وزیراعلیٰ کا بڑی شاہراہوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت بڑی شاہراہوں کے ترقیاتی کاموں پر جائزہ اجلاس
سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ سندھ کی معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے، وزیراعلیٰ کا خطاب
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وفاقی، صوبائی اور غیر ملکی امداد سے جاری بڑی شاہراہوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ انہیں مقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء جام خان شورو اور حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیٔرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی عوامی شعبہ جاتی ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2025?26، صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025?26، اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے جاری سیلاب ایمرجنسی بحالی منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ سندھ کی معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو زمین پر واضح ترقی نظر آنی چاہیے۔ ہماری ترجیح ایسے منصوبوں کی تکمیل ہے جو براہ راست عوام کو فائدہ پہنچائیں اور علاقائی روابط کو مضبوط بنائیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی علی مراد راجڑ انتقال کرگئے
(احسن عباسی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی علی مراد راجڑ انتقال کرگئے۔
حاجی علی مراد راجڑ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔
وہ گردوں میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے،ان کی نماز جنازہ شام چھ بجے آبائی گاؤں فتح محمد راجڑ میں ادا کی جائے گی اور آبائی قبرستان میں تدفین کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ حاجی علی مراد راجڑ 2008 میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا