معلومات حکومت کو فراہم کیں ہیں۔
    وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے،وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی...
    ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ غیر قانونی افغان شہریوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔  صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا، ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے حکومت کو درست معلومات فراہم کیں۔ پنجاب؛ آئمہ کرام کے وظیفے کی منظوری و نگرانی کا نیا نظام تیار انہوں نے کہا کہ ویسلز بلور کے تحت معلومات دینے والے شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان و غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 6 ہزار 220 غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو واپس اِن کے وطن بھجوایا گیا ہے۔
    اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کی ہے، جس میں وفاقی آئینی عدالت کے اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ میں انتظامات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی موجودہ بلڈنگ سے پرانی عمارت منتقلی کے حوالے سے بھی گفتگو  کی گئی۔ بعد ازاں میٹنگ ختم ہونے پر وزیر قانون واپس روانہ ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں وفاقی آئینی عدالت سے متعلق معاملات زیر غور رہے۔ ذرائع نے...
    اسحاق ڈار کی قطری وزیراعظم سے غیر رسمی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ماسکو میں ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس کے موقع پر ہوئی۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار نے روس کے...
    جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اہلبیتؑ کی محبت ایمان کا حصہ اور ان سے بغض، گمراہی کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ انبیاء لاوارث نہیں ہوتے۔ انبیاء اپنی اولاد کو وراثت دیتے ہیں۔ یہی قرآن کا فیصلہ ہے اور یہی اہلِ بیتؑ کا موقف۔ لہٰذا سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کا حقِ فدک قرآن و سنت کی روشنی میں مسلم اور واضح ہے۔ آلِ محمدؐ نہ صرف حق پر ہیں، بلکہ وہی حق و صداقت کا معیار ہیں۔ دین انہی کے ذریعے سمجھا جاتا ہے اور انہی کے ذریعے محفوظ رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے...
    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے علی مسجد جہانگیر آباد، شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد تدفین ان کے آبائی قبرستان شیخوپورہ میں ہوگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون اور علاقائی اشتراک کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت بھی شریک تھے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تمام رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اقتصادی تعاون کو وسعت دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او ہنگامی حالات اور انسانی بحرانوں سے نمٹنے میں علاقائی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کی...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان و غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 6 ہزار 220 غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو واپس اِن کے وطن بھجوایا گیا ہے۔
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے زیرِ صدارت اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئندہ برس کے مون سون کے ممکنہ جانی و مالی نقصانات سے بچاؤ کے لیے فوری تیاری کی ہدایت دی گئی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے اور ہر تیسرے سال موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر ملکی جی ڈی پی کا خاطر خواہ حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے، جبکہ قیمتی اور محدود وسائل ترقی کی بجائے اس بچاؤ میں صرف ہوتے ہیں۔ مزید پڑھیں: مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل جاری انہوں نے زور دیا کہ پاکستان جس کا موسمیاتی تبدیلی میں کردار نہ ہونے...
    پاکستان بھر کے وکلا نے 27ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر لاہور ہائی کورٹ بار ملک آصف نسوانہ کا کہنا ہے کہ دسمبر 2025 میں لاہور اور کراچی سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس، وکلا کی ریلی، 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سینیئر وکیل منیر اے ملک نے کی جبکہ چیئرمین پاکستان بار کونسل منیر اے ملک،...
    فوٹو: اسکرین گریب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ماسکو میں ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اسحاق ڈار کی ماسکو میں صدر پوٹن سے ملاقاتنائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود آئی جی اسلام آباد کی متعلقہ اداروں کے ساتھ میٹنگ نہ ہو سکی۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو دو ہفتوں میں اے این ایف، پرائیویٹ اسکولز اتھارٹی اور دیگر حکام سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ جہاں امن و امان کا مسئلہ اہم ہے، وہیں منشیات کا خاتمہ بھی انتہائی اہم ہے، سیکیورٹی اقدامات کے باوجود کچہری میں دھماکا ہوگیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر آئی جی کی مصروفیات تھیں، جلد میٹنگ ہوجائے گی۔دوران...
    ملائیشیا کے فٹبال میں بڑا بحران کھڑا ہو گیا ہے جہاں فیفا نے قومی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کی معطلی کے بعد فٹبال ایسوسی ایشن آف ملائیشیا کے اندرونی نظام کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیفا کے مطابق ان کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر جعلی یا تبدیل شدہ دستاویزات استعمال کرکے ملائیشیا کی نمائندگی کے لیے اہلیت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہیں 12 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔ یہ تمام کھلاڑی ایشین کپ 2027 کے کوالیفائر میں جون میں ہونے والے میچ میں ویتنام کے خلاف ملائیشیا کی 4-0 کی جیت میں شامل تھے۔ فیفا اپیل کمیٹی نے حکم دیا ہے کہ فوری طور پر ایف اے ایم کے اندرونی آپریشنز کی...
    اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 28 ویں ترمیم چل پڑی، بہت جلد اسمبلی میں آجائے گی، جیسے 27 ویں ترمیم ملک کے لئے بہترین ثابت ہوگی وہاں 28 ویں ترمیم اس سے بھی اہم ترین ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب ایک پیج پر ہیں، لگتا ہے کہ سب 28 ویں ترمیم کے ساتھ بھی کھڑے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، تنظیموں کو ایکٹو کریں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کی کارکردگی سے خوش...
    لاہور ( نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف جاری نوٹس کے معاملے پر دائر درخواست کو غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف دیئے گئے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کی غیرحاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر کو پیش نہ ہونے پر معطل کر دیا گیا ہے، ڈی جی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ دوران سماعت جسٹس شجاعت علی خان نے...
    مشہور آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم روبلاکس نے بچوں کی حفاظت کے لیے ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب بچے پلیٹ فارم پر اجنبی بالغ افراد سے چیٹ نہیں کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں چیٹ فیچرز استعمال کرنے والے اکاؤنٹس کے لیے عمر کی لازمی تصدیق متعارف کرائی جا رہی ہے۔ یہ پابندی دسمبر سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈ میں نافذ ہوگی، جبکہ جنوری سے دنیا بھر میں اس کا اطلاق کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: موبائل گیمز کا شوق رکھنے والے صارفین کے لیے فیس بک کا بڑا اعلان روبلاکس کو طویل عرصے سے اس بات پر تنقید کا سامنا ہے کہ بچے غیر مناسب مواد تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں اور بالغ...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سب کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیل میں ملاقات کرنے کی اجازت ہونے سے کیا ہوگا؟ عوام پہلے ہی غربت اور مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں لہٰذا بہتری کے حالات پیدا کریں۔ انہوں نے 9 مئی مقدمات سے متعلق کہا کہ میں تو یہاں تھا ہی نہیں بلکہ بیرون ملک تھا اور میرے خلاف کیسز ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چالیس چالیس سال کی سزائیں ہوئی ہیں، میرے بھتیجے...
    ویب ڈیسک : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاح روڈ بنی گالا کے علاقہ میں ملاوٹی دودھ بنانے کا کارخانہ سیل کردیا گیا ہے ، 2 افراد گرفتار جبکہ 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کارخانے سے 15ہزار لیٹر تیار دودھ ،1200کلو گھی، 2500 کلو سکم ملک پاوڈر اور 5 کلو کیمیکل برآمد ہوا۔ ملاوٹی دودھ اور اجزا کو موقع پر تلف کیا گیا۔ لائن لین کی پابندی نہ کرنیوالوں کی شامت آگئی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا تھا کہ وفاق میں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی،ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو...
    وفاقی آئینی عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹور کے برطرف سیل مین مزمل رفیق کی برطرفی کے کیس میں سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو کیس کی تیاری کے لیے وقت دیا اور وکیل سے مشورہ لینے کی ہدایت کی۔ مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آج سے بند، ملازمین کے لیے 28 ارب کا پیکج منظور جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے اور عدالت میں براہِ راست درخواست دائر کرنے کے بجائے قانونی مشورہ لیا جائے۔ عدالت نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آئندہ سماعت میں وضاحت طلب کی۔ درخواست گزار مزمل رفیق نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ سے برطرفی کے خلاف انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ان کے مطابق کینیڈین حکومت کی اجازت کے تحت 23 نومبر کو اوٹاوا کے بلنگز اسٹیٹ میں ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔ گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ منظوری اظہارِ رائے کی آزادی اور جمہوری اقدار کے حوالے سے کینیڈا کے عزم کی واضح علامت ہے۔ ان کے مطابق خالصتان ریفرنڈم مسلح جدوجہد کے بجائے ووٹ کی طاقت سے اپنے مطالبات کے حصول کا پُرامن راستہ ہے۔انہوں نے سکھ برادری پر زور دیا کہ وہ پنجاب کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کے لیے اپنے حقِ رائے دہی کا بھرپور استعمال کریں۔ادھر خالصتان تحریک...
    چین میں ایک شخص کی ذاتی زندگی نے سوشل میڈیا پر اخلاقی بحث چھیڑ دی ہے۔  57 سالہ گُوئی جون من نے اپنی بیوی ژان وین لیان کو 2017 میں  وفات کے بعد کرائیونکس کے ذریعے منجمد کرایا تھا۔ وہ چین میں اس طریقے سے محفوظ کی جانے والی پہلی شخصیت بنی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد ان کا جسم شانڈونگ یِن فنگ لائف سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں -190 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک بڑے کرائیونک ٹینک میں محفوظ ہے، جس کے لیے گُوئی نے 30 سال کا معاہدہ کیا تھا۔ تاہم، حالیہ انٹرویو میں سامنے آیا کہ گُوئی 2020 سے وانگ چون شیایا...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی نومبر 2025ء کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے معمولی ردوبدل کیا ہے جس کا اطلاق یکم نومبر 2025ء سے ہوگا۔ منگل کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (اکتوبر 2025ء) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 1.39فیصد یا0.1696ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ...
    انہوں نے کہا کہ تحریکِ آزادی کو تقویت بخشنے کے لیے حکومتِ آزاد کشمیر کی طرف سے اس کے لئے وسائل مختص کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ نے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کی سنگین اور حساس صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے تحریکِ آزادی کشمیر کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے ایک بیان میں پرامن انتقال اقتدار پر آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر جرات...
    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت اور سول آرمڈ فورسز کو مزید رقم دینے کے علاوہ دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔ وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپیکی منظوری دیدی گئی۔ اس کے علاوہ سول آرمڈ فورسزکو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کیلئے 50 ارب روپی کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظورکی گئی، پاسکو کے خاتمے اوراس کے لیے خصوصی ادارہ قائم...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو منصب سنبھالے ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے، جس میں انہوں نے وفاق کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا، عوامی رابطہ مہم تیز کی اور سیاسی طور پر بھی خاصے سرگرم رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تو وفاق کی جانب سے اس فیصلے کی سخت مخالفت سامنے آئی۔ تاہم طویل تاخیر اور رکاوٹوں کے بعد سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کی کوشش اور کابینہ کی تشکیل وزیراعلیٰ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات اور گوردواروں کی دیکھ بھال اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی...
    ماسکو (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ماسکو میں چین کے وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کی۔ پاکستان اور چین نے سٹرٹیجک شراکت داری کی توثیق کی۔ ایس سی او فریم ورک کے تحت تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ دو طرفہ تذویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور شنگھائی سپرٹ کو علاقائی استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ماسکو میں ایس سی او سربراہ وفد کے ساتھ روسی صدر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہم خطے میں اقتصادی تعاون چاہتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی...
    اسلام آباد،مظفرآباد،لاہور(نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا سٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے اور مودی دنیا سے منہ چھپا رہا ہے۔ مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک انہیں یاد دلائیں گے کہ 7 جہازگرے تھے۔ اقوام متحدہ ہو یا آسیان، دنیا کا کوئی بھی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر عمران کو اقتدار دیاگیا تھا۔ میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا۔ جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں ہے۔ بھارت پاکستان...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ سکیورٹی کی وجہ سے اندر نا جا سکا۔ حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کئے جا چکے ہیں جبکہ سہولت کار  بھی گرفتار ہیں۔ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان اور امریکہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سے سپریم کورٹ بار کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سپریم کورٹ بار کے صدر ہارون الرشید نے کی وفد نے عدالت کے ججز سے بھی ملاقات کی۔ چیف جسٹس ار دیگر ججز کو مبارکباد دی۔
    لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے مشروبات سپرداری پر نہ دینے کے کیس میں وکلاء کو تیاری کیلئے 25 نومبر تک مہلت دیدی۔ عدالت نے درخواست گزار کے لائسنس پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے پاس اگر مشروبات تیاری کا لائسنس نہیں تو آپ کو اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ غیر معیاری مشروبات کا سامان آپ کو دوبارہ تیاری کی اجازت دیدیں کیوں؟ آپ دستاویزات آئندہ سماعت پر پیش کریں۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 ویں اور 30ترامیم آئیں گی، مگر حکمران ان ترامیم کے بعد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ جماعت اسلامی نے ایسی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ ترامیم واپس ہوں گی۔ جب عوام کے جمہوری حقوق سلب کیے جائیں گے تو لوگوں کے اندر مایوسی اور انارکی پھیلے گی جس کی ذمہ دار کوئی حکومت نہیں ریاست ہو گی۔ ملک میں ظلم کا نظام ہے اور یہ طاقتور کے ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی کا اجتماع...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس  ہوا۔ وزیر منصوبہ بندی نے  رمضان سے پہلے زیادہ طلب والی اشیاء کی پیشگی نشاندہی اور پلاننگ کا حکم دیا۔ احسن اقبال  نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی، اکتوبر 2024ء میں   7.2 فیصد تھی، اکتوبر 2025 میں  6.2 فیصد پر آگئی۔ ضروری اشیاء  کا  سپلائی پلان آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ زرعی اجناس کے کولڈ چین قائم کئے جائیں تاکہ رسد اور طلب کے درمیان توازن رکھا جاسکے۔ وزیر منصوبہ بندی  نے   محکموں کو ڈیٹابیس پر مبنی تجزیاتی رپورٹس بنانے کی ہدایت کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ صوبے اور...
    28ویں 29 ویں اور 30ویں ترامیم کے بعد حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے ترامیم ملک و قوم کیلئے نہیں چند خاندانوں کے مفاد میں لائی گئیں،میٹ دی پریس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 ویں اور 30ترامیم آئیں گی، مگر حکمران ان ترامیم کے بعد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ جماعت اسلامی نے ایسی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ ترامیم واپس ہوں گی۔ حاکمیت صرف اللہ کی ہے کسی فرد کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں، ترامیم کرنے اور کروانے والے سب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( نمائندہ جسارت) اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے 27ویں ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور جمعہ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ’آمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد‘، ’27ویں ترمیم مسترد‘، اور ’عدلیہ کی غلامی عوام کی غلامی ہے‘۔نامنظور کے نعرے لگائے۔احتجاج میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور ٹی ٹی اے پی کے وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، اور سابق قومی اسمبلی اسپیکر اسد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا، پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ حملے کے سہولت کار گرفتار ہیں جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک /رملہ اللہ/دوحا/غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرار داد کے حق میں 14 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، روس اور چین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ امریکی مندوب نے سلامتی کونسل میں پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیے اور انڈونیشیا سے تشکر کا اظہار کیا۔ امریکی مندوب نے کہا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا ادراک کیا اور اقدامات کیے، غزہ کے استحکام کے لیے قرارداد اہم ہے، آج (پیر کو) تاریخی اور تعمیری قرارداد منظورہوئی ہے۔قرار داد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت اور سول آرمڈ فورسز کو مزید رقم دینے کے علاوہ دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔ وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کے لیے 10 کروڑ 3 لاکھ روپی کی منظوری دیدی گئی۔اس کے علاوہ سول آرمڈ فورسزکو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظورکی گئی، پاسکو کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے باقی صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کاروائی کیلیے وفاقی حکومت سے درخواست کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس کے دوران شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شیئر کرنے پر 31 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کا حکم دے دیا امن کی مضبوطی کیلیے 5 بڑے وفاق المدارس نے مساجد اور آئمہ کرام کی رجسٹریشن پر اتفاق کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے آئمہ کرام کو پریشان نہ کرنے اور احترام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کو خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سی مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں جہاں پر دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آتے ہیں اور پاکستان ان کی مہمان نوازی کرتا ہے۔ جسدیپ سنگھ نے پاکستان میں ان کی میزبانی اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کا قافلہ آج سہ پہر 2بجے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگا ، امیر ڈاکٹر نورالحق قافلے کی قیادت کریں گے ،قافلے میں خواتین کی بڑی تعدا د بھی شریک ہوگی ۔ناظم سفر و اجتماع عام نور النویز نیتمام شرکاکو وقت کی پابندی، نظم و ضبط اور صفائی ستھرائی کے اصولوں اور ہمسفر ساتھیوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآبادواٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں چیف آئی ٹی آفیسر کی تعیناتی میں تمام تر مروجہ قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے اور اس تعیناتی کا حتمی فیصلہ بورڈ آف ڈائر یکٹر ز کے اجلاس میں اتفاق رائے سے کیاگیا،مذکورہ افسر کی تعیناتی میں دستاویزی بے ضا بطگی یا جانبداری کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ۔میڈیا سیل حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں شائع شدہ خبر کی وضاحت کی گئی ہے جس میں ادارہ کی ایک یونین کی جانب سے بذریعہ قانونی نوٹس الزام عائد کیا گیا ہے کہ HW&SC میں چیف آئی ٹی آفیسر کی تعیناتی میں قواعد و ضوابط اور ٹی آراوز کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔نوٹس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)اوجی ڈی سی ایل حیدرآباد کے ریجنل وآرڈینیٹر امام علی عباسی نے کہا ہے اندرون سندھ کے دیہاتوں میں ہیپاٹائٹس کا مرض خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے اس سے بچانے کے لیے لوگوں ہمیں انھیں علاج فری کی سہولت دینی ہو گی وہ یہاں ٹنڈوجام کے قریب ٹنڈو عالم مری میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کالا یرقان (ہیپاٹائٹس) کے علاج اور بچاؤ کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاح کرتے ہوئے کہااس کیمپ میں ٹنڈو عالم مری، ہوسڑی، بہاول زئنور، ٹنڈو عالم، گہانگھرا موری اور دیگر قریبی علاقوں سے آنے والے سینکڑوں افراد نے ہیپاٹائٹس یرقان کے مرض کا مفت چیک اپ کرایا آور مفت ٹیسٹ کئے گئیاس موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر ضلع جماعت اسلامی حیدرآباد انجینئر حافظ طاہر مجید نے کہا ہے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام پورے ضلع سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی ملک میں جتنی سیاسی جماعتیں ہیں انھوں نے صرف اپنے مفادات کی سیاست کی ہے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے جماعت اسلامی نے صرف عوام کے لیے جدوجہد کی ہے اور کر رہی ہے یہ بات انھوں نے اجتماع عام کے سلسلے میں جماعت اسلامی ٹنڈوجام کا جائزہ لیتے ہوئے اراکین جماعت اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی بحران موجود ہے حکمران عوام کے لیے کام کرنے کے بجائے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے سرگرم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ واٹر سپلائی اور ڈرینج کی سسٹم کی بحالی کیلئے سندھ فیلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیسن پروجیکٹ کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں ، دو مراحل پر مشتمل اس منصوبے میں مجموعی طورپر 400سے زائد واٹر سپلائی اور ڈرینج اسکیموں کی مرمت و بحالی شامل ہے جس سے صوبے کے مختلف اضلاع میں تین ملین سے زائد آبادی کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی، پہلے مرحلے میں بدین، عمرکوٹ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں کل 114 پانی کی فراہمی اور 23ڈرینج اسکیموں کی بحالی کی جارہی ہے جس سے تقریباً 10 لاکھ 27ہزار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی )لاہور ایک بار پھر ایک تاریخی موقع کا گواہ بننے والا ہے، جہاں لاکھوں فرزندِ اسلام جماعت اسلامی کے تین روزہ پرامن اجتماع عام میں شرکت کے لیے جمع ہوں گے۔ شہر بھر میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور مختلف داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی استقبالیہ کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ دور دراز سے آنے والے شرکا کی رہنمائی، سہولت اور استقبال بہترین انداز میں کیا جا سکے۔ ان خیالا ت کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے دیگر قائدین کے ہمراہ مینار پاکستان گراونڈ میں ہونے والی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی صدارت میں مٹیاری ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی فار نیشنل ایکشن پلان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں قومی ایکشن پلان کے تحت جاری کام، اقدامات اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، مختلف محکموں کی رپورٹس، افغان باشندوں سے متعلق رپورٹ، سی پیک منصوبے کی سیکورٹی اور قومی ایکشن پلان کے تحت مقرر کی گئی ذمے داریوں پر مجموعی طور پر غور کیا گیا۔ متعلقہ تمام اداروں نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق پیش رفت رپورٹس پیش کیں اور آئندہ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی کے حوالے سے تجاویز دیں۔اجلاس میں ہوم ڈپارٹمنٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)جمہوریہ بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نے کہا ہے کہ بلغاریہ اور پاکستان رواں سال اپنے سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں یہ دونوں ملکوں کے لیے آگے بڑھنے اور بالخصوص معیشت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا بہترین وقت ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان پہلے ہی حکومت سے حکومت کی سطح پر باضابطہ دوطرفہ میکنزم موجود ہے جو مشترکہ بین الحکومتی کمیشن برائے اقتصادی تعاون کی صورت میں قائم ہے۔یہ کمیشن 2015 میں قائم ہوا جس کا پہلا اجلاس صوفیہ میں اور دوسرا اجلاس 2019 میں اسلام آباد میں ہوا جبکہ تیسرا اجلاس آئندہ سال بلغاریہ میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن چاہتے ہیں،ہم ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، معاہدے کا حصہ بننے کے ساتھ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سعودی ولی عہد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابراہیم معاہدوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دو ریاستی حل کا راستہ...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تجارت، ریلوے رابطوں اور اقتصادی تعاون کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مزید پڑھیں: پاکستان روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ماسکو میں ہوئی۔ اسحاق ڈار کے مطابق بات چیت انتہائی جامع اور نتیجہ خیز رہی جس میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافے، زمینی و ریلوے رابطوں کو بہتر بنانے اور خطے میں اقتصادی روابط کو مستحکم کرنے کے امکانات پر غور کیا گیا۔ انہوں نے روس...
    فائل فوٹو نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) رکن ممالک کے سربراہان حکومت بھی شریک تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی صدر پوٹن نے اس موقع پر تمام رہنماؤں کا خیر مقدم کیا، ہم خطے میں اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران نائب وزیراعظم پاکستان نے روسی ہم منصب سے بھی وفد کی شکل میں ملاقات کی۔
      ماسکو (ویب ڈیسکی) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، جس میں دیگر ممالک سربراہان بھی موجود تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات روسی صدر نے علاقائی اقتصادی تنظیم کو مزید فروغ دینے اور ایس سی او پلیٹ فارم کے تحت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایس سی او علاقائی رابطہ کاری، استحکام اور باہمی مفادات...
    اے اے سی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بہت سے کارکنوں کو بے جا گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت ہونے نہیں دی جا رہی، یہاں جنگل کا قانون ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف اگلے جمعہ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اے اے سی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بہت سے کارکنوں کو بے جا گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت ہونے نہیں دی جا رہی، یہاں جنگل کا قانون ہے، انصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز گھڑی باغ...
    بحراللہ خان ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ 21 سے 23 نومبر تک جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع عام میں اہلیان پشاور ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع پشاور کی نو منتخب 26 رکنی ضلع مجلس شوری کا پہلا اجلاس ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ کی زیر صدارت ضلعی سیکرٹریٹ محلہ اسلام آباد پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس می امیر بحراللہ ایڈوکیٹ نے نومنتخب شوریٰ ممبران سے باقاعدہ حلف لیا۔ شوریٰ اجلاس میں 21 ،22 23 نومبر کو لاہور میں ہونے والے بدل دو نظام اجتماع عام میں پشاور سے شرکت کی منصوبہ بندی کی گئی۔جماعت اسلامی ضلع پشاور کے ترحمان طارق متین نے ضلعی مجلس شوریٰ میں ہونے والے فیصلوں کی تفصیلات جاری کرتے...
    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاوس پہنچ گئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے وائٹ ہاوس سے باہر آکر مصافحہ کیا اور دونوں رہنماوں کے اطراف اعلی امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔ اس کے بعد ٹرمپ اور سعودی ولی عہد طیاروں کی فلائی پاسٹ کے بعد اندر کی جانب روانہ ہوئے جہاں اوول آفس میں سعودی...
      ماسکو: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم لی کیانگ کی ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ طاہر حسین اندرابی کے مطابق ملاقات کے دوران پاک چین قیادت نے دو طرفہ تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم لی کیانگ نے شنگھائی سپرٹ کو علاقائی استحکام کے لیے راہنما قرار دیا۔ طاہر حسین اندرابی نے مزید بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم نے اہم عالمی...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکا مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر کی وزیر اعظم سےملاقات ہوئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کو خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سی مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں جہاں پر دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آتے ہیں اور پاکستان ان کی مہمان نوازی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان آنے والے سکھ برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، یہ ہمارے لئے فخر کا باعث ہے کہ پاکستان سکھ برادری کے...
    اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سولیڈیریٹی گیمز 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کی نمائندگی بھرپور طریقے سے کروں گا۔ Competition tomorrow at 11:05 PM PST in Riyadh ????????✨ World Islamic Solidarity Games 2025 — need your prayers for a powerful performance. Insha’Allah I’ll give my best for Pakistan ???????????? Keep me in your duas. pic.twitter.com/Nng40PvxLt — Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) November 18, 2025 انہوں نے قوم سے اپیل کی وہ ان کی کامیابی کے لیے دعا کرے، تاکہ وہ بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ واضح رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم...
    راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر جاری دھرنا ختم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے، جس کے بعد سڑک پر کشیدگی برقرار رہی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے صبح ہی اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستے بند کر دیے اور عمران خان سے کسی رہنما یا فیملی ممبر کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے دھرنا جاری رکھا...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بنگلہ دیش کی خوشحالی، ترقی، استحکام اور فلاح کا خواہاں ہے۔ پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے اور ماضی کی تلخ یادیں بھول چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے بنگلہ دیش چین میتری کانفرنس سینٹر کے ہارمونی ہال میں جمعیت علما اسلام بنگلہ دیش کے اراکین کے اجتماع میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مزید پڑھیں: آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپکی طرف آئیں گے، مولانا فضل الرحمان کا ڈھاکہ میں خطاب اجلاس کی صدارت جمعیت علما اسلام بنگلہ دیش کے صدر مولانا عبیداللہ فاروق نے کی جبکہ مرکزی سیکریٹری مولانا منجور...
    فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شریف سے امریکا میں سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے،رانا اقبال پاکستان کے پہلے سکھ نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہیں، سکھوں کے ان مقدس مقامات پر ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
    حالیہ میڈیا رپورٹس اور طلبہ کو درپیش دباؤ اور غیر یقینی صورتحال پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے سیشن 26-2025 داخلہ پالیسی پر اعلیٰ سطح کا کونسل اجلاس منعقد کیا۔ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اس اجلاس میں تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا، جن میں پی ایم ڈی سی کے کونسل ممبران، وائس چانسلرز، آئی بی سی سی کے نمائندے اور قانونی ماہرین شامل تھے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔اجلاس کا واحد مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف، وضاحت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن حل تلاش کیا جائے...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کیلیے درآمدی ار ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں درآمدی ایل این جی معمولی مہنگی کی گئی ہے۔ سوئی نادرن کے لیے  آر ایل این جی 16 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور  نومبر کے لیے قیمت 12 ڈالر 39 سینٹ مقرر کی گئی ہے۔ اکتوبر میں درآمدی آر ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 23 سینٹ  فی ایم ایم بی ٹی یومقرر تھی۔ اسی طرح نومبر میں سوئی سدرن کے لیے درأمدی  ایل این جی 22 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور نومبر  کے لیے 11 ڈالر 45 سینٹ...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کیلیے درآمدی ار ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں درآمدی ایل این جی معمولی مہنگی کی گئی ہے۔ سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی 16 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور نومبر کے لیے قیمت 12 ڈالر 39 سینٹ مقرر کی گئی ہے۔ اکتوبر میں درآمدی آر ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 23 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یومقرر تھی۔ اسی طرح نومبر میں سوئی سدرن کے لیے درأمدی ایل این جی 22 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور نومبر...
    سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات ہوئی ۔  ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  نائب وزیراعظم اور چینی وزیراعظم کی ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔پاک چین قیادت نے  دو طرفہ تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم لی کیانگ نے شنگھائی سپرٹ کو علاقائی استحکام کے لیے راہنما قرار دیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم کا اہم عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ویزا سسٹم کا اعلان کردیا ، ٹکٹ ہولڈرز جلد اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ویزا سسٹم کا اعلان کردیا ، ٹکٹ ہولڈرز جلد اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے نیا ویزہ سسٹم کا اعلان کردیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیفا میچ کا ٹکٹ رکھنے والوں کیلئے نیا سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے، جس میں انہیں ویزہ اپائنٹمنٹ جلد مل سکے گا۔سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ فیفا کا ٹکٹ ہونے کا مطلب ویزہ ملنا ہرگز نہیں ہے۔ لیکن ٹکٹ رکھنے والوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق قرار داد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، روس اور چین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا، امریکی مندوب نے سلامتی کونسل میں پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیہ اور انڈونیشیا سے تشکر کا اظہار کیا۔امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا ادراک کیا اوراقدامات کئے،غزہ کے استحکام کے لئے قرارداد اہم ہے، آج تاریخی اورتعمیری قرارداد منظورہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قرار داد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قرار داد اور اس کے تحت بین الاقوامی امن فورس کی تعیناتی کے منصوبے کو مسترد کردیا۔ الجزیرہ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قرارداد فلسطینی عوام کے مطالبات اور حقوق پر پورا نہیں اترتی۔ مزید پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن بیان میں کہا گیا ہے کہ قرارداد کے مطابق غزہ کا کنٹرول ایک بین الاقوامی سرپرستی میں چلا جائےگا جسے فلسطین کے عوام اور تمام مزاحمتی دھڑے قبول نہیں کرتے۔ حماس نے کہاکہ اگر بین الاقوامی فورس کو غزہ کے اندر مزاحمتی دھڑوں کو غیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی شعبے کے منصوبوں کےلیے پچاس ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے۔میڈیاذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کے لیے 10 کروڑ تین لاکھ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ سول آرمڈ فورسز کو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ سے زائد کی اضافی گرانٹ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈیفنس سروسز کے...
    چیئرمین سی ڈی اے سے پنجاب مینجمنٹ سروسز کے پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پنجاب کے صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران و فیکلٹی نے منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پنجاب صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ ظفر اقبال نے پی ایم ایس افسران کو سی ڈی اے کے انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز اور آپریشنز کے متعلق بریفنگ دی۔ افسران کو اسلام آباد کے ماسٹر پلان اور زوننگ ریگولیشنز کے نفاذ اور شہری منصوبہ بندی کے بارے...
    اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز، کن کن مقامات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے شہریوں کی آسانی کیلئے 7مقامات پر ایم ٹیگ کی سہولت صبح سے رات بجے تک فراہم کر دی گئی، کچنار پارک، لیک ویو پارک، ایف نائن پارک، اسلام آباد کلب، ترلئی، 26 نمبر اور ایکسائز دفتر میں شہری با آسانی ایم ٹیگ لگوا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ۔یم ٹیگ کی سہولت صبح سے رات بجے تک فراہم کر دی گئی، کچنار پارک، لیک ویو پارک، ایف...
    عمران خان کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب ان کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا کیخلاف کریک ڈاون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔پولیس کریک ڈاون کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔...
    عدالت نے انجینیئر رشید کو 24 جولائی سے 4 اگست تک پارلیمنٹ کے اجلاس میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ٹیرر فنڈنگ ​​کیس کے ملزم ایم پی انجینیئر رشید کو پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بھارتی کی تحقیقاتی ایجنسی "این آئی اے" کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے اگلی سماعت 21 نومبر کو مقرر کی۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس دسمبر میں شروع ہو رہا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے انجینیئر رشید کو ستمبر میں ہونے والے نائب صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی تھی۔ عدالت نے انجینیئر رشید کو 24 جولائی...
    سی ڈی اے ملازمین کے ہاوس رینٹ سیلنگ میں 85فی صد اضافے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کی طرف سے جاری کردہ لیٹرکے تحت اور سی ڈی اے مزدور یونین کی ڈیمانڈپر سی ڈی اے نے ادارے میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے ہاوس رینٹ سیلنگ میں 85فی صد اضافے کی منظوری دیدی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، بورڈ ممبران اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ...
    اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) قومی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔قومی ادارہ صحت نے اسموگ سے بچا واور احتیاطی اقدامات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ سے فروری تک سرد موسم میں اسموگ انسانی صحت کو شدید متاثر کرسکتی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ فضا میں زہریلے مادے اور سردی مل کر نمونیا کی بیماری پھیلانے کا سبب بنیں گے۔ جبکہ اسموگ سے صحت، معیشت اور معیار زندگی شدید متاثر ہو گی۔مزید کہا گیا کہ اسموگ سے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی شاہراہ دستور سے منتقلی کے معاملے پر بارز آمنے سامنے آگئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکریٹری نے عدالت کی سیکٹر جی 10 منتقلی کرنے کی مخالفت کردی جبکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی سیکٹر جی 10 منتقلی کی حمایت کر دی۔ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور سیکریٹری نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے نام خط لکھ دیا۔صدر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے نعیم گجر اور جنرل سیکریٹری عبد الحلیم بوٹو کا خط بھجوایا گیا، جس میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کو جی 10 منتقل کریں ہم مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جی 10 منتقلی سے وکلاء سائلین کی مشکلات کم ہوں گی۔
    وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی اور اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔امریکا کی قائم مقام نیٹلی بیکر نے اس حملے کو دہشت گردی کی ایک سنگین کارروائی قرار دیتے ہوئے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عدالتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم سکیورٹی کی وجہ سے وہ اندر داخل نہ...
    پی ڈی پی کی صدر نے پوچھا کہ تقریباً 3000 کلو گرام امونیم نائٹریٹ یہاں کیوں لایا گیا، اسے رہائشی علاقے سے گھرے پولیس اسٹیشن میں کیوں رکھا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں بھارتی ایجنسیوں کی طرف سے "وائٹ کالر" دہشت گردانہ سازش کیس کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر چھاپوں کے درمیان، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ عام لوگوں کو اجتماعی طور پر کسی اور کی غلطی کی سزا نہیں ملنی چاہیئے۔ انہوں نے نوگام پولیس اسٹیشن میں حادثاتی دھماکے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے متعلق بہت سے سوالات ابھی تک جواب طلب ہیں۔ وادی کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ میں جمعہ کو...
    لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق گورنرپنجاب عمر سرفرازچیمہ کی ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر چیمہ کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔اے ٹی سی لاہور نے مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب کی ضمانت منظور کرلی، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت بعد ازگرفتاری پر فیصلہ سنایا۔ دوسری جانب، عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی دیگر ضمانتوں پر کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ تھانہ مغل پورہ پولیس نے عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ درج کررکھا...
    ای سی سی اجلاس، دفاعی شعبے کے منصوبوں کیلئے 50ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت اور سول آرمڈ فورسز کو مزید رقم دینے کے علاوہ دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی۔اس کے علاوہ سول آرمڈ فورسزکو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے...
     ماسکو ( مانیٹرنگ ڈیسک )  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کا انحصار امن اور استحکام پر ہے، خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی، ایس سی او رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں۔پاکستان معاشی روابط کو عملی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہے، اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ پاکستان ایس سی او تنظیم کے طریقہ کار میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنا غیر قانونی...
    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبد الحمید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے رحجان ، دہشت گردی، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کیلئے مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان اور مصر...
    سٹی 42: مظفرآباد میں  نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے ۔ آزاد جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے وزیراعظم کو سلامی پیش کی گئی  وزیراعظم ہاوس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے۔وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کارکنوں میں گھل مل گئے۔ آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی ۔  کارکنوں کا راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص  کیا۔وزیراعظم ہاوس میں طویل عرصے بعد عوام کا رش لگا رہا ۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے کارکنان نے وزیراعظم ہاوس میں کھانا کھایا۔...
    —فائل فوٹو ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے خود کو وزارت تجارت کا اہلکار ظاہر کیا، گرفتار ملزمان بین الاقوامی پرواز سے وزٹ ویزے پر ازبکستان جا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لیے جعلی این او سی پیش کیے، وزارت تجارت کے کچھ اہلکاروں نے ملزمان کی سہولت کاری کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی تحویل میں دے دیا گیا۔
    — فائل فوٹو  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس  میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت و دیکھ بھال کے لیے فنڈز، بارڈر کنٹرول اور داخلی سیکیورٹی کے لیے 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ اور دفاعی خدمات کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔اعلامیے میں بتایا ہے کہ پاسکو کے خاتمے اور...
    امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں قید امریکی شہری سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کی چیف کونسل آفیسر ٹریسی زیپی، آمنہ بی بی اور  سکیورٹی آفیسر اسامہ حنیف پر مشتمل وفد اڈیالہ جیل پہنچا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے وفد کو قیدی محمود احمد اعوان تک قونصلر رسائی دی گئی جہاں وفد قیدی سے ملاقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگیا۔جیل ذرائع کے مطابق امریکی شہری محمود احمد اعوان تھانہ روات میں درج مقدمے میں قید ہے۔ 
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔‎ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔‎قائمقام امریکی سفیر نے پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا۔ ‎ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ‎دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔سیکیورٹی کی وجہ سے اندر نہ جا سکا۔‎حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کرلئے گئے ہیں۔ سہولت کار گرفتار ہیں جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‎مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ محسن نقوی نے پاک...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، سیکیورٹی کی وجہ سے اندر نہ جا سکا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔نیٹلی بیکر نے ملاقات کے دوران اسلام آباد دھماکے کی مذمت اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔قائم مقام امریکی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔‎‎قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ‎حملے سے جڑے تمام...