یوٹیوبر رجب بٹ نے ٹک ٹاکر فاطمہ خان کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں فاطمہ خان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ خان کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ان میں کسی قسم کی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پوڈکاسٹرز جھوٹ بولنے والے افراد کو غیر ضروری طور پر اہمیت دے رہے ہیں۔

یاد ریے کہ ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے انہیں تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا تھا اکثر ان پر تشدد کیا اور رجب بٹ نے انہیں قیمتی تحائف دیے جن میں 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل ہے۔

ٹک ٹاکر نے مزید الزام لگایا کہ رجب بٹ نہ صرف شراب نوشی کے عادی ہیں بلکہ متعدد لڑکیوں کو دھوکا دیتے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فاطمہ خان ٹک ٹاکر

پڑھیں:

گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار افراد کی گرفتاری انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہے، حنیف طیب

ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سمیت جن ممالک کو امریکہ اور اسرائیل سے خیر کی توقع ہے وہ خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، امریکہ برطانیہ سمیت کئی یورپین ممالک کا دامن مسلمانوں کے خون سے آلودہ ہے جن کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار افراد کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے گرفتار کرنا وحشیانہ اقدام، دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے لوگوں کو ضروریات زندگی کی اشیاء، کھانا، پینا، ادویات فراہم کرنا تھا، ان کے پاس امدادی سامان تھا کوئی اسلحہ نہیں تھا، اس پرُامن مشن میں پاکستان، تیونس، الجزائر، لیبیا، مراکش، قطر، بحرین، عمان، کویت، موریتانیا، ترکیہ، ملائیشیا، بارسلونا، جنوبی افریقہ سمیت 44 ممالک کے نمائندے شریک تھے، جس میں ڈاکٹرز، انسانی حقوق کے نمائندے، سیاست دان، صحافی و دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے، اس سارے عمل کو امریکی صدر ٹرمپ خاموشی سے دیکھتے رہے، امن کے علمبردار سمجھنے والے امریکی صدر نے ان کی فی الفور رہائی کے لئے اقدامات نہیں کئے، پاکستان سمیت جن ممالک کو امریکہ اور اسرائیل سے خیر کی توقع ہے وہ خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، امریکہ برطانیہ سمیت کئی یورپین ممالک کا دامن مسلمانوں کے خون سے آلودہ ہے جن کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار افراد کی گرفتاری انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہے، حنیف طیب
  • ویمنز ورلڈکپ: آئی سی سی نے پاکستانی کپتان کی پریس کانفرنس میں سیاسی سوالات پر پابندی لگا دی
  • فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا اصولی مؤقف برقرار، دفتر خارجہ کی وضاحت
  • حکومت نے فلسطین پر اصولی مؤقف کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے: بیرسٹر سیف
  • ویمنز ورلڈ کپ میں فاطمہ ثنا اور نگار سلطانہ کی دوستی خصوصی توجہ کا مرکز
  • وکیل قتل کیس، ملزم ایس ایچ او کی ضمانت کی درخواست خارج، گرفتار کرنے کا حکم
  • ویمنز ورلڈ کپ میں فاطمہ ثناء اور نگار سلطانہ کی دوستی خصوصی توجہ کا مرکز
  • کمار سانو نے سابقہ اہلیہ کو الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا
  • عمران خان کی غیرقانونی قید انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حلیم عادل شیخ
  • اب بھی وقت ہے! فلوٹیلا کشتیوں کو رک جانا چاہیے: اسرائیل کی سنگین نتائج کی دھمکی